راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ 9 مئی میں ملوث ایک سال کی سزا پانے والے 20 افرادکی باقی سزا معاف کردی۔
9 مئی کے واقعات میں ملوث فوجی عدالتوں سے ایک سال تک سزا پانے والے 20 افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل نے 20 افرادکی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔
راولپنڈی، لاہور،گوجرانوالا، دیر اور مردان کے 20 افراد کو فوجی عدالتوں سے ایک سال کی سزا ہوئی تھی۔
راولپنڈی میں 8 افراد کو ایک ایک سال کی قید بامشقت سزا سنائی گئی تھی۔ لاہور میں3، گوجرانوالا میں 5 مجرمان کو ایک ایک سال قید بامشقت کی سزا دی گئی تھی۔ رہا ہونے والوں میں دیر کے 3 اور مردان کا ایک مجرم بھی شامل ہے۔
رپورٹ کے مطابق تمام مجرمان کو 6 اور 7 اپریل کو رہا کیا گیا۔ کسی مجرم نے سزا مکمل نہیں کی تھی، آرمی چیف نے عید سےقبل رعایت دی۔
سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ان افراد کو عید سے پہلے رہا کردیا گیا۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

