راول پنڈی : کور کمانڈرز کانفرنس کا ہنگامی اجلاس آٹھ نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ کانفرنس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ موجودہ سیاسی صورت حال اور عمران خان کے لانگ مارچ کے تناظر میں اس کانفرنس کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے ۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں نئے آرمی چیف کی تقرری سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے اور جنرل باجوہ اس حوالے سے اپنے رفقاء کو اعتماد میں لیں گے ۔ دریں اثناء راول پنڈی اور اسلام اباد کی اہم تنصیبات پاک فوج اور رینجرز کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ اہم عمارتوں پر ٹرپل ون بریگیڈ کے دستے تعینات رہیں گے
کور کمانڈرز کانفرنس کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا : راولپنڈی اسلام آباد کی اہم تنصیبات پر فوج اور رینجرز تعینات
ایڈیٹر1 Views
Previous Articleسیلاب سے 30ارب ڈالر کا نقصان،موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہ کاریوں کا ازالہ کیا جائے:شہباز شریف
Next Article امر جلیل کاکالم:ہم کبھی ایسے تو نہیں تھے!

