Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آپس کی لڑائی بعد میں، پہلے انڈیا سے نمٹیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

آپس کی لڑائی بعد میں، پہلے انڈیا سے نمٹیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرفروری 23, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کروڑوں بھوکے ننگے عوام کا ملک ہندوستان اپنی ’’معاشی ترقی‘‘ کے نام پر بدمعاشی پر اترا ہوا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب اس کے حکمران اور ان کا میڈیا پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ نہیں کرتا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہندوستان میں کچھ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو اس شور شرابے کے باوجود ہوش کے ناخن لیتے ہوئے حق سچ کی بات کرتے ہیں۔ مگر نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ہے۔ پوری دنیا میں بھارتی لابی نے پاکستان کے خلاف ایک نفرت انگیز مہم چلا رکھی ہے۔ جس کے اثرات سامنے آتے رہتے ہیں۔ عامر خاکوانی نے صحیح لکھا ہے کہ پلوامہ حملہ کو غیر معمولی عجلت سے پاکستان کے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی، ایسی عجلت جس سے کسی سازش یا طے شدہ منصوبے کی بو آتی ہے اور یوں پورے ملک میں پاکستان کے خلاف نفرت کی ایک نئی لہر دوڑا دی گئی۔
مگر آپ یقین کریں ایسا پہلی بار نہیں ہوا، انڈین میڈیا موقع کی تلاش میں رہتا ہے اور موقع نہ بھی ملے وہ پاکستان کے خلاف زہریلے پراپیگنڈے میں ہمہ وقت ایک ’’مشنری اسپرٹ‘‘ کے ساتھ مصروف رہتا ہے۔
ایک بار میں کسی کانفرنس کے سلسلے میں دہلی میں تھا۔ میں نے اپنے ہوٹل کے کمرے میں ٹی وی آن کیا تو ہر چینل پر پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف ایک اشتعال انگیز مہم جاری تھی۔ اسی روز غالباً کسی بھارتی جاسوس کو پاکستان میں پھانسی دی گئی تھی۔ ٹی وی چینل کی یہ مہم اتنی اشتعال انگیز تھی کہ ہوٹل کے منیجر نے خود مجھے کہا کہ صاحب آج آپ ہوٹل سے باہر نہ نکلیں۔ پبلک کی آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے۔ یہ شدت مودی کی حکومت کے دوران دن بدن شدید تر ہوتی جا رہی ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ میں نے محسوس کیا کہ ہندوستان کے ادبی اداروں کے کارکن جو ہمیں ہمیشہ بطور ادیب بہت گرم جوشی سے ملتے تھے، وہ بھی ڈر گئے ہیں اور اب انہوں نے نہ صرف پاکستانی ادیبوں کو مدعو کرنا بند کر دیا ہے بلکہ کوئی اکا دکا چلا بھی جائے تو اس سے ملتے ہوئے گھبراتے ہیں کہ کہیں کل کلاں ان پر پاکستانی ایجنٹ کا الزام نہ لگے۔ آپ اندازہ لگائیں کہ ’’ریختہ‘‘ کے نام سے ایک بہت موقر ادارہ ہندوستان میں ہر سال مشاعرہ اور دوسری ادبی تقریبات منعقد کیا کرتا تھا۔ جس میں پاکستانی ادیبوں کو بھی مدعو کیا جاتا تھا مگر اس دفعہ یہ ادارہ اپنا مشاعرہ ہندوستان کی بجائے دوبئی میں منعقد کر رہا ہے۔ یہ صورتحال کی ایک بہت تشویشناک صورتحال ہے۔
دوسری طرف مہاتما گاندھی کے ہندوستان نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ ہی نہیں کر رکھا بلکہ کشمیری مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کی انتہاء کر دی ہے۔ سات لاکھ ہندوستانی فوج وہاں متعین ہے جو ابھی تک ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو جام شہادت پلا چکی ہے اور مسلمان دوشیزائوں کی بے حرمتی کرنا اپنا حق سمجھتی ہے۔ مگر کشمیری مسلمان اب آزادی یا شہادت کے عزم کے ساتھ ان سے برسرپیکار ہے۔ ہندوستانی فوج نے اب گھٹیا ترین ایک حرکت یہ شروع کی ہے کہ وہ بندوق کے چھروں سے نوجوانوں کی آنکھوں کو نشانہ بناتا ہے اور انہیں بینائی سے محروم کرنے میں لگا ہوا ہے۔ مگر ان سفاکوں کو یہ علم نہیں کہ صورتحال بہت بدل چکی ہے۔ اب تو فاروق عبداللہ بھی انٹرویو دینے لینے والے کے اصرار کے باوجود پاکستان پر الزام دھرنے کو تیار نہیں ہوتے اور جب وہ لیڈی رپورٹر بدتمیزی پر اترتی ہے تو فاروق عبداللہ مائک اتار کر اٹھ جاتے ہیں۔
دوسری طرف ہماری حکومت کی نہ تو کوئی داخلہ پالیسی ہے اور نہ کوئی خارجہ پالیسی! نتیجہ یہ کہ پاکستانی عوام
پھرتے ہیں میرؔ خوار کوئی پوچھتا نہیں
کی تصویر بنے پھرتے ہیں۔ خارجہ پالیسی کا یہ عالم ہے کہ امریکی صدر کے ایلچی نے پاکستان آنا تھا اور اس نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ سعودی شہزادے نے پاکستان سے ہندوستان جانا تھا مگر وہ پہلے سعودی عرب واپس گئے اور پھر وہاں سے ہندوستان۔ بھارتی سفارتخانے پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف زہر پھیلانے میں مشغول ہیں اور ان کے مقابلے میں ہمارے سفارتخانوں کی کارکردگی برائے نام نظر آتی ہے۔ ہمارا فارن آفس تو ہمارے وزیراعظم اور صدر کو سفارتی آداب کے بارے میں بتاتے ہوئے بھی ڈرتا ہے اور ٹیبلمینر کے بارے تک میں کچھ نہیں بتاتا۔ سعودی شاہی مہمان تقریر کر رہے ہوتے ہیں اور ان کے برابر بیٹھے ہوئے ہمارے ’’اکابرین‘‘ کھانا، کھانے میں لگ جاتے ہیں۔
میں جانتا ہوں کہ میں کدھر کا کدھر نکل گیا ہوں، مجھے بہرحال آخر میں صرف یہ کہنا ہے کہ حکومت، اپوزیشن کو ذلیل کرنا بند کرے اور اس کی بجائے حکومت اور اپوزیشن دونوں مل کر ملکی ترقی کے لئے کام کریں اور ہندوستان کی بدمعاشی کے سدباب کے راستے تلاش کریں۔ خدا کرے میری یہ درد بھری التجا دلوں پر اثر کرے، اس ضمن میں حکومت پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اگر اس نے عقل سے کام نہ لیا تو ان کی پالیسیوں کے طفیل جہاں پاکستانی عوام ’’تنگ آمد بجنگ آمد‘‘ کے اصول کے تحت سڑکوں پر نکل آئیں گے وہاں ہمارا ازلی دشمن انڈیا اپنے دانت مزید تیز کرنے کی پوزیشن میں آ جائے گا۔ ہم جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ دشمن سے بھی نمٹ لیں گے، پہلے باہمی جنگ تو ختم کریں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرکھو اپنے ٹماٹر اپنے پاس۔۔رضا علی عابدی
Next Article میرے ماموں کا لڑکا۔۔ نو خیزیاں/گل نو خیز اختر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.