لاہور:اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔
عدم اعتماد کی تحریک مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی رانا مشہود، سمیع اللہ خان، میاں نصیر اور دیگر نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے پاس جمع کروائی جس پر اپوزیشن اراکین کے دستخط موجود تھے۔
قواعد و ضوابط کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیر اعلی پنجاب اب صوبائی اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے اور اسپیکر 14 روز کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتمادایوان میں پیش کرنے کے لیے آئین کی دفعہ 154 (3) اور 127 کے تحت اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ریکوزیشن جمع کرائی گئی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ (ن) کے 122 اراکین اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے 6 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک پر 74 اراکین صوبائی اسمبلی کے دستخط کا ہونا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار کا جانا ٹھہر چکا ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

