Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بدنام اگر ہوں گے ….؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:بدنام اگر ہوں گے ….؟

ایڈیٹرمارچ 5, 20222 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نام و نمود کی خواہش حدِ اعتدال میں رہے تو کچھ اتنی بری نہیں کیونکہ دنیا میں آج تک جتنے بڑے کام ہوئے ہیں ان کے پس پردہ یہ جذبہ بھی کافی حد تک کام کرتا رہا ہے لیکن بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ اس جذبے کو Infectionہو جاتا ہے۔ اخبار میں کام کرنے والے لوگوں کو غالباً حشر کے دن خدا کے سامنے اس لئے بھی جواب دہ ہونا پڑے گا کہ ان کی بدولت یہ انفیکشن بہت بڑھ گیا ہے۔ مثلاً ایک زمانہ تھا جب کسی گھر میں چوری ہوجاتی ہے تو سنسنی خیز قسم کے فیچر کے ساتھ اولاً اس گھر کی تصویر شائع کی جاتی جہاں چوری ہوئی ہوتی پھر اس دروازے کی تصویر جدھر سے چور داخل ہوا۔ صاحبِ خانہ کی تصویر کی اشاعت بھی لازمی۔ اس کے بیوی بچوں کی تصویر چھپنے کے امکانات بھی کافی روشن ہوتے ۔ اگر اہل محلہ میں سے کسی نے یہ کہہ دیا کہ اس نے رات کو کچھ کھڑاک بھی سنا تھا اور کتوں کے بھونکنے کی آواز بھی سنی تھی تو اس اہلِ محلہ کی تصویر بھی لازماً شائع ہوا کرتی بلکہ اگر کوئی فوٹو گرافر زیادہ مستعدہوتا اور اس کے بس میں ہوتا تو ان کتوں کی تصویر بھی اپنے ادارے کو مہیا کر دیتا جو رات کو چوری کے وقت بھونکے تھے۔ اس کا ایک نتیجہ یہ نکلتا کہ یار لوگ مشہور ہونے کے لئے کسی چھوٹے موٹے حادثے کی دعا مانگتے رہتے۔ بعض پانچ سات ہزار روپے کی چوری کا بندوبست بھی خود ہی کر ڈالتے اور جو لوگ اتنے صاحب حیثیت نہ ہوتے کہ یہ ڈر سہہ سکیں وہ تمام رات بلکہ تمام راتیں جاگ کر کسی دوسرے گھر میں چور کی آمد کا انتظار کرتے تاکہ وہ آئے اور یہ کھڑاک سنیں اور پھر محلے داروں میں ان کا نام اور تصویر بھی اس کیپشن کے ساتھ اخبار میں شائع ہو ’’محمد حسین جنہوں نے کھڑاک سنا‘‘۔
نام و نمود کایہ ’’انفیکشن‘‘ آج بھی خواص و عام ہر دو طبقوں میں موجود ہے۔ طبقہ خواص میں سے حزبِ اقتدار کے رہنمائوں کی کیفیت کچھ یوں ہے کہ جس روز وزیراعظم لاہور میں ہوں، اس روز اخبارات کے دفاتر میں ان رہنماؤں کے ٹیلی فون اور بیانات خاصی کثرت سے پہنچتے ہیں۔ بیانات شائع ہونے کے لئے ہوتے ہیں اور ٹیلیفون تاکید کی خاطر کئے جاتے ہیں جس میں یہ درخواست بھی شامل ہوتی ہے کہ آج کے بیان کےساتھ تصویر ضرور شائع ہونی چاہئے۔ بعض ایک تو اس خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ ٹوپی یا اچکن یا ڈبل بریسٹ والی تصویر شائع کی جائے۔ سوشل ورک کرنے والی بیگمات کے اپنے مطالبات ہوتے ہیں۔ اسی طرح ایک طبقہ اور بھی ہے جو کسی بھی قسم کی صورتِ حال کو ایکسپلائٹ کر کے اخبار میں اپنا نام شائع کراتا ہے اور اس کی ’’ٹائمنگ‘‘ میں وہ کمال مہارت کا ثبوت دیتا ہے۔ مثلاً جب میں اخبار میں ڈیسک پر کام کرتا تھا ایک صاحب اپنے کسی صحافی دوست کے ساتھ کار میں جا رہے تھے کہ ایکسیڈنٹ ہوگیا۔ صحافی کو تو بالکل معمولی چوٹیں آئیں البتہ ان کے دوست جھٹکا لگنے سے کار سے باہر جا گرے۔ وہ کراہتے ہوئے بمشکل اپنے قدموں پر کھڑے ہوئے اور جب انہیں مرہم پٹی کے لئے اسپتال لے جایا جارہا تھا تو انہوں نے نیم مردہ آواز میں مجھے فون کیا ’’یارذرا خبر لگوا دینا احباب کو اطلاع ہو جائے گی‘‘۔ ایک شاعر میرے پاس آیا، اور بتایا کہ ان کے بڑے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ ذرا خبر لگا دیں۔ میں نے کہا لکھ دیجئے انہوں نے کاغذ قلم سنبھالا اور لکھا ’’برصغیر پاک و ہند کے ممتاز شاعر جناب انور راٹھوروی کے بڑے بھائی انتقال کر گئے‘‘۔ میں نے عرض کی کہ ’’اے برصغیر پاک و ہند کے ممتاز شاعر آپ کا نام اس خبر میں بجا مگر اس سے یوں لگتا ہے جیسے آپ فوت ہوگئے ہیں، لہٰذا اس مظلوم کا نام بھی لکھ دیں جو فوت ہوا ہے۔‘‘ دروغ برگردن راوی۔ ایک صاحب نے ایک صحافی دوست سے پوری سنجیدگی سے کہا ’’میں پاگل ہوگیا ہوں ذرا خبر لگا دینا‘‘۔
سو اس معاملے میں اب میں اتنا ہراساں ہوگیا ہوں کہ جب کسی فوٹو گرافرکو کسی میت کی تصویر اتارتے دیکھتا ہوں تو اس تصور سے میرے رونگٹےکھڑے ہو جاتے ہیں کہ کہیں مرحوم بہتر پوز دینے کے لئے اٹھ کر نہ بیٹھ جائیں اور مسکرانا شروع کردیں کہ آخر یہ تصویر صبح اخبار میں شائع ہونی ہے۔
آخر میں راحیلہ اشرف کی ایک غزل:
یہ مرے خواب کا رستہ ہے گزر سکتے ہو
بن کے اک نقش مرے دل پہ ابھر سکتے ہو
آئینہ روز تمہیں یاد دلائے گا مری
غیر کے واسطے کس طرح سنور سکتے ہو
کب کہا چاند کو ٹیکا مرے ماتھے کا کرو
مرے آنچل کو ستاروں سے تو بھر سکتے ہو
ہے تمہیں میری تباہی پہ ندامت کیسی
تم اگر چاہو مرے ساتھ بکھر سکتے ہو
تم کو محبوب بنایا ہے تو محتاط رہو
تم مرے دل سے بس اک پل میں اتر سکتے ہو
یاد تو ہوگا تمہیں مجھ سے نہ پیارا تھا کوئی
اب مرے پیارسے پھر کیسے مکر سکتے ہو
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآسٹریلیا کے کرکٹ لیجنڈ شین وارن اور راڈنی مارش انتقال کرگئے
Next Article وجاہت مسعودکا کالم:بزرگ صحافی اور تاریخ کا امتحانی پرچہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.