بھارت کے ایم ایس دھونی کے ساتھ ہی جنوبی افریقا کے ریٹائرڈ کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز کی کرکٹ واپسی کے پلان کو بڑادھچکا لگا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سرگرمیاں معطل ہیں اور ڈی ویلئیر جو 2018میں اچانک ریٹائر ہوگئے تھے وہ کرکٹ جنوبی افریقا کے اس پلان کا حصہ ہیں جس میں ان کو ورلڈ ٹی 20 کھلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ،بورڈ کی نئی منیجمنٹ نے ڈی ویلیئرز سے ابتدائی بات چیت 4ماہ قبل کرلی تھی جس کے تحت انہیں مارچ 2020سے اگست 2020کی کرکٹ میں اپنی فارم وفٹنس ثابت کرنی تھی جس کے تحت کرکٹ جنوبی افریقا انہیں اکتوبر میں شیڈول ورلڈ ٹی 20 کے لئے ٹیم کا حصہ بناتا،اس طرح ڈی ویلیئرز جنوبی افریقا کی محدود اوورز ٹیم میں واپسی کرکے ریٹائرمنٹ واپس لینا چاہتے تھے لیکن اب کوروناکی وجہ سے ان کی کرکٹ میں واپسی مشکل ہورہی ہے،ورلڈ ٹی 20 منسوخ ہواتو اے بی ڈی ویلیئرز کا واپسی کرنے کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔
سابق کپتان نے پیر کو آخر کار اپنی پریشانی ظاہر کردی،ڈی ویلیئرز کہتے ہیں کہ اگرورلڈ ٹی 20 پلان کے مطابق ہوا تو میں ابھی دستیاب ہوں لیکن اگر یہ اگلے سال تک موخر ہوگیا تو پھر میرا کھیلنا بہت مشکل ہوگا اور شاید آسان بھی ہو لیکن اس وقت میں اگلے سال کی بات اس لئے نہیں کرسکتا کہ مجھے نہیں معلوم اگلے سال میری فٹنس،باڈی اور صحت مجھے کھیلنے کی اجازت دیتی بھی ہے یا نہیں۔
ڈی ویلیئرز کی 2019ورلڈ کپ سے 14ماہ قبل کی اچانک ریٹائرمنٹ کرکٹ حلقوں کے لئے نہایت تشویشناک تھی لیکن 36سالہ پروٹیز بیٹسمین نے اس وقت ناقابل یقین فیصلہ کیا تھا۔114ٹیسٹ،228ایک روزہ اور 78ٹی 20 انٹر نیشنل میچزمیں ملک کی نمائندگی کرنے والے 360ڈگری کا اسٹائل رکھنے والے ڈی ویلیئرز کرکٹ کی دنیا میں تن تنہا بے شمار ریکارڈز کے مالک ہیں۔
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

