ملتان : ایشیاء کپ 2023ء کا کرکٹ میلہ سجنے کو ایک دن باقی رہ گیا۔ پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں 30 اگست کو افتتاحی میچ کھیلنے کیلئے ملتان میں موجود ہیں ۔ دونوں ٹیموں نے سوموار کے روز ہوٹل میں مکمل آرام کیا اور 29 اگست کو دونوں ٹیمیں ملتان سٹیڈیم میں شام ساڑھے چار بجے نیٹ پریکٹس کریں گی دونوں ٹیموں کے کپتان میڈیا کانفرنس کریں گے دوسری جانب ابدالی روڈ سے ملتان سٹیڈیم تک سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پلان ورک مکمل کر لیا گیا اور سکیورٹی اور ٹریفک پولیس کے افسران اور ڈیوٹی انجام دینے والے کم و بیش پانچ ہزار اہلکاروں کو ان کی ڈیوٹی بارے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
تماشائیوں کو پارکنگ ملتان سٹیڈیم سے دو اڑھائی کلو میٹر کے فاصلے پر سرکاری رہائشی علاقے فاطمہ جناح ٹاؤن میں فراہم کی گئی ہے۔ جہاں سے ویڈا بس سروس کے ذریعے تماشائیوں کو مفت آمدورفت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ٹریفک پلان کے مطابق شائقین کرکٹ اور شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ہوٹل سے سٹیڈیم اور سٹیڈیم سے ہوٹل تک ٹیموں کو زیرو روٹ دیا جائے گا۔ ٹیموں کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کےلیے بند کیا جائے گا۔رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے فورک لفٹرز اور بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے۔راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔
ایشیا کپ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں ہو گا : پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں کل نیٹ پریکٹس کریں گی
ایڈیٹر7 Views

