Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
اہم خبریں

ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ایڈیٹرستمبر 6, 20239 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mam ulhaq bngladesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : پاکستان نے ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کے بعد امام الحق اور محمد رضوان کی نصف سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بنگال ٹائیگرز کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور میچ کے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر نسیم شاہ نے گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے اوپنر مہدی حسن کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔صفر پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد محمد نعیم کا ساتھ دینے لٹن داس آئے اور دونوں نے تیزی سے کھیلتے ہوئے اگلی 21 گیندوں میں 31 رنز بٹور لیے، تاہم اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید طول پکڑتی، لٹن داس 16 رنز کے انفرادی اسکور شاہین شاہ آفریدی کی وکٹ بن گئے۔
اسکور 44 تک پہنچا ہی تھا کہ کپتان بابر اعظم نے حارث رؤف کو گیند تھمانے کا فیصلہ کیا جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پہلے 20 رنز بنانے والے محمد نعیم اور اگلے اوور میں توحید ہردوئی کی 2 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ان وکٹوں کے ساتھ ہی حارث رؤف پاکستان کی جانب سے سب سے کم میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے باؤلر بن گئے۔
47 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم مشکلات سے دوچار تھی اور اس مرحلے پر شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم پر مشتمل بنگلہ دیش کی سب سے تجربہ کار جوڑی کی وکٹ پر آمد ہوئی۔
دونوں کھلاڑیوں نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ اس دوران شکیب نے اپنی ففٹی بھی مکمل کر لی۔اس خطرناک ہوتی پارٹنرشپ کا خاتمہ اس وقت ہوا جب شکیب الحسن 53 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کو وکٹ دے بیٹھے۔
ادھر مشفیق نے دوسرے اینڈ سے بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی ففٹی مکمل کی۔مشفیق اور شمیم حسین نے مل کر اسکور کو 174 تک پہنچایا ہی تھا کہ افتخار احمد نے بائیں ہاتھ کے بلے باز کی 16 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
بابر اعظم وکٹ کے حصول کے لیے ایک مرتبہ پھر حارث رؤف کو لے کر آئے جنہوں نے کپتان کو مایوس نہ کیا اور وکٹ پر سیٹ 64 رنز بنانے والے مشفیق کے ساتھ ساتھ اگلی گیند پر تسکین احمد کو بھی چلتا کردیا۔
دوسرے اینڈ سے نسیم شاہ نے بھی وکٹوں کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے عفیف حسین کو فہیم اشرف کی مدد سے پویلین واپسی کا راستہ دکھا دیا۔نسیم نے اسی اوور میں ایک اور شکار کرتے ہوئے شریف الاسلام کو بولڈ کر کے بنگلہ دیشی ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک، ایک وکٹ شاہین، فہیم اور افتخار نے حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور اس دوران فخر زمان خوش قسمت بھی رہے جب سلپ میں بنگلہ دیشی فیلڈر ان کا کیچ نہ لے سکے۔ابھی پاکستان نے 5 اوورز میں 15 رنز ہی بنائے تھے کہ میدان میں فلڈ لائٹس کی خرابی کے باعث میچ کو روک دیا گیا تاہم چند منٹس بعد ہی روشنی بحال ہونے پر کھیل دوبارہ شروع کردیا گیا۔
امام اور فخر نے ٹیم کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں فخر آؤٹ قرار دیے گئے، فخر نے 20 رنز بنائے۔
اس کے بعد امام کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 74 تک پہنچا دیا تاہم اس مرحلے پر بابر اپنی وکٹ محفوظ نہ رکھ سکے اور 17 رنز بنانے کے بعد تسکین کی وکٹ بن گئے۔
دوسرے اینڈ سے امام الحق نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 19ویں ففٹی اسکور کی۔
امام اور رضوان تیسری وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت کی لیکن سنچری کی تکمیل کے لیے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے امام الحق 78 رنز بنانے کے بعد مہدری حسن میراز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
تاہم پاکستان نے فتح کی جانب پیش قدمی جاری رکھی اور اس دوران محمد رضوان نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔
پاکستانی ٹیم نے باآسانی 63 گیندوں قبل ہی ہدف تک رسائی حاصل کر لی اور میچ میں 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کر لی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں:
پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف
بنگلہ دیش: شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، مہدی حسن، لٹن داس، توحید ہردوئی، مشفیق الرحیم، شمیم حسین، عفیف حسین، تسکین احمد، شرف الاسلام، حسن محمود
( بشکریہ : ڈان نیوز )

 

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایشیا کپ بنگلہ دیش کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقسور گردیزی : ایک تیغِ بے اماں تھے ہر بدی کے واسطے : شاکر حسین شاکر کا کالم
Next Article چترال میں فوجی چوکیوں پر حملہ، 12 شدت پسند اور چار فوجی ہلاک، آئی ایس پی آر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.