Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : آرمی چیف کی لمز آمد موضوع بحث کیوں بن گئی؟
تجزیے

ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ : آرمی چیف کی لمز آمد موضوع بحث کیوں بن گئی؟

ایڈیٹرمارچ 16, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Gen-Qamar-Bajwa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز(LUMS) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی آڈیٹوریم میں سیمینار کے دوران خطاب کیا اور طلبہ کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔
آرمی چیف نے لاہور کا دورہ تو پیر کے روز کیا لیکن پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے گذشتہ روز یعنی منگل کو ان کی لمز میں مصروفیات کی تفصیلات جاری کی گئیں۔
لمز میں آرمی چیف کی نشست سات گھٹنے تک جاری رہی جس کے دوران طلبہ کی جانب سے کیے جانے والے سوالات اور ان کے جوابات سے متعلق بحث سوشل میڈیا پر بھی دو دن سے جاری ہے۔
اس معاملے پر طلبہ، اساتذہ اور دیگر صارفین نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔ بعض نے ان کی گفتگو پر مثبت رائے کا اظہار کیا اور بعض نے تنقید بھی کی ہے۔
لمز میں اسسٹنٹ پروفیسر ندا کرمانی نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے یا میرے دوستوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ اس سے پہلے دعوت نامے تصدیق کے بعد دیے گئے تھے۔ میری کنفرمیشن تو ہو گئی تھی لیکن میں گئی نہیں۔ ایسا ایونٹ ہونا چاہیے لیکن پبلک ایونٹ ہونا چاہیے تاکہ پتا چلے وہاں کیا باتیں ہوئیں۔ میں اس لیے وہاں نہیں گئی۔‘
انہوں نے کہا کہ میں نے شرکت کا فیصلہ اس لیے نہیں کیا کہ مجھے لگا کہ اس کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا۔ ان کے مطابق ’پہلے سے ہمیں بتا دیا گیا تھا کہ یہاں جو بھی باتیں ہوں گی وہ پبلک نہیں ہونی چاہییں۔‘انہوں نے کہا کہ ’تعلیمی اداروں میں بحث و مباحثے ہونے چاہییں۔ مسئلہ یہ ہے ان لوگوں کے پاس طاقت زیادہ ہے تو انہوں نے سرکاری طور پر تو نہیں کہا لیکن تھرڈ پارٹی سے پتہ چلا کہ اس وقت کچھ نہ کریں، اور اس معاملے پر ٹویٹس وغیرہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔‘
ندا کرمانی کا کہنا ہے کہ ’اس کے بعد بحث کا سیشن رکھا گیا۔ جس میں 80 طلبہ آئے ہوں گے۔ ہم نے بھی اس پربات کی اچھی بات ہے۔ لیکن ان کے پاس جو پاور ہے ان کا جو اثر ہے وہ بہت زیادہ ہے۔ حتیٰ کہ ٹوئٹر پر بھی ان کے حق میں زیادہ بات کی جاتی ہے، اور جو تنقید کرتے ہیں ان کی بات کم سنی جاتی ہے۔‘
ندا کرمانی کا مزید کہنا تھا کہ ’اس ایونٹ کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم کہ انہوں خود کہا کہ ہم آ رہے ہیں یا انتظامیہ نے انہیں بلایا تھا۔‘ ندا کرمانی کے مطابق ’بہت عرصے بعد کسی آرمی چیف نے لمز کا دورہ کیا ہے۔ اس سے پہلے شاید ایک بار کوئی آرمی چیف لمز آیا ہو لیکن مجھے یاد نہیں۔‘
ندا کرمانی نے ایک ٹویٹ بھی کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اس میٹنگ کے دوران خوف کا ماحول پیدا کیا گیا تھا اور طلبہ خود کو آرام دہ محسوس نہیں کر رہے تھے۔
اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لمز ہی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے ٹویٹ کی: ’یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ مجھے کسی معزز ساتھی سے جھوٹ پھیلانے کی توقع نہیں ہے۔ خاص طور پر جب وہ وہاں نہیں تھیں۔ سات گھنٹے کا ماحول انتہائی دوستانہ، اجتماعی اور احترام والا تھا۔ لمز کے طلبہ، فیکلٹی، عملہ اس سیشن میں شرکت کر کے بہت خوش ہیں۔‘
لمز یونیورسٹی کی ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کی آمد پر یونیورسٹی معمول کے مطابق چلتی رہی۔ وہ ہماری دعوت پر یونیورسٹی آئے تھے۔ بحث مباحثے کے گھنٹوں چلنے والے سیشن میں انہوں نے شرکا کے سخت سوالوں کے جواب بھی خندہ پیشانی اور تفصیل کے ساتھ دیے۔ انہوں نے سیاسی اور سکیورٹی ایشوز پر بھی کھل کر بات کی۔ ان کی گفتگو تمام شرکا کے لیے متاثر کن تھی۔ جو لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں وہ ان کا حق ہے۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ ’وزیر اعظم سے متعلق سوشل میڈیا پر سوال کے جواب میں ان کا ایک بیان وائرل ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فیصلے میری مرضی سے ہوتے ہیں وہ عمران خان کو نہیں جانتے یہ بات بھی ہوئی؟‘
انہوں نے جواب دیا کہ ’یہ بات ضرور ہوئی ہے لیکن اسے سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ وہ جنرل باتوں کا جواب دے رہے تھے اور آئینی اختیارات سے متعلق گفتگو کر رہے تھے۔‘
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاوید کا تجزیہ : ”مک مکا“ کی تیاری
Next Article سابق جنرل احسن سلیم حیات کے خلاف کرپشن الزامات پر نیب کی تحقیقات شروع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.