Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » انصار عباسی کا کالم:ہم بھی اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں!!
لکھاری

انصار عباسی کا کالم:ہم بھی اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں!!

ایڈیٹرمارچ 11, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan israil
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنا تو درکنار ، ہم تو سنگدل صیہونی ریاست کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں۔ ہمارے بیانات، ہماری سوشل میڈیا پوسٹس تو سب ظالم صیہونی ریاست کے خلاف ہیں، ہم یہ بھی رونا روتے ہیں کہ مسلمان ممالک کی حکومتیں اور افواج کیوں اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی سے روکنے کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اُٹھاتیں۔ ہم امریکا، برطانیہ ،کئی یورپی اور مغربی ممالک کی حکومتوں کی طرف سے اسرائیل کی حمایت کرنے پر کُڑھتے ہیں اور اُنکو لعن طعن بھی کرتے ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کی بے بسی پر بھی خفا ہیں۔ ہم مغربی ممالک کے عوام کی طرف سے غزہ اور فلسطینیوں کے حق اور اسرائیل کے خلاف مظاہروں کو ستائش کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ مغربی ممالک میں اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل کی حمایت کرنے والے یہودیوں کے بڑے بڑے برینڈز اور فرنچائزز کا بائیکاٹ کرنے والوں کی وڈیوز کو بھی ہم خوب خوشی خوشی شیئر کرتے ہیں اور دنیا کو باور کروانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اگر ہم ہاتھ سے اسرائیل کے مظالم نہیں روک سکتے تو کم از کم اُس کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے میں تواپنا کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسرائیلی و یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے کچھ عرصہ تو ہمارے ہاں بھی ایک مہم چلی اور بڑی تعداد میں لوگوں نے اسرائیلی مشروبات، مصنوعات، کھانے پینے کی اہم فرنچائزز کا بائیکاٹ کیا لیکن اب بڑی تعداد میں لوگ واپس پرانی ڈگر پر چل پڑے ہیں۔
مختلف شہروں میں کھانے پینے کی بڑی بڑی اسرائیلی و یہودی فرنچائزز پر اب آپ کو ویسا ہی رش نظر آئے گا جیسا پہلے ہوتا تھا۔اسرائیلی مشروبات اب شادیوں میں، گھروں میں پہلے کی طرح استعمال ہو رہے ہیں۔ اخبارات اور ٹی وی اشتہارات میں ایسی مصنوعات ،مشروبات اور فرنچائزز کو مزید فروغ دینے کی کیمپین بھی چل رہی ہے۔ اسرائیل کے تمام مظالم دیکھ کر بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کےاسپانسرز میں اسرائیلی و یہودی کمپنیاں بھی آگے آگے ہیں۔ یہ سب کچھ اُس اسرائیل کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہے جس نے اب تک کوئی تیس ہزار کے قریب فلسطینیوں بشمول بچوں اور عورتوں کو شہید کر دیا، غزہ کو کھنڈرات میں بدل دیا ، وہاں کی اکثریتی آبادی کو ٹینٹوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا، گھر تباہ، کاروبار ختم، ہسپتال، اسکول بلکہ مساجد تک کو شہید کر دیا گیا۔ ان حالات میں بھی بے گھر فلسطینیوں تک خوراک اور ادویات تک پہنچانے میں اسرائیل کی رکاوٹوں کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خوراک کی کمی کی وجہ سے وہاں بھوک اور صحت کے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں اور ہم ہیں کہ اسرائیلی مصنوعات، مشروبات، فرنچائزز کو نہیں چھوڑ سکتے۔
ایسے کھیل اور ایسے ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ نہیں کر سکتے جو اسرائیلی و یہودی کمپنیوں کے فروغ کا سبب بن رہا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد بہت سوں کو یہاں پتا چلا کہ ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والی کئی اشیاء اسرائیلی ہیں یا ایسی یہودی کمپنیوں کی پروڈکٹس ہیں جو اسرائیل کی جارحیت کو سپورٹ کرتی ہیں۔ یہ تو ہمیں حال ہی میں پتا چلا کہ ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والے اکثرصابن، کپڑے دھونے کے پاؤڈر، گھی، شیمپو، لوشن، فیس کریمز، کیچ اپس، کول ڈرنکس، جوس، میک اپ پروڈکٹس، کوکنگ آئل، ڈیری پروڈکٹس، چپس، چاکلیٹس، بسکٹ وغیرہ سب اسرائیلی ہیں۔ اب یہ ہم سب پر ہے کہ ہم اسرائیلی اور اسرائیل کی حمایت کرنے والی یہودی کمپنیوں کی مصنوعات اورکھانے پینے کی اشیاء وغیرہ کا بائیکاٹ کرتے ہیں یا اُن کی خرید و فروخت جاری رکھتے ہیں۔ ایسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے کم از کم ہم اپنے تئیں تو اسرائیل کے ظلم کے خلاف جوکچھ کر سکتے ہیں وہ کر رہے ہیں۔دوسری صورت یعنی بائیکاٹ نہ کر کے ہم اسرائیل کی مالی طور پر مدد کر رہے ہیں۔ ایک ایسے ظلم میں اُس کی مدد کر رہے ہیں جس کا شکار ہمارے مظلوم فلسطینی بھائی، بہنیں اور بچے ہیں۔ اپنے آپ کو اس ظلم میں شامل ہونے سے روکیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:کونسا ماڈل؟ بنگلہ دیش یا برما؟
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:پنجاب کا ہیرو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

ستمبر 21, 2026

الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 21, 2026

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.