Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ملتان لٹریری فیسٹیول ، پروفیسر خالد سعید ، علی نقوی کی باتیں اور الیاس کبیر کے صغیرہ گناہ : رضی الدین رضی کا کالم
رضی الدین رضی

ملتان لٹریری فیسٹیول ، پروفیسر خالد سعید ، علی نقوی کی باتیں اور الیاس کبیر کے صغیرہ گناہ : رضی الدین رضی کا کالم

ایڈیٹراکتوبر 20, 202550 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
multan literary festival
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم سب کے استاد ، ملتان میں روشن خیالی ، ترقی پسندی اور انسان دوستی کی عملی تصویر پروفیسر خالد سعید نے ملتان لٹریری فیسٹیول کا جو پودا لگایا تھا وہ اب ایک تناور درخت میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس کا سہرا ان کے لاڈلے شاگرد علی نقوی اور ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر اختر علی سید کے سر ہے ۔ گزشتہ روزفیسٹیول کا سیزن 6 تمام تر خوبصورتیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ۔ ہم تو خیر پچھلےپندرہ روز سے اس کی تیاریوں میں مصروف تھے لیکن علی نقوی تو کئی ماہ سے دن رات خود کو اسی میلے کے لیے وقف کر چکا تھا ۔ اس دوران ہم بہت سے دوست ایک سے زیادہ مرتبہ اس کے گھر جمع ہوئے مختلف تجاویز پر دھواں دھار بحث ہوئی ۔ ڈاکٹر مقبول گیلانی ، ڈاکٹر عامر سہیل ، ڈاکٹر علی اطہر ، ڈاکٹر الیاس کبیر ، ڈاکٹر جام عابد ، ڈاکٹر سجاد نعیم ، شوکت نعیم قادری ، مختار احمد اور محمد مختار علی اس کی تیاریوں میں مصروف رہے ۔ ڈاکٹر انوار احمد کی رہنمائی سب دوستوں کے حوصلے بڑھاتی رہی اور لودھراں پائلٹ پروجیکٹ کے تعاون سے آخر میلہ سج ہی گیا ۔۔میلے میں ملتان کے کم و بیش تمام قلم کاروں کو مدعو کیا گیا تھا ۔ لیکن بہاول نگر ، بہاول پور ، ڈیرہ غازی خان ، خانیوال اور دیگر شہروں کے ادیبوں شاعروں اور دانش وروں کی بڑی تعداد بھی اس میں شریک ہوئی ۔ اس میلے کا حاصل عالمی شہرت یافتہ نیوکلیائی ماہرِ طبیعیات پرویز ہود بھائی اور نام ور ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی کے لیکچر تھے ۔۔ہماری خوش قسمتی کہ ہمیں پرویز ہود بھائی کے ساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کا موقع بھی برادرم اختر علی سید نے فراہم کر دیا ۔۔ اس گفتگو کا نچوڑ یہ ہے کہ اس دنیا کو عقلی بنیادوں پر پرکھنا ہی اس معاشرے میں سب سے بڑا جرم ہے ۔۔
برادرم وجاہت مسعود بھی اس میلے کی رونق بڑھانے اور انتہا پسندوں ، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو دندان شکن جواب دینے کے لیے لاہور سے ملتان آئے تھے ۔ جب تختے کی بات کرنے والا تخت لاہور سے ملتان آتا ہے تو ہمیں پھر تخت لاہور سے کوئی گلہ نہیں ہوتا کہ استحصالی قوتوں کا رنگ، نسل ، زبان اور وردی ایک ہی ہوتی ہے ۔ تخت لاہور کا ذکر آیا تو آپ کو بتائے چلیں کہ ’’ اساں قیدی تخت لہور دے ‘‘ جیسی شہرہ آفاق نظم کے خالق ، محترم عاشق بزدار کو اس میلے میں وہیل چیئر پر دیکھ کر دکھ ہوا ۔بات وجاہت مسعود سے کے دندن مبارک سے شروع ہوئی اور عاشق بزدار تک آن پہنچی ورنہ ہم بتانا یہ چاہتے تھے کہ وجاہت بھائی بھی ہمیشہ کی طرح اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے بے تاب تھے ۔ہم کئی روز سے ان کے ساتھ رابطے میں تھے ۔۔وہ با کمال شاعر برادرم سجاد بلوچ اور بھابھی عنبرین کے ہمراہ ملتان آئے ۔ وجاہت بھائی کے ساتھ ہماری رفاقت چار عشروں پرمحیط ہے ۔ ہم نے جب دوستوں کو بتایا کہ ہم قلمی دوستی کے زمانے سے ایک دوسرے کے دکھوں کو جانتے ہیں ۔ وجاہت مسعود ان دنوں گوجرانوالہ سےہمیں خط لکھا کرتے تھے اور یہ بات ہے 1985 کی ۔یہ قلمی دوستی کیا ہوتی تھی ؟ آج فلمی دوستی کے زمانے میں سانس لینے والوں کو اس بارے میں کچھ بتانا ہم اس لیے مناسب نہیں سمجھتے کہ اب تو خط ہی نہیں بامِ یار تک جانے والے کبوتر بھی شایدماضی کا حصہ بننے والے ہیں کہ ان کا ٹھکانہ اب بزرگانِ دین کے آستانے ہی رہ گئے ہیں ۔وگرنہ تو ہر فصیل اور دیوار پر قینچیاں ان کے پر کترنے کے لیے بیتاب ہیں ۔۔ میلے میں کون کون آیا کس نے کیا کہا یہ ایک الگ کہانی ہے ۔ میلے میں ہمیں ملتان کے مصنفین کی 100 کتابوں کی رونمائی کا اعزاز حاصل ہوا اور اس رونمائی کے دوران ہمیں ڈاکٹر الیاس کبیر کا بھر پور تعان حاصل رہا کہ رات گئے گھر لوٹنے کے بعد صبح نو بجے آرٹس کونسل کے دروازے پر چشم بر راہ ہونا بہر حال ایک کام ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس جانفشانی کے طفیل الیاس کبیر کے بیشتر صغیرہ گناہ تو معاف ہو ہی جائیں گے ایک دو اگر بچ بھی جائیں تو ان کے بارے میں مفتی عبدالقوی صاھب سے فتوی بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔۔ لٹریری فیسٹیول میں ڈاکٹر اسد اریب ، حارث خلیق ، فرنود عالم ،حماد غزنوی اظہر فراغ اور بہت سے دوسرے مہمانوں کی خوبصورت گفتگو نے سامعین و حاضرین پر فکر کے نئے در وا کیے ۔ ملتان آرٹس کونسل کے ڈاکٹر اسلم انصاری آڈیٹوریم کا باضابطہ افتتاح بھی اس برس اسی میلے کے ذریعے ہوا کہ وہ ملتان آرٹس کونسل کے بانی ریذیڈنٹ ڈائیریکٹرتھے 1970 کے عشرے میں ۔۔
اورایک شکریہ ہم پر واجب ہے برادرم سلیم قیصر کا جو ملتان آرٹس کونسل کے ڈائیریکٹر کی حیثیت سے ان تین دنوں کے دوران ہمیں مسلسل آسانیاں فراہم کرتے رہے ۔۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملتان ملتان لٹریری فیسٹیول کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغدار ِ وطن اور بھٹو صاحب کی’’ مردم شناسی ‘‘ : وجاہت مسعود کا کالم
Next Article دل دل پاکستان ، دھنوں کے بھارتی چور اور گوگل میپ کے کمالات : گُل کی نو خیزیاں / گُلِ نوخیز اختر کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم

ستمبر 18, 2026

حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 15, 2026

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا ستمبر 22, 2026
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.