Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اور اب وارث میر بھی غدار!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

اور اب وارث میر بھی غدار!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 11, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چند روز پیشتر میں نے ابو الاثر حفیظ جالندھری سے چھیڑ چھاڑ کا ایک واقعہ بیان کیا تھا جس میں میں نے ان سے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ حفیظ صاحب آپ کا کہنا ہے کہ کشمیر جہاد کے دوران آپ کی ٹانگ پر بائیس گولیاں لگیں، سر! بات یہ ہے کہ ٹانگ چھوٹی ہے، گولیاں زیادہ، آپ یہ گولیاں کچھ کم نہیں کر سکتے۔ اس حوالے کی ضرورت کچھ یوں پڑی کہ کچھ عرصے سے پاکستان کی بائیس کروڑ آبادی میں سے چوبیس کروڑ پاکستانیوں کو غدار قرار دیا جا رہا ہے۔ ادھر میرے ساتھ مسئلہ یہ پیش آیا کہ جب سے کورونا اور کورونا زدہ سیاست کی خبریں، ٹاک شوز، تجزیے، نت نئے انکشافات سے لبالب بھرے ٹی وی چینلز نظر آتے ہیں تویہ سب کچھ دیکھ کر لگتا ہے کہ میں آج گیا یا کل، بلکہ اس کے بعد تو جی چاہتا ہے کہ انتظار کی زحمت کیوں گوارا کی جائے کیوں نا کورونا صاحب کو اپنے ہاں چائے پر بلایا جائے اور اس سے آخری ملاقات کی جائے تاکہ لمحہ لمحہ مرنے کے بجائے ایک ہی دفعہ اپنی جان، جانِ آفریں کے سپرد کر دوں۔
ایک بات جس نے مجھے زیادہ پریشان کیا وہ یہ تھی کہ پاکستان کی اصل آبادی سے زیادہ غداروں کے ہوتے ہوئے اب ان لوگوں کو بھی غدار قرار دیا جا رہا ہے جو کب سے اللہ کو پیارے ہو چکے ہیں۔ ان میں ایک میرے بہت پیارے دوست پروفیسر وارث میر بھی ہیں۔ مجھے اس کی اطلاع صرف دو دن پہلے ملی جب پاکستان بھر کے صحافیوں کی تنظیموں کی طرف سے انہیں غدار کہنے والوں کے خلاف غیظ و غضب سے بھری ہوئی قرارداد منظور کی گئی۔ تاخیر سے اطلاع ملنے کی وجہ یہی ہے کہ میں کافی عرصے سے ٹی وی دیکھ رہا ہوں اور نہ کوئی اخبار پڑھتا ہوں، صرف چیدہ چیدہ کالموں پر ایک نظر ڈال لیتا ہوں، ان دنوں مزاحیہ ادب پڑھتا ہوں یا مزاحیہ پوسٹ دیکھ کر دوستوں کو فارورڈ کر دیتا ہوں تاہم وارث میر والی ’’مزاحیہ‘‘ خبر مجھے تاخیر سے ملی۔
بات یہ ہے کہ برادرم وارث میر سے میرے دوستانہ تعلقات کا عرصہ کم از کم پچیس برس پر محیط ہے۔ ہم دونوں ایک ہی اخبار یعنی نوائے وقت میں کالم لکھتے تھے، کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ مجید نظامی مرحوم و مغفور کے اخبار میں کسی ایسے شخص کو جگہ مل سکتی تھی جس کی حب الوطنی کے بارے میں کسی کو رتی بھر بھی شبہ ہو۔ وارث میر کی کالم نگاری کا ذکر میں نے کالم کا رتبہ بلند کرنے کے لئے کیا ہے ورنہ وہ ایک مفکر تھے اور اسلامی سوشلزم کے علمبرداروں میں سے تھے۔ اس دور میں پروفیسر محمد عثمان اور حنیف رامے بھی اسلامی سوشلزم کے پرچارک تھے بلکہ اگر میرا حافظہ غلطی پر نہیں تو اسلامی سوشلزم کے حوالے سے وارث میر کے مضامین حنیف رامے کے ایک جریدے میں بھی شائع ہوتے تھے۔ شاید بہت سوں کو علم نہ ہو کہ نوائے وقت کے بانی مجید نظامی مرحوم بھی اسلامی سوشلزم کے حامیوں میں سے تھے اگر میں غلط ہوں تو برادرم ڈاکٹر صفدر محمود اور برادرم مجیب الرحمٰن شامی اور دوسرے اہلِ علم دوست میری اصلاح کر سکتے ہیں کہ آیا قائداعظم نے بھی اپنی ایک تقریر میں اسلامی سوشلزم کا ذکر کیا تھا کہ نہیں؟ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایک بڑے اسکالر اور ایک بڑے محب وطن کو کچھ نامعلوم لوگوں نے اپنی پوسٹوں میں غدار کہنا کیوں شروع کیا تو اس کا پس منظر یہ ہے کہ آئی اے رحمان، احمد ندیم قاسمی، طاہرہ مظہر علی خان، حبیب جالب، قسور گردیزی، ملک غلام جیلانی، جاوید ہاشمی کے علاوہ چند لوگ اور تھے جنہوں نے مشرقی پاکستان میں آرمی ایکشن کی مذمت کی۔ پروفیسر وارث میر تو پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات میں پروفیسر تھے وہ طالبعلموں کا ایک گروپ لے کر مشرقی پاکستان گئے تاکہ بنگالی بھائیوں کو مغربی پاکستان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام دیا جائے۔ ان دنوں سارا مغربی پاکستان خاموش تھا ،مشرقی پاکستان میں آرمی ایکشن کے خلاف بس چند ایک آوازیں ہی سنائی دیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ایکشن کے دوران بنگالی بھائیوں کے ساتھ خاصی زیادتیاں بھی ہوئیں مگر آرمی کو بدنام کرنے کیلئے اس حوالے سے بہت مبالغہ آرائی بھی کی گئی۔
قصہ مختصر بنگلہ دیش بن گیا اور اس کے بعد پاکستان کے بہت سے عاشق اس صدمے کی تاب نہ لا کر ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گئے۔ میرے والد مرحوم مولانا بہاء الحق قاسمیؒ اس روز امامت کے دوران سجدے میں گئے تو ہچکیاں لے لے کر رونا شروع کر دیا اور یہی حالت مقتدیوں کی تھی۔ بہرحال بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت نے آرمی ایکشن کے دوران بنگالیوں سے خیر سگالی کا اظہار کرنے والے دانشوروں کو ایوارڈ دینے کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں سے بنگلہ دیش مدعو کیا۔ ان میں پروفیسر وارث میر کا نام بھی شامل تھا ،ان کے صاحبزادے حامدمیر نے ان کی جگہ یہ ایوارڈ قبول کیا۔ حامد میر تو کئی دوسرے دبنگ صحافیوں کی طرح پہلے سے ’’غداروں‘‘ کی فہرست میں شامل تھے۔ اس کے بعد تو ان کی ’’غداری‘‘ پر مہر تصدیق ثبت ہو گئی۔ جنابِ والا! اگر میری گواہی کی کوئی حیثیت ہے تو پلیز آپ یقین کر لیں کہ وارث میر پاکستان کے عاشقوں میں سے تھے اور حامد میر کو بھی پاکستان سے عشق وراثت میں ملا ہے۔ یہ پاگل عاشق تو پاکستان کیلئے انڈین فوجی کی گولی کھانے کیلئے بھی تیار ہے۔ یہ کالم لکھنے کے دوران مجھے شک گزرا ہے کہ اب میری اپنی حب الوطنی بھی مشکوک ہو رہی ہے مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ انڈیا مجھے ’’پرسونا نان گراتا‘‘ قرار دے چکا ہے اور یہ تمغہ میرے ہندوستان کے سفر نامے کی اشاعت کے بعد میرے ماتھے پر سجایا گیا تھا!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپروفیسر وارث میر کی وصیت۔۔حامد میر
Next Article سنتھیا رچی یہاں کیا کر رہی ہے؟۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.