Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » فیض امن میلہ لندن میں جناح بیانیہ کی گونج ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )
ارشد بٹ

فیض امن میلہ لندن میں جناح بیانیہ کی گونج ۔۔ ارشد بٹ ( اوسلو )

ایڈیٹراکتوبر 22, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جنرل ضیاالحق کی نام نہاد اسلامائزیشن کے بعد ریاست نے اظہار خیال پر قدغنیں لگا دیں، مذہبی تعصب اور فرقہ پرستی کی آبیاری کی، جہاد کے نام پر مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دیا۔ مذہبی اقلیتوں کے خلاف جرائم کی حوصلہ افزائی کی۔ ریاستی پالیسیوں نے ملک کو نفرت، خوف، جبر اور عدم برداشت کا گہوارہ بنا دیا۔ نام نہاد اسلامائزیشن نے ملک کو منافرتوں کا گھر بنا دیا۔
جنرل ضیا کی اسلامائزیشن نے جناح کے روشن خیال پاکستان کو جہالت کی تاریک اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا۔ آج تک کسی حکومت کو جنرل ضیا کی عوام دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی توفیق حاصل نہ ہو سکی۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ریاست مذہبی انتہا پسندوں، فرقہ پرستوں اور انسانی اقدار کے مخالف عناصر کے نرغے سے باہر نکلنے کو تیار نہیں۔
جناح عالمی امن، ترقی، عوامی خوشحالی اور انسان اقدار کے علمبردار تھے۔ وہ مذہب کو ہر شخص کا ذاتی معاملہ سمجھتے تھے اور ریاست کو مذہبی معاملات سے الگ رکھنے کے پر زور حامی تھے۔ جناح پاکستان کو ایک ایسی جمہوری ریاست دیکھنا چاہتے تھے جس میں ہر شہری کو برابر کے شہری اور انسانی حقوق حاصل ہوں۔ پاکستان میں ایسا جمہوری معاشرہ تشکیل پائے جس میں مذہب، عقیدہ، قومیت، جنس اور رنگ و نسل جیسے تعصبات کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا جائے۔ فیض امن میلہ لندن جناح کے بیانیے پر مکالمہ کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ جسے ریاستی پالیسیوں اور اشرافیہ نے دیس نکالا دے رکھا ہے۔
فیض امن میلہ لندن فیض احمد فیض کی شاعری، ادبی خدمات اور زندگی کے تذکرے تک محدود نہیں ہوتا۔ عالمی امن، ترقی، خوشحالی اور انسانی اقدار کے لئے فیض احمد فیض کی جدوجہد اور انکے نظریات کی تجدید اور ترویج کا عہد کرنے کا ذریعہ بن چکا ہے۔ فیض امن میلہ میں پاکستان کی خود مختاری، جمہوری اداروں اور آئین و قانون کی بالادستی کی گونج سنائی دیتی ہے۔ مذہبی تعصب، قومیتی برتری، جنسی اور رنگ و نسل کی تفریق سے بالا شہری اور انسانی حقوق پر قائم معاشرہ کے لئے آواز بلند کرنا فیض امن میلہ کی سرگرمیوں کا محور ہوتا ہے۔
13۔ اکتوبر 2018 کو فیض کلچرل فاونڈیشن برطانیہ نے پر وقار فیض امن میلہ منعقد کر کے سات یادگار اجتماعات کا سفر کامیابی سے طے کر لیا۔ 2011 سے پاکستان، برطانیہ، مختلف یورپی ممالک اور روس سے فیض احمد فیض کے نام پر لندن میں یکجا ہونے والے شاعروں، ادیبوں،ترقی پسند سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کےعلمبرداروں، رانشوروں، مصنفوں، طلبہ، گلوکاروں اور فنکاروں کا اپنی نوعیت کا واحد اجتماع ہے جو ہر سال بڑی کامیابی سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس پر فیض کلچرل فاونڈیشن کے سابقہ عہدیداران کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ موجودہ عہدیدار جن میں اکرم قائم خانی، عاصم علی شاہ، ثقلین امام، پلوشہ بنگش، امتیاز خان، ارشد اولیا، انجم رضا، احسن شیرازی اور کریم خان نمایاں ہیں۔ ان سب کی شبانہ روز محنت اور کمٹمنٹ نے اس سال ساتواں شاندار اور پر وقار فیض امن میلہ منعقد کر کے اس سلسلہ کو کامیابی سے آگے بڑھایا ہے۔ امید ہے امن، ترقی، خوشحالی، انسان دوستی اور محبتیں باٹنے والے قافلے کا یہ سفر جاری رہے گا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کی نیک نامی کے لئے تین طریقے : ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ
Next Article ہے کسی مرد کے پاس میرے سوال کا جواب؟۔۔ مدیحہ ریاض
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.