Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ رہائی کے بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار
  • ماہرہ خان اور قوم کو مبارک ہو : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم : لاحول ولا قوۃ
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : لاحول ولا قوۃ

ایڈیٹرستمبر 19, 202424 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے ایک دوست سے کہا یار مجھے نیند کا پرابلم ہےبستر پر لیٹتا ہوں تو لگتا ہے کہ آئی کہ آئی، مگر عملی طور پر دور دور تک اس کا نام و نشان نہیں ہوتا۔ چنانچہ کروٹ در کروٹ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے حتیٰ کہ ’’وکھیاں‘‘ دکھنے لگتی ہیں چنانچہ میں اٹھ کر صوفے پر آ بیٹھتا ہوں کہ شاید نیند کی بستر کے ساتھ ’’لگدی پھبدی‘‘ ہو مگر صوفے پر بھی صورتحال جوں کی توں رہتی ہے۔ میرے دوست نے میری بپتا پوری توجہ سے سنی اور پھر بولا ’’تم نیند نہ آنے کی اصل وجہ بتائو تو میں اس کا علاج بھی بتائے دیتا ہوں‘‘ میں نے کہا یار جس دن نیند نے مجھے وہ وجہ بتائی میں دیر کئے بغیر تمہیں بتا دوں گا۔ یہ سن کر دوست بولا چلو میں اندازے سے کچھ وجوہ بیان کرتا ہوں تم ان کی تائید یا تردید کر دینا۔ اس کا پہلا سوال وہی گھسا پٹا تھا اور مجھے اس سے اسی سوال کی امید تھی یعنی کسی کے عشق میں مبتلا تو نہیں ہو گئے؟ میں نے کہا عشق انسان کا دشمن تو نہیں ہوتا کہ جو اس میں مبتلا ہو اس کی نیندیں اڑ جائیں دوست نے یہ سن کر کہا بونگیاں نہ مارو، ہم بچپن سے سنتے اور شاعری میں پڑھتے آئے ہیں کہ عشق عاشق کی نیندیں اڑا دیتا ہے۔ میں نے کہا چلو مان لیا جو تم کہتے ہو مگر تم نے یہ کیسے فرض کرلیا کہ میں کسی کے عشق میں مبتلا ہوںتم نے یہ کیوں نہیں سوچا کہ مجھ پر بھی تو کوئی عاشق ہو سکتا ہے، یہ سن کر میرا بدبخت دوست ہنسنا شروع ہوا تو ہنستا ہی چلا گیا جیسے میں نے کوئی لطیفہ سنایا ہو۔ جب اس کی بے ہودہ ہنسی بمشکل اپنے اختتام کو پہنچی تو بولا مجھے سمجھ آگئی ہے کہ تمہاری نیندیں کیوں اڑ ی ہوئی ہیں تم آئینے میں اپنی ’’تھوتھنی‘‘ دیکھتے ہو اور پھر ساری رات سوچتے رہتے ہو کہ اللہ اگر کسی کی مت مار دے تو اسے کسی سے بھی عشق ہو سکتا ہے!
اس کے یہ بکواس مفروضے اللہ جانے کب تک جاری رہتے، میں نے اسے اپنی پرانی دوستی کا واسطہ دیتے ہوئے کہا ’’یار یہ مذاق پھر کبھی سہی، فی الحال میری مشکل کا حل بتائو‘‘ یہ سن کر دوست سنجیدہ ہوگیا اور بولا ’’تم ٹھیک کہتے ہو مگر یہ بتائو کہ انسان جب مسلسل سونے کی کوشش میں ناکام ہو رہا ہو تو اس کا ذہن بہت کچھ سوچتا ہے کہ ذہن کا کام ہی مصروف رہنا ہے،فراغت ہو، انسان سو رہا ہو، جاگ رہا ہو، وہ اپنا کام کرتا رہتا ہے۔ تم نیند نہ آنے کے دوران کیا سوچتے رہتے ہو؟ میں نے جواب دیا دنیا جہان کی بے ربط باتیں کبھی کچھ کبھی کچھ ، مثلاً یہ کہ زندگی کیا ہے، کیوں ہے، کیسے ہے، دوست بولا ’’ادھر ادھر کی نہ ہانکو، سنجیدگی سے بتائو کہ نیند نہ آنے کے دوران تم کن خیالوں میں گھرے رہتے ہو میں نے کہا زندگی کے اتار چڑھائو کے بارے میں بھی سوچتا ہوں، لیکن یہ بھی کہ مہنگائی بہت ہوگئی ہے اور اس کا سلسلہ رکنے میںنہیں آ رہا غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، چنانچہ چالیس چالیس ہزار والے ایک ہزار بانڈ محض اس نیت سے خرید کر رکھے ہوئے ہیں کہ اگر سات کروڑ کا ایک بانڈ بھی نکل آیا تو غریبوں کی مدد کرنے کے قابل ہو سکوں گا۔ اس کے علاوہ تمہیں تو علم ہے میں درویش ٹائپ انسان ہوں مال و دولت دنیا سے مجھے غرض نہیں شہر میں دس بارہ پلازے ہیں ان دنوں میری دو ہائوسنگ اسکیمیں بھی زیر تعمیر ہیں تو ظاہر ہے ہائوسنگ اسکیموں پر اربوں روپے خرچ آتے ہیں جن میں سے بھاری امائونٹ بینکوں سے قرض لینا پڑتی ہے اور یوں مقروض ہوں، تم تو جانتے ہو مقروض پر تو زکوٰۃ بھی فرض نہیں ہوتی پلازےبھی اسی طرح بنے ہیں مگر غریبوں کی حالت کا سوچ سوچ کر راتوں کی نیند اڑ گئی ہے۔
یہ سن کر ایک بار پھر اس دوست نما دشمن پر ہنسی کا دورہ پڑا مجھے اس کی اس سنگدلی پر سخت غصہ آیا اسے اپنے دوست کی پریشانیوں کی کوئی پروا ہی نہیں، چنانچہ میں نے اسی وقت فیصلہ کیا کہ اس کا نام اپنے دوستوں کی فہرست سے خارج کردوں، اس نے شاید محسوس کرلیا کہ میں اس کی باتوں سے سخت رنجیدہ ہوں چنانچہ وہ سنجیدہ ہوگیا بلکہ بڑی پکی سی شکل بنا کر کہنے لگا یار تم نے آج تک مجھے اپنے ان مسائل کے بارے میں بتایا ہی نہیں، میں تو سمجھتا تھا تم ماشا اللہ بہت کھاتے پیتے لوگوں میں شمار ہوتے ہو، مگر تم تو افلاس کی آخری حدوں کو چھو رہے ہو۔ ان حالات میں تمہیں بھلا نیند کیسے آ سکتی ہے، میں تمہارے لئے اور تو کچھ نہیں کرسکتا ایک ماہ پہلے تم سے پانچ سو روپے ادھار لئے تھے فی الحال میرے پاس تین سو روپے ہیں یہ لو، باقی دوسو روپے اگلے ماہ واپس کر دونگا اور اس نے تین سو روپے میری پھیلی ہوئی ہتھیلی پر رکھ دیئے جو میں نے فوراً جیب میں ڈال لئے۔ اس کی اس فراخی پر میں نے خود کو دل میں بہت کوسا کہ اتنے ہمدرد دوست کے بارے میں میرے دل میں ایسے واہیات خیالات کیوں آئے؟
اب شام کے سائے ڈھل رہے تھے میں نے واپس گھر جانے کیلئے راستے میں کھیرے، دھنیا اور بیسن بھی خریدنا تھامیری اہلیہ نے صبح گھر سے نکلتے ہوئے اس سودا سلف کیلئے مجھے سو روپے دیئے تھے جس میں سے میں نے ایک سو بیس روپے والا سگریٹ کا پیکٹ خریدا تھا، تین سو روپے دوست نے دیئے تھے مگر مجھے خوف تھا کہ اس ڈرامے کے اختتام پر وہ مجھ سے مانگ نہ لے۔ میں نے اس سے اجازت مانگی تو وہی ہوا جس کا ڈر تھا اس نے ایک بھرپور قہقہہ لگایا اور کہا ’’ڈرامے باز میرے پیسے واپس کرو، ہم روزانہ ٹائم پاس کرنے کیلئے ’’یوٹیوبیوں‘‘ ایسی بے پر کی اڑاتے ہیں، ہم نے آج کا کوٹہ پورا کرلیا،اب جائو ………‘‘ میرا یہ بے تکلف دوست دوستوں کی تکلیفوں کے حوالے سے بہت حساس واقع ہوا ہے۔ میں اٹھ کر جانے لگاتو بولا ’’ میں نے تمہاری شیخ چلی والی داستان سن لی، ڈیڑھ لاکھ روپے ماہوار پنشن پر گزارا کرنے والے اب جاتی دفعہ سچ سچ بتائو تمہیں رات کو نیند کیوں نہیں آتی کوئی پریشانی ہے تو بتائو۔ اس بار میرا قہقہہ اس کے قہقہوں سے زیادہ بلند تھا چنانچہ میں نے اسے مخاطب کیا ’’سچ سچ بتائوں مجھے رات کو نیند کیوں نہیں آتی‘‘ بولا ’’بتائو‘‘ میں نے کہا تمہیں اپنی غربت کی تفصیل تو بتائی ہے اس پریشانی کے ہونے سےمیں دن بھر سویا رہتا ہوں رات کو پھر سونے کیلئے بستر پر جا لیٹتا ہوں ’’نیند‘‘ کہاں سے آنی ہے؟‘‘ اس آخری جملے پر یہ کلمات میرے کانوں کو سنائی دیئے۔ لاحول والا قوۃ۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی لاحول ولا قوۃ کالم گردوپیش
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفائز عیسیٰ کی چیف جسٹس FCC مجوزہ تقرری پر حکومت کو مشکل
Next Article نصرت جاوید کا کالم : پارلیمان کو دْور سے سلام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

ستمبر 18, 2026

حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 15, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم ستمبر 18, 2026
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی ستمبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.