کوہاٹ: تاندہ ڈیم میں سیر کے لیے آنے والے افراد کی کشتی ڈوبنے سے 10 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں زیادہ تعدد بچوں کی ہے۔
ڈی سی کوہاٹ فرقان اشرف نے بھی تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سیر کے لیے آئے ہوئے افراد کی کشتی ڈوب گئی ہے۔
فرقان اشرف نے بتایا کہ کشتی میں 30 افراد سوار تھے جس میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی، پشاور سے غوطہ خوروں کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جو ٹیم ایک سے دو گھنٹے میں ،وقوعہ پر پہنچ جائے گی۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فرقان اشرف نے بتایا کہ تاندہ ڈیم میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار 16 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 بچے دم توڑ گئے۔
فرقان اشرف نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
(بشکریہ: جیو نیوز)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

