Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » تعزیتی شذرے۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

تعزیتی شذرے۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 22, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مولانا قہر لدھیانوی
حضرت مولانا قہر لدھیانوی گزشتہ ہفتے انتقال کر گئے اناللہ وانا الیہ راجعون ، مولانا اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے علمبردار تھے اور ان کی ساری عمر مسلمانوں کے تمام فرقوں میں رواداری اور اختلاف رائے کو برداشت کرنے کی تبلیغ میں بسر ہوئی۔مولانا فروعی مسائل پر بحث مباحثے اور مناظرے کو اسلام اور مسلمانوں کے لئے نقصان دہ سمجھتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو اگرمذہب سے برگشتہ ہونے سے بچانا ہے تو پھر علماءکو دین کی بنیادی چیزوں کو باہمی اتحاد کی بنیاد بنانا ہو گا۔ تاہم دین کے بنیادی اصولوں کے سلسلے میں وہ کسی قسم کے سمجھوتے کے قائل نہیں تھے اور اس ضمن میں ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ر ہتے تھے۔ چنانچہ اس عظیم مقصد کے لئے وہ کئی مرتبہ جیل بھی گئے جن میں سے چار مرتبہ تو انہیں دیوبندی بریلوی تنازع میں پرجوش کردار ادا کرنے پر جیل جانا پڑا۔مگر ان کے پائے استقامت میں لغزش نہ آئی۔ مولانا مرحوم و مغفور نے اسلام کے جن بنیادی مسائل کی تبلیغ و ترویج کو اپنی زندگی کا مشن بنایا ان میں مسئلہ نوروبشر، رفع یدین اور آمین بالجہر وغیرہ کے مسائل شامل تھے۔ حضرت مولانا نے متعدد تصانیف بھی قلمبند کیں جن میں امرو درد ردِ مردود، اشکال فی بطن ابطال اور زحمت در مسئلہ تہمت کے علاوہ مسائل طہارت اور مسائل مسواک خصوصی طور پر قابل ذکر ہیں۔ حضرت مولانا قہر لدھیانوی نے تبلیغ اسلام کے سلسلے میں یورپ اور جنوبی افریقہ کے ممالک کے بھی کئی دورے کئے اور جن علاقوں میں مسلمانوں کی کوئی اکا دکا مسجد نظر آتی تھی حضرت مولانا کی مساعی جملہ سے وہاں بیس بیس افراد پر مشتمل مسلمانوں کے علاقوں میں فی کس کے حساب سے بیس علیحدہ علیحدہ مسجدیں تعمیر ہوئیں۔ مولاناقہر لدھیانوی کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ عرصہ دراز تک پ±ر نہ ہو سکے گا۔
آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
غلیل طوفانی
جناب غلیل طوفانی کی وفات سے پاکستان کے سیاسی حلقوں کو جس بے پناہ صدمے سے دوچار ہونا پڑا ہے وہ اتنا ناقابل فہم نہیں کیونکہ غلیل طوفانی کی ساری عمر بنیادی حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد میں بسر ہوئی اور اس کے لئے انہیں کئی مرتبہ جیل بھی جانا پڑا تاہم انہوں نے جیل کی صعوبتوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا کیونکہ مرحوم کے لئے جیل کوئی نئی چیز نہ تھی۔ وہ سیاست کے خار زار میں قدم رکھنے سے پہلے اکثر دیوانی اور فوجداری مقدمات میں جیل جایا کرتے تھے۔ مرحوم نے جن بنیادی حقوق کے حصول کے لئے عمر بھر جدوجہد کی ان میں ریاست کے خلاف جدوجہد کے حق کو تسلیم کرنا سرفہرست تھا۔ چنانچہ ان کی ہر تقریر ریاست اور بانی ریاست کے خلاف مواد پر مبنی ہوتی تھی جو اخبارات میں شہ سرخیوں اور ٹی وی چینلز پر لیڈ اسٹوری کے طور پر پیش کی جاتی تھیں۔ البتہ اس میں اگر حکومت وقت کے خلاف کوئی بات ہوتی تو وہ احتیاطاً حذف کر دی جاتی۔مرحوم دو قومی نظریے کے سخت خلاف تھے کہ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں بسنے والے ہندو اور مسلمان دو مختلف قومیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں تاہم قیام پاکستان کے بعد ان کے نظریات میں بنیادی تبدیلی واقع ہوئی انہوں نے پاکستان میں بسنے والی مسلمان قوم کو ایک نہیں چار قومیں قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ وہ انہیں قومیتوں کی بجائے علیحدہ قومیں بنوانے پر اصرارکرتے تھے۔اور یوں ان کی بقیہ عمر چار قومی نظریے کی ترویج میں بسر ہوئی وہ علاقائیت پر یقین رکھتے تھے یا پھر بین الاقوامیت کے پرچار ک تھے اور انہوں نے مرتے دم تک اپنی یہ دونوں حیثیتیں قائم رکھیں۔ جناب غلیل طوفانی کی وفات سے قومی سیاست میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ پر ہونا مشکل ہے کیونکہ ایسی شخصیتیں روز روز پیدا نہیں ہوتیں صرف بوقت ضرورت پیدا ہوتی ہیں!
جناب اقتدار دائمی
جناب اقتدار دائمی کی وفات سے مقتدر حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ مرحوم کا ایمان تھا کہ اقتدار اعلیٰ صرف خدا کی ذات ہے اور انہیں یہ بھی یقین تھا جبکہ اقتدار اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں ودیعت ہوا ہے چنانچہ یہی وجہ ہے کہ یہ نسل در نسل منتقل ہوتا ہوا ان تک پہنچا ہے۔ مرحوم نے اپنی اقتدارانہ زندگی کا آغاز ڈپٹی کمشنری سے کیا اور سارے علاقے میں اپنی دھاک بٹھا دی۔ انہوں نے جوں جوں اقتدار کی منزلیں طے کیں وہ اس نتیجے پر پہنچتے چلے گئے کہ عوام کا قلع قمع کئے بغیر اقتدار قائم رکھنا ممکن نہیں تاہم یہ سب کچھ انہی کی فلاح وبہبود کے نام پر ہونا چاہئے۔ سو انہوں نے اپنی پالیسی کے نتیجے میں پاکستان پر مسلسل حکومت کی۔ مرحوم ان صاحبان بست وکشاد میں سے نہ تھے جن کی آنکھیں اقتدار سے چندھیا جاتی ہیں بلکہ وہ اپنے کان، آنکھیں ، دل اور دماغ ہمیشہ کھلے رکھتے تھے اور دنیا بھر کے صاحبان بست وکشاد کی ان غلطیوں سے سبق سیکھتے تھے، جن کے نتیجے میں ان زعماءکو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑے۔ یہ ان کی اس احتیاط ہی کا نتیجہ تھا کہ انہوں نے اپنے پیشروﺅں کی غلطیوں کو نہیں دہرایا بلکہ اس کی جگہ انہوں نے نئی غلطیاں کیں اور بس یہ نئی غلطیاں ان کے پیشروﺅں کی طرح ان کے زوال کا باعث بنیں اور یوں اقتدار دائمی جو شخص نہیں ادارہ تھے، اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔
رفتید ولے نہ از دِلِ ما
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہتھکڑیوں میں جکڑی استاد کی میت ۔۔ حسنین رضوی
Next Article صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یوٹرن۔۔سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.