لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے یونان کشتی واقعہ میں ملوث انسانی اسمگلروں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کرکے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کی طرف سے جارہ کردہ بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ رانا عبدالجبار نے ایف آئی اے لاہور زون کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک اور ڈائریکٹر فیصل آباد زون رائے اعجاز احمد نے انہیں یونان واقعہ کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔
لاہور اور فیصل آباد زون نے ایف آئی اے کے سینیئر حکام کو آگاہ کیا کہ اب تک پانچ انکوائریاں شروع کی گئی ہیں اور 149 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ 41 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کو فورا گرفتار کرنے کے لیے مزید ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چھاپہ مار ٹیمیں انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لیے لواحقین سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے یونان کشتی حادثے میں ملوث ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کے شناختی کارڈ اور بنک اکاؤنٹس فوری بلاک کیے جائیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ کیے جائیں اور ملک کے تمام ایئرپورٹس پر تعینات افسران ملوث ایجنٹوں کے گرفتاری کے لیے کڑی نگرانی کریں۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ انچارجز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی ایجنٹ بیرون ملک فرار نہ ہو پائے۔
خیال رہے کہ یونان کے قریب بحیرہ روم میں تقریباً 400 پاکستانیوں سمیت 800 تارکین وطن پر مشتمل کشتی ڈوب گئی تھی جن میں سے محض 104 افراد کو زندہ ریسکیو کیا جاسکا تھا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
تازہ خبریں:
- اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
- ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- گورنر راج کے بعد حکمران اتحاد میں اختلافات : ’ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں‘ : محسن نقوی
- ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / زبانوں کے خاندان
- پشاور میں سکول کی چھت گرگئی : اٹھائیس بچوں سمیت ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی
- سینیٹ اور قومی اسمبلی نے کے پی میں ایمرجنسی کی منظوری دیدی : اپوزیشن کی نعرے بازی
- زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔بنی نوع انسان ، مختصر اور جامع تاریخ
- جمہوریت کا جنازہ اور اسٹیبلشمنٹ کی تابعداری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خیر پور میرس سے ہوت والا تک : زبانوں اور مہربانوں کا تذکرہ : زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی
- ملتان کے قریب رحمان بابا ایکسپریس الٹ گئی : 5 مسافر ہلاک 30 زخمی

