Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 16, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
  • حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
  • آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سیلاب سے 30ارب ڈالر کا نقصان،موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہ کاریوں کا ازالہ کیا جائے:شہباز شریف
اہم خبریں

سیلاب سے 30ارب ڈالر کا نقصان،موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہ کاریوں کا ازالہ کیا جائے:شہباز شریف

ایڈیٹرنومبر 8, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahbaz sharif address
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

 

اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے امداد کی ضرورت ہے تاکہ تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی ہوسکے کیونکہ 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے متاثر ہونے کے زیادہ خطرات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسم سرما آچکا ہے اور لاکھوں افراد کے پاس روزگار اور خیموں کی سہولیات میسر نہیں، بنیادی ضروریات کے لیے بچے اور خواتین ہماری طرف دیکھ رہے ہیں، فنڈز ملے بغیر ہم انہیں بہتر مستقبل کی ضمانت نہیں دے سکتے، بڑی جھیلیں وجود میں آچکی ہیں، وہاں کی فصلوں سے لاکھوں افراد کے لیے خوراک کا بندوبست ہو سکتا تھا، مویشی انہیں شدید غربت سے بچا سکتی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیکڑوں پل اور 8 ہزار کلو میٹر تک سڑکیں تباہ شدہ ہیں، صحت عامہ کے مسائل کے حوالے سے بھی خدشات ہیں، پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیل رہی ہیں، پانی کی نکاسی نہیں ہو رہی۔ان کا کہنا تھا کہ غیر معمولی چیلنج میں سپورٹ کرنے پر ہم اقوام متحدہ کی ایجنسز، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے شکر گزار ہیں، حالیہ تخمینوں کے مطابق 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے تمام تر دستیاب وسائل کا رخ سیلاب متاثرین اور بحالی کی طرف کر دیا ہے لیکن اس کے درمیان فرق بہت زیادہ ہے، اور اسے جلد ہی پورا کرنا ہوگا، اقوام متحدہ کی فلیش اپیل اور سیکریٹری جنرل اور ٹیم نے بھرور کوششیں کی ہیں لیکن لوگوں کو خوراک پہنچانے اور سر چھپانے کی جگہ دینے کے لیے اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات ہوتے ہیں جن کو بھولا نہیں جاسکتا، میرا پاکستان کا حالیہ دورہ بھی ایسے ہی لمحات میں سے ایک تھا، پاکستان میں میرے ملک کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ حصہ زیر آب تھا، سیلاب سے تباہی دیکھی، متاثرین کی زندگیوں میں دردناک اثرات دیکھے، اسی موقع پر پاکستانی عوام کی سخاوت، بہادری اور مزاحمت دیکھی، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کو پناہ دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بچوں اور خواتین نے اپنی زمین، اپنے اثاثے چھوڑ کر دوسرے متاثرین کو ریسکیو کرنے کا فیصلہ کیا، سخاوت کی اس طرح کی مثالوں کی عالمی برادری کو بھی نقل کرنا چاہیے، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر پاکستان کا تعاون کریں۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اگر تباہی کے حوالے سے کوئی شک ہے تو پاکستان کا دورہ کریں، وہاں پر نقصانات ہی نقصانات نظر آئیں گے اور اس کے لیے واضح روڈ میپ بنانے کی ضرورت ہے، مجھے امید ہے کہ پاکستان کو اس پیش رفت سے فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ میں جی 20 ممالک سے مطالبہ کروں گا کہ وہ پاکستان جیسے ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کے حوالے سے میکانزم بنائیں۔
قبل ازیں، وزیر اعظم شہبازشریف نے شرم الشیخ میں کلائمٹ امپلی منٹیشن سمٹ (ایس سی آئی ایس) میں شرکت کی، انہوں نے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنا ترقی پذیر ممالک کے بس میں نہیں، عالمی برادری کو مل کر مشترکہ چارٹر بنانا ہوگا۔وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی بڑی کانفرنس کے دوران شہباز شریف کی کئی حکومتوں کے سربراہوں سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف نے ان ممالک کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے جذبے کو سراہا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#cop27 #cop27 egypt #egypt #girdopesh #pm of pakistan #shahbaz sharif #shahbazsharif #Sharm el-Sheikh #Sharm el-Sheikh Climate Change Conference
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلانگ مارچ میں تین گولیاں لگیں،مقبولیت کیلئے کسی پر الزام لگانے کی ضرورت نہیں: عمران خان
Next Article کور کمانڈرز کانفرنس کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا : راولپنڈی اسلام آباد کی اہم تنصیبات پر فوج اور رینجرز تعینات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میں، روزنامہ ’کالک‘ اور ’عدم جونئیر‘ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

اگست 3, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

حکومت کا پٹرولیم نرخوں میں مزید اضافے سے گریز ۔۔ مگر کب تک ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

مارچ 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا ستمبر 16, 2026
  • حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 15, 2026
  • آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 15, 2026
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.