لاہور : ماضی کی مقبول اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی نے تقریبا 22 سال بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی کرتے ہوئے اپنا پہلا گانا جاری کردیا، جس میں انہوں نے ماڈلنگ بھی کی۔
عارفہ صدیقی نے 1990 سے قبل نوجوانی میں کیریئر شروع کا آغاز کیا اور انہوں نے گلوکاری سمیت ماڈلنگ اور اداکاری میں بھی جوہر دکھائے۔عارفہ صدیقی کو ان کی گلوکاری کے مقابلے اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت حاصل رہی اور انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
عارفہ صدیقی سینیئر مرحوم اداکارہ طلعت صدیقی کی صاحبزادی ہیں جو مئی 2021 میں انتقال کر گئی تھیں۔
عارفہ صدیقی نے نہ صرف پی ٹی وی بلکہ ریڈیو پاکستان میں بھی کام کیا اور انہوں نے متعدد شوز میں بطور گلوکارہ بھی پرفارمنس کی مگر انہوں نے سال 2000 میں شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔عارفہ صدیقی کا آخری ڈراما ’انکار‘ پی ٹی وی پر نشر ہوا تھا، جس کے بعد انہوں نے گھریلو زندگی کو اہمیت دی مگر اب انہوں نے پہلا گانا ’کچھ بھی نہیں‘ جاری کردیا۔
عارفہ صدیقی نے 22 سال بعد اپنا پہلا گانا دوسرے شوہر موسیقار اور گلوکار تعبیر احمد کے ہمراہ ریلیز کیا، جس میں دونوں نے ماڈلنگ بھی کی۔
گانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عارفہ صدیقی نے مقامی صحافی کو بتایا کہ اگرچہ وہ دو دہائیوں تک شوبز سے دور رہی تھیں مگر وہ اس دوران بھی موسیقی سے جڑی رہی تھیں۔گلوکارہ و اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز آنے کی وجہ سے انہوں نے شوبز کو چھوڑ دیا تھا، چوں کہ اس سے معیار گر گیا تھا۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ تاہم اب نجی ٹی وی چینلز پر مواد بہتر ہونے لگا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی بھی ایسا بہت سارا مواد بنایا جا سکتا ہے جو ابھی نہیں بن رہا۔عارفہ صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں اب اداکاری کی پیش کش کی بھی جائے تو بھی وہ اداکاری نہیں کریں گی، البتہ وہ گلوکاری کرتی رہیں گی۔
انہوں نے خود سے کم عمر دوسرے شوہر تعبیر احمد کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ انہیں شریک حیات کی صورت میں ایک بہترین ساتھی، ہمدرد اور دوست ملا ہے۔خیال رہے کہ عارفہ صدیقی نے پہلی شادی خود سے 30 سال زائد العمر موسیقار و گلوکار استاد نذر حسین سے کی تھی جو جنوری 2018 میں انتقال کر گئے تھے۔
عارفہ صدیقی زندگی کے آخری ایام تک نذر حسین کے ساتھ رہیں، تاہم ان کے انتقال کے بعد خود سے 25 سال کم عمر موسیقار تعبیر احمد سے دوسری شادی کی اور اب انہوں نے ان کے ساتھ ہی گانا جاری کرکے شوبز میں واپسی کی ہے۔
( بشکریہ ۔۔ ڈان نیوز )
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

