Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک معصوم گدھے کی کہانی
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:ایک معصوم گدھے کی کہانی

ایڈیٹرمئی 29, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ عرصہ پہلے تک میری روٹین تھی کہ دفتر جاتے کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا کوئی کتاب پڑھنے میں مشغول رہتا مگر اب میری روٹین بدل گئی ہے اور اب میں سڑک پر ’’بکھرے‘‘ لوگوں اور جانوروں کو دیکھتا ہوں، کل مجھے دور سے ایک جانور نظر آیا جس کی شکل گدھے سے ملتی جلتی تھی، قریب جا کر دیکھا تو وہ گدھا ہی تھا، گدھا ہر دو صورتوں میں بہرحال گدھا ہی نکلتا ہے۔ وہ شاید گدھے کا مالک تھا یا کوئی راہگیر جو اس گدھے کی وجہ سے، جو عین سڑک میں دھرنا دیے ہوئے تھا، جام ہوئی ٹریفک کھولنا چاہتا تھا، وہ اسے اٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ گدھے کا مالک تھا کیونکہ کچھ ہی دورگدھا گاڑی کھڑی تھی، جس پر منوں کے حساب سے لدا سامان سڑک پر بکھرا پڑا تھا۔
دوسری طرف کاروں، بسوں اور موٹر سائیکل والوں کے ہارن سے کانوں کے پردے پھٹے جا رہے تھے۔ تاہم یہ سوچ کر کتنا لطف بھی آ رہا تھا کہ گدھے پر اس کی ہمت اور کپیسٹی سے زیادہ بوجھ ڈال دیا جائے تو وہ پبلک کے لئے تو عذاب بنتا ہی ہے، مالک کو بھی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑتا، کیونکہ اب لوگ گدھے سے زیادہ اس کے مالک کو غصیلی نظروں سے دیکھ رہے تھے، معاملہ بہت سنگین ہو گیا تو میں اپنی کار سے نکلا کیونکہ ایک بزرگ نے، جو جانوروں کی زبان سمجھتے تھے اور ان سے سوال جواب بھی کرتے تھے، میری عقیدت اور ان کی والہانہ خدمت کے صلے میں مجھے بھی روحانی تربیت سے اس علم کا ایک حصہ عطا کردیا تھا۔ میں گدھے کے قریب گیا، گدھے نے پہلے تو غصیلی نظروں سے مجھے دیکھا مگر پھر اچانک اس کی آنکھوں میں خوشی کی ایک چمک سی آئی۔ میری روحانی تربیت میرے کام آگئی تھی، میری آنکھوں میں آنکھیں ڈالتے ہی میری روحانی لہروں سے اسے پتہ چل گیا تھا کہ اس کا دکھ درد سمجھنے والا شخص آن پہنچا ہے۔ میں نے اس کے کان میں کہا ’’برادر، خلق خدا تنگ ہورہی ہے، تم اب اٹھ جاؤ اور سڑک کے کنارے آ کر میری بات سنو‘‘ وہ برق رفتاری سے اپنی جگہ سے اٹھا، اس کی خوشی کا اندازہ مجھ کو ہی ہو رہا تھا اور وہ بہت تیزی سے چلتا ہوا سڑک کنارے آگیا۔
اب ٹریفک رواں دواں ہو گئی تھی، ہارنوں کا شور بھی ختم ہوگیا تھا، میں نے سامنے کی دکان سے ایک کرسی مستعار لے کر گدھے کے برابر رکھی اور اس پر بیٹھ گیا، گدھے کا مالک اس تبدیلی پر بے حد خوش تھا، میں نے اسے کہا سامنے کی دکان سے ملائی والی لسی کے دو جمبو گلاس لاؤ، ایک اس گدھے کو پیش کرو اور دوسرا مجھے دو، تاکہ خوشگوار ماحول میں مذاکرات ہو سکیں۔ گدھے کے مالک نے ایک منٹ میں تعمیل کی۔ گدھے نے ملائی والی لسی کا ایک لمبا گھونٹ لیا اور مجھے مخاطب کرکے کہا ’’یہ سارا دن مجھے سخت گرمی میں بھوکا پیاسا سڑکوں پر لئے پھرتا تھا، آج یہ مجھے ٹھنڈی ٹھار لسی پلانے پر مجبور ہوگیا ہے‘‘۔ اس کے بعد اس نے مجھے مخاطب کیا اور انگریزی میں کہا ’’تھینک یو سر!‘‘ جس پر میری ہنسی نکل گئی۔
گدھے کو خوشگوار موڈ میں دیکھ کر میں نے اس سے مذاکرات کا آغاز کیا اور پوچھا ’’یار تم نے گدھے جیسی شریف النسل مخلوق ہوتے ہوئے آج خلق خدا کو اتنا پریشان کیوں کیا اور اپنے مالک کو بھی پبلک کے سامنے خواہ مخواہ شرمندہ کیا‘‘۔ بولا ’’سر بات یہ ہے کہ جب میں اس کے پاس آیا، اس وقت یہ دھوبی کا کام کرتا تھا اور مجھ پر دھونے والے کپڑے لاد کر دھوبی گھاٹ اور پھر واپس گھر تک آتا تھا۔ میں بس اتنا ہی بوجھ اٹھا سکتا تھا، چنانچہ خوشی سے اپنے فرائض انجام دیتا رہا‘‘۔پھر ہوا یوں کہ اس نے دھوبی گھاٹ کا کام چھوڑ کر مختلف منڈیوں سے ٹنوں وز ن کا حامل سامان مجھ پر لادنا شروع کردیا، میں کئی بار بھرے بازار میں بے پناہ وزن کی وجہ سے ہوا میں لٹک جاتا تھا، جس سے ریڑھی میں لدا سامان سڑک پر بکھر جاتا تھا اور یوں اسے شدید پرابلم کا سامنا کرنا پڑتا، مگر اس کو سمجھ پھربھی نہ آئی۔ آج آپ جیسا انسان دوست شخص یہاں موجود تھا اور اس نے اس صورتحال کا نوٹس لیا‘‘۔ میں نے اسے ٹوکا اور کہا ’’عزت افزائی کا بہت شکریہ، مگر میرے ڈونکی فرینڈ میں نے انسان دوستی کا نہیں، گدھا دوستی کا ثبوت دیا۔ پلیز مائنڈ یور لینگویج‘‘!
میرے خیال اس گدھے کو میری بات سمجھ نہ آئی، تاہم میں نے اسے معاملے کی نزاکت سمجھانے کی بجائے، اس کے مالک کو مخاطب کیا اور کہا ’’تم اس کی طاقت سے زیادہ وزن اس پر ڈالتے ہو‘‘بولا’’ جی میری یہ مجبوری ہے، ورنہ مجھے ایک جگہ سے دوسری جگہ سامان پہنچانے کے لئے ایک سے زیادہ پھیرے لگانا پڑتے ہیں‘‘ میں نے کہا ’’تم بھی ٹھیک کہتے ہو تم اپنا یہ پیارا گدھا مجھے فروخت کردو اور اس کی جگہ کوئی تگڑا گدھا خرید لو۔ گدھے کا مالک یہ سن کر خوش ہوا، میں نے اسے گدھے کے علاوہ گدھا گاڑی کی بھی منہ مانگی رقم دی اور گدھے کو ریڑھی کے آگے جوت کر ریڑھی پر سوار ہوگیا۔
میں نے ڈرائیور سے کہا ’’تم گاڑی گھر لے جائو، وہاں بچوں نے شاید شاپنگ وغیرہ کےلئے جانا ہے۔ میں گدھا گاڑی پر دفتر جائوں گا‘‘، اس کے بعد میں نے باگیں کھینچتے ہوئے منہ سے کچ کچ کی آواز نکالی اور دفتر کی طرف روانہ ہوگیا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصائمہ صادق کا اختصاریہ : کرونا کو نشے کی لت کیسے پڑی ؟
Next Article ایازامیرکا کالم:مصیبت جو ہم نے اُٹھائی ہوئی ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.