Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مسائل در مسائل
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مسائل در مسائل

ایڈیٹرنومبر 25, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارا ملک اِس وقت مسائل کے گرداب میں پھنسا ہوا ہے، سب سے زیادہ مسائل ہمارے بلوچستان کے ہیں، کوئٹہ سے صلاح الدین خلجی صاحب نے اِن مسائل کی طرف توجہ دلائی ہے، ان کا خط ملاحظہ فرمائیں۔
مکرمی جناب عطاء الحق قاسمی !
آداب! مختلف فورموں پر بلوچستان کے وسائل، مسائل اور ان کے حل کے لئے آواز اٹھاتا رہا ہوں مگر محسوس ہوتا ہے کہ صدا بہ صحرا ثابت ہوئے ہیں۔
اس امید کے ساتھ آپ کے کالم میں حاضر ہوا ہوں کہ یقیناً اربابِ اختیار آپ کا کالم پڑھتے ہیں، ہو سکتا ہے شنوائی ہو جائے۔ جس صوبے سے میں تعلق رکھتا ہوں اس کو پاکستان کا مستقبل کہا جاتا ہے مگر اس صوبے کا بظاہر اپنا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا۔ افغانستان اورایران کے ساتھ 26سو کلو میٹر طویل سرحدی پٹی اور 12سو کلو میٹر طویل ساحلی پٹی ہونے کے باوجود یہ صوبہ جدید تو درکنار روایتی قسم کی سہولیات مثلاً سڑکوں، پانی، بجلی اور تعلیم سے محروم ہے۔ بجائے اس کے کہ صوبے میں خوشحالی اور ترقی ہوتی یہاں بیروزگاری اور معاشی بحران بڑھا ہے جس سے صوبے کی ایک کروڑ آبادی نبردآزما ہے، پورے صوبے میں انڈسٹری یا فیکٹری کے نام پر کوئی چھوٹی کاٹیج یا ونڈو انڈسٹری بھی نہیں ہے۔ سی پیک کے پایہ تکمیل تک پہنچنےمیں ابھی کافی وقت لگے گا۔ اس وقت صوبے میں دو ایسے سیکٹرز ہیں جن پر اگر معمولی توجہ دی جائے تو نہ صرف صوبے کے معاشی تجارتی مسائل حل ہو سکتے ہیں بلکہ وفاق بھی اس مد میں کافی ریونیو جمع کر سکتا ہے۔
صوبے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق پچاس کے قریب معدنیات موجود ہیں جن میں سونے چاندی سے لیکر قیمتی ماربل اونیکس اور گرینائٹ شامل ہیں، جس کی مقدار لاکھوں ٹن میں شمار کی گئی ہے لیکن اس سیکٹر کی طرف کسی بھی وفاقی اور صوبائی حکومت نے توجہ دی اور نہ ہی اس کی سرپرستی کی، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت روایتی اور فرسودہ مشینری کے استعمال سے اس کام کو آگے بڑھایا ہے لیکن اس طریقہ کار سے نہ صرف قیمتی جانوں، قیمتی وقت اور قیمتی معدنیات کا ضیاع معمول کی بات بن چکا ہے بلکہ بارہا متعلقہ محکموں اور حکومتوں کی توجہ اس بابت مبذول کرائی ہے کہ ان قیمتی معدنیات اور ذخائر کے حوالے سے بین الاقوامی روڈ شوز اور کانفرنسز کروائی جائیں تاکہ دنیا بھر کے سرمایہ کار جو چیز ان ڈائریکٹ عالمی مارکیٹ سے خریدتے ہیں وہ یہی چیز پاکستان اور بلوچستان میں سرمایہ کاری کرکے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مائننگ کرکے نہ صرف خود فائدہ اٹھائیں بلکہ صوبے اور ملک کو بھی قیمتی زرمبادلہ تربیت یافتہ ورکرز اور ٹیکس کی مد میں فائدہ اور بچت ہو، اس حوالے سے موجودہ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا کانسیپٹ متعارف کرایا ہے جس میں بیرونی سرمایہ کار بغیر حکومتی مداخلت کے مقامی مائن اونر یا سرمایہ کار کے ساتھ کام شروع کر سکتا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متعلقہ ادارے جن میں بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ادارہ شامل ہے جو نہ صرف اپنے کام سے لاتعلق اور لاعلم نظر آتے ہیں بلکہ انویسٹمنٹ اور روڈ شوز کے نام پہ منظور نظر افراد کو مفت میں سیر سپاٹے کراتے ہیں جبکہ یہاں کی مائنز جن کو زندہ قبر کے نام سے پکارا جاتا ہے، ایک غریب کارکن 2ہزار کی دیہاڑی کے لئے 15سو فٹ نیچے جاکر زندگی دائو پر لگاتا ہے اور اکثر جان سے ہاتھ گنوا بیٹھتے ہیں۔
اونیکس جو ایک قیمتی پتھر ہے اوردنیا بھر میں نایاب اور ناپید ہے اور اس کی مائننگ بذریعہ جدید کٹنگ مشین کے ذریعے ہوتی ہے جس کے ذریعے اس کے ٹکڑے بالکل کیک پیس کی شکل میں تیار ہوتے ہیں لیکن بلوچستان کے علاقے چاغی اور دالبندین جو کہ اس کی نرسری ہے وہاں آج بھی روایتی طور پر ڈائنامائٹ بلاسٹنگ کے ذریعے مائننگ کی جاتی ہے جس سے نہ صرف انسانی زندگیاں خطرے میں رہتی بلکہ مال کا ضیاع اور ماحولیاتی آلودگی پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے، ماضی میں حکومتِ پاکستان کے ادارے پیسبڈیک نے مقامی مائن اونرز اور لوگوں کو آسان اور سستے شرائط پر قرضے اور جدید مشینری فراہم کی جس سے مائیننگ اور پراسیسنگ میں کافی فائدہ ہوا لیکن بعد میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا۔
بلوچستان کے علاقوں خانوزئی اور خضدار سے دنیا کی بہترین کوالٹی کا کرومائٹ دریافت اور نکالا جاتا ہے جب اس کی قیمت بہت اچھی ہوتی ہے تو مائن اونر کو اس کے پچاس ہزار فی ٹن مل جاتے ہیں جبکہ یہی چیز چائنا میں ویلیو ایڈڈ کرکے اس کا فی ٹن سے 6لاکھ روپے تک وصول کیا جاتا ہے۔ اگر پاکستان اپنے شہد سے میٹھے دوست سے درخواست کرے کہ وہ اپنی جدید ٹیکنالوجی بلوچستان میں لگا کر مقامی افراد کو تربیت دے تو یقیناً ملک صوبے اور مقامی آبادی کو اس کی محنت کا بہترین پھل ملے گا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق بلوچستان میں کرومائٹ کروڑوں ٹن کے حساب سے موجود ہے لیکن مقامی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزار رہی ہے ریکوڈک منصوبہ جو اگرچہ صوبے کی ملکیت میں ہے لیکن عملاً صوبے کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا الٹا عالمی عدالت انصاف نے اس پر جو جرمانہ عائد کیا وہ 6ارب ڈالر ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اصلی منصوبے کی مالیت کتنی ہو گی آج بھی مختلف ممالک اور کمپنیاں اس منصوبے کو جرمانے سمیت خریدنے کو تیار ہیں، اگر وفاقی اور صوبائی حکومتیں چاہیں تو یہ منصوبہ مقامی طور پر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد پر چلا کر یقیناً بیرونی قرضوں کے پہاڑ میں کمی لاسکتی ہے لیکن بات ہے نیت اور ارادے کی۔
قاسمی صاحب لکھنے کو بہت کچھ ہے لیکن آپ کے کالم کے تنگی دامن کا احساس بھی ہے لہٰذا بلوچستان جس میں ساحلی اکانومی بھی شامل ہے اور جسے آج کل کی جدید زبان میں بلیو اکانومی کہا اور پکارا جاتا ہے،اِس کے بارے میں بات کروں گا جس میں ساحلی علاقوں کی پیداوار سی فوڈ بھی شامل ہے جس کی برآمدات سے 2ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔
والسلام: صلاح الدین خلجی
نمائندہ بزنس کمیونٹی کوئٹہ بلوچستان
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاڑکانہ : میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار موت
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ: ’’ہمارے درد کا جالب مداوا ہو نہیں سکتا‘‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.