بنگلادیش:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم سے ملنے کی خواہش مند مداح کانسرٹ کے دوران اسٹیج پر پہنچ گئی۔
عاطف اسلم گزشتہ دنوں بنگلادیش اور نیپال کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے اپنے مداحوں پر لائیو کانسرٹ کے دوران آواز کا جادو جگایا۔
بنگلادیش میں ہونے والے کانسرٹ کے دوران گلوکار اسٹیج پر تھے کہ اتنے میں ایک لڑکی سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے اسٹیج پر جا پہنچی اور اپنے سپر اسٹار کے گلے لگ گئی۔
اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں مداح عاطف اسلم سے گلے مل رہی ہے جب کہ سکیورٹی اہلکار اسے اسٹیج سے اتارنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مداح عاطف سے مل کر بہت جذباتی ہوگئی اور ان سے سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا تاہم سکیورٹی اہلکار نے اسے نیچے اتار دیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 16, 2026
تازہ خبریں:
- پیٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران ساتویں بار اضافہ : عوام پر 41.55 روپے کا بوجھ ڈالا گیا
- حرف حق دل میں کھٹکتا ہے : وجاہت مسعود کا کالم
- آئین کے شیش محل میں پڑتی دراڑیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
- پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
- عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
- ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
- اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

