ملتان : نامور براڈکاسٹراور دانشور آصف خان کھیتران کو ریڈیو پاکستان ملتان کا اسٹیشن ڈائریکٹر مقرر کردیاگیاہے۔بدھ کے روز انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
آصف خان کھیتران کنٹرولر سینٹرل پروڈکشنز اسلام آباد کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ ان کی پیش رو سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو ملتان محترمہ کوثر ثمرین کا کنٹرولر سینٹرل پروڈکشنز کی حیثیت سے اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔ آصف کھیتران کاتعلق چوک اعظم لیہ سے ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی ریڈیو پاکستان ملتان کے اسٹیشن ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔آصف خان کھیتران نے 1987ءمیں ریڈیوپاکستان خضدار سے سینئر پروڈیوسر کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز کیا۔ وہ بہاولپور اور اسلام آباد میں بھی سینئر پروڈیوسر کی حیثیت سے فرائض انجام دیتے رہے۔اس کے علاوہ آصف خان کھیتران ریڈیو پاکستان لاہور اور ریڈیو پاکستان ملتان میں ڈپٹی کنٹرولر پروگرامز ،ریڈیوپاکستان لورالائی ، ایبٹ آبادمیں اسٹیشن ڈائریکٹر ،ایف ایم 93ملتان کے انچارج اور ریڈیوپاکستان ملتان اور میرپور خاص میں پروگرام منیجر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

