Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کورونا کی واپسی؟ ۔۔ اظہر سلیم مجوکہ
اظہر سلیم مجوکہ

کورونا کی واپسی؟ ۔۔ اظہر سلیم مجوکہ

ایڈیٹراگست 21, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
corona-test
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکومت کی طرف سے لاک ڈاﺅن کے خاتمے کی نوید کے ساتھ ہی عوامی سطح پر بھی کورونا کی واپسی کا جشن شروع ہو گیا ہے یوں بھی بحیثیت قوم ہم لوگ مٹھائیاں بانٹنے اور جشن منانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔ اس بار بھی 14 اگست کے موقع پر جشن آزادی کا خوب اظہار کیا گیا اور شہر کی سڑکوں پر رش کی صورت اور حسب روایت موٹرسائیکلوں کے سلنسر نکال کر ون ویلنگ کرتب دکھانے اور باجے بجا کر جشن آزادی منایا گیا اور یوں کورونا کے خلاف بھی اظہار یکجہتی کیا گیا یوں بھی اب حکومت سمارٹ لاک ڈاﺅن کے بعد مائیکرو لاک ڈاﺅن کی پالیسی پر عمل کر رہی ہے۔ یعنی صورتحال ”رفتہ رفتہ وہ مری ہستی کا ساماں ہو گئے ، پہلے جاں پھر جان جاں پھر جان جاناں ہو گئے “والی نظر آ رہی ہے۔
عالمی سطح پر کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد خاصی ہے اور بہت سے ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد بھی تشویشناک ہے پاکستان میں بھی چھ ہزار سے زائد لوگ اس وبا کی بھینٹ چڑھے ہیں اور بہت سے گوہر نایاب بھی جدائی کا دکھ دے گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ ہمارے اعمال کے باوجود کرم اور معافی کا سلسلہ روا رکھا گیا ہے اور اب اس وباءکے جانے کے آثار نظر آنے لگے ہیں۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ،بیوٹی پارلر کھولنے کے بعد شادی ہال کھولنے کا مژدہ بھی سنایا جا رہا ہے دفاتر اور مختلف شعبوں کو کھولنے کا پہلے ہی حکومت کی طرف سے اعلان کیا جا چکا ہے۔ تاجر برادری بھی اب پوری طرح اپنا کاروبار چمکانے میں مصروف نظر آ رہی ہے۔
عید کا تہوار گزر چکا ہے اور محرام الحرام کا بھی آغاز ہوچکا ہے اس تمام صورتحال میں جب حکومت نے سب کچھ عوام پر چھوڑ دیا ہے عوام کو بھی تمام SOP کا خیال رکھنا چاہیے کہ کہیں کورونا جاتے جاتے پھر واپس نہ آ جائے کیونکہ کورونا بھی اس شعر پر عمل پیرا ہے کہ
جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا
لہو گرم رکھنے کا ہے اِک بہانہ
کورونا کی وبا نے جہاں فاصلوں کو بڑھایا ہے وہاں انسان کو تنہائی کے فوائد سے بھی آگاہ کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے بہت سوں نے ان دنوں کتاب سے دوستی لگاتے ہوئے تنہائی کا بہترین ساتھی ڈھونڈ لیا ہے اس طرح بے نام مصروفیت اور کئی غیر ضروری امور سے بھی جان چھڑائی ہے لیکن پھر بھی بہت سوں نے کورونا کی واپسی کا جشن اس لیے منانا شروع کر دیا ہے کہ اب پھر سے محفلیں آباد ہوں گی اور تقریب بہر ملاقات کے مواقع میسر ہوں گے۔ فاصلوں کو شفا سمجھنے والے اب مل بیٹھنے کے بہانے تلاش کر رہے ہیں۔ بہرحال زندگی کے کئی رنگ ہیں اور زندگی کے سبھی رنگوں سے آشنا ہونا بھی چاہیے تاہم ان حالات میں کورونا سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کرنا ہو گا تاکہ اس وبا کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن ہو۔ آپس کے میل جول اور شادی بیاہ کی تقاریب میں خصوصی احتیاط لازم ہے موجودہ حکومت اپنے اقتدار کے دو سال مکمل کر چکی ہے کورونا کے بعد از اثرات حکومتی کارکردگی کو مزید متاثر کر سکتے ہیں۔ تاہم اگر بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ عوام کو مہنگائی سے بھی نجات دلانے کے اقدامات کیے گئے ڈالر اور سونے کی قیمتوں اور بیروزگاری کو کنٹرول کیا گیا تو پھر صورتحال حکومت کے حق میں ہو سکتی ہے۔ عدلیہ سمیت تمام ملکی اداروں کو عوامی مسائل کے حل اور ان کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ہم ایک زندہ قوم ہیں کا نعرہ مستانہ تو لگاتے ہیں لیکن اپنے افعال اور کردار سے اس کا اظہار نہیں کرتے۔ ہمیں زندہ قوم بننے کیلئے زندہ دلی کا مظاہرہ کرنا ہو گا ہجوم کی بجائے ایک قوم بن کر دکھانا ہو گا کیونکہ افراد کے ہاتھوں میں ہی اقوام کی تقدیر ہوتی ہے اور ہر فرد ملت کے مقدر کا ستارہ ہوتا ہے۔ تمام دنیا لاک ڈاﺅن کے خاتمے اور کورونا کی واپسی پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کر رہی ہے۔ ایسے میں مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاﺅن پر بھی کچھ سوچنا ہو گا کہ جہاں لاک ڈاﺅن کو ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے ایک آزاد قوم کے باسی ہونے کے ناطے ہمیں مقبوضہ کشمیر کے ان باسیوں کا بھی سوچنا چاہیے جو نجانے کب سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ساری دنیا کی طرف نظریں اٹھائے آزادی کے خواب کی تعبیر ملنے کے منتظر ہیں۔
اللہ کرے کہ پوری دنیا سے کورونا کی واپسی اور لاک ڈاﺅن کے خاتمے کا جشن مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے بھی جشن آزادی کی نوید ثابت ہو۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : مسلم لیگ (نون) اور پیپلزپارٹی کا اپنے گناہوں کا کفارہ
Next Article مقبوضہ کشمیر، مودی حکومت اور یوم استحصال ۔۔سلمان عابد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.