لاہور: مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت، اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
Previous Articleسابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا
Next Article اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی

