Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»انصار عباسی کا کالم:لاہور واقعہ! خرابی کی جڑ
لکھاری

انصار عباسی کا کالم:لاہور واقعہ! خرابی کی جڑ

ایڈیٹرفروری 29, 202412 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dress lahore
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور میں ایک خاتون کی ہراسانی کا قابل افسوس واقعہ رونما ہوا۔ اُس کے لباس پر عربی زبان کا کوئی لفظ لکھا تھا جسے بغیر سوچے سمجھے فوراً اسلام سے جوڑ دیا گیا، ہجوم اکٹھا ہو گیاجس میں موجود کچھ لوگ خاتون کی جان لینے کے در پر ہو گئے اور الزام لگا دیا کہ وہ گستاخی کی مرتکب ہوئی ہے۔ خاتون کو ایک دکان کے اندر پناہ دے کر پولیس کو بلایا گیا جس نے ہجوم میں سے بڑی مشکل سے خاتون کو وہاں سے ریسکیو کیا۔ تھانہ پہنچے تو وہاں کی ایک وڈیو سامنے آئی جس میں خاتون پولیس کی موجودگی میں معافی مانگ رہی تھی۔ بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کے لباس پر جو لکھا تھا وہ عربی زبان کا ایک عام لفظ تھا جس کا اسلام سے دور دور کا بھی تعلق نہ تھا۔ گویا ایک شخص نے خاتون کے لباس پر لکھے لفظ کو اسلام سے جوڑ کر گستاخانہ عمل قرار دے کر لوگوں کو اشتعال دلایا اور ہجوم نے بھی بغیر پڑھے، بغیر سمجھے، بغیر کسی تحقیق کے ایک خاتون کی زندگی کو شدید خطرہ میں ڈال دیا۔ اگر پولیس اور خاتون اے ایس پی وہاں موجود نہ ہوتے تو نجانے کتنا بڑا سانحہ ہو چکا ہوتا جس کی بنیاد ایک جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں تھی۔ تعجب اس بات پر ہے کہ تھانہ میں خاتون کو ایک جھوٹ کی بنیاد پر کیوں معافی مانگنی پڑی۔نہیں معلوم کہ اس معاملہ پر پولیس کیا تحقیقات کر رہی ہے اور کیا ذمہ داروں کے خلاف کوئی ایکشن ہو گا یا نہیں لیکن سب سے اہم مسئلہ جس پر غور کرنے اور اُس کو درست کرنے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ایسے واقعات کیوں بار بار یہاں جنم لیتے ہیں۔ عموماً ایسے واقعات کو ’’مذہب کے استعمال‘‘ سے جوڑ کر سارا ملبہ کسی ایک طبقہ پر ڈال دیا جاتا ہے۔ حالانکہ نہ اسلام یہ سکھاتا ہے نہ ہی مسلمان کا ایسا رویہ ہونا چاہئے۔ اصل خرابی پر توجہ نہیں دی جاتی اور وہ خرابی ریاست کی سطح پر ہے۔ جب ریاست اسلام،اسلامی تعلیمات اور عوام کو اسلام پڑھانے کی ذمہ داری سے مکمل پہلو تہی کرے گی تو اس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟ ایک طبقہ کی طرف سے یہ کہا جاتا ہے کہ ریاست کو سیکولر ہونا چاہئے اور مذہب کا معاملہ ہر فرد پر چھوڑ دینا چاہئے۔
ہمارا آئین کہتا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے مسلمانوں کو نہ صرف اسلام کی تعلیم دی جائے بلکہ اُن کو مکمل اسلامی ماحول بھی فراہم کیا جائے، جہاں وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیاں گزار سکیں۔ آئین کی ان شقوں پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔ عملی طور پر ہماری ریاست نے اسلام کو پڑھانے اور اسلام کو سکھانے کا کام آوٹ سورس کر دیا ہے جسکی وجہ سے یہاں اسلام کے نام پر ایسا بہت کچھ کیا جاتا ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام انسانی زندگی کی حرمت پر بہت زور دیتا ہے لیکن ہمارے معاشرہ میں انسانی زندگی کی کوئی حیثیت نہیں۔ اسلام خواتین، بچوں، اقلیتوں، معاشرےکے ہر فرد کے حقوق کے بارے میں جو تعلیمات دیتا ہے کیا ہمارا معاشرہ اُس کی عکاسی کرتا ہے؟ عدل و انصاف کے جو اصول ہمارا دین مقرر کرتا ہے کیا ہمارا اُس سے دور دور کا بھی واستہ ہے؟لاہور جیسے واقعات کی بنا پر مذہب کو نشانہ بنانے کی بجائے اصل خرابی اور اُس کی جڑ کو پکڑیں۔ آئین پاکستان کی روح کے مطابق ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے، افراد کو اسلام پڑھائے، اسلامی تعلیمات اور اسلامی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنائے، معاشرےکے ہر فرد کو انسانی جان و مال کی حرمت کے بارے میں بتائے اور عمل کرنا سکھائے، اُنہیںخواتین، بچوں، اقلیتوں، ماں باپ، میاں بیوی کے متعلق حقوق و فرائض پر عمل کرنے کی تلقین کرے، جھوٹ، انتشار، اشتعال انگیزی، فتنہ سازی جیسے معاملات کی روک تھام کیلئے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ جزا و سزا کا نظام لاگو کرے۔ ریاست اگر اپنی اس بنیادی ذمہ داری سے پہلو تہی کرتی رہے گی تو ہمارے ہاں خرابیاں بڑھتی رہیں گی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کا کالم:میرے کپتان!
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم:ساڈے اندر لگی جنگ!!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 22, 2026

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.