Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • صحافت ۔۔تاریخ کو شکست دینے والا لفظ : وجاہت مسعود کا کالم
  • فرانس میں مہنگائی کے خلاف پھر مظاہرے، گرفتار افراد کی تعداد سیکڑوں سے تجاوز کر گئی
  • انجینئر ممتاز احمد خان کا ’’ ممتاز نامہ ‘‘ زندگی کا سفر اور قومی شعور کی دستاویز : صائمہ نورین بخاری کا کتاب کالم
  • لہندا زبان ہے یا بولی ؟ زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • فضول خرچ بیٹے کی تمثیل :زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کیا امریکہ جنگ بند کر سکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
سید مجاہد علی

کیا امریکہ جنگ بند کر سکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ایڈیٹرمارچ 13, 202612 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iranian war ship
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ چند روز کے دوران بار بار یہ بات دہرائی ہے کہ ایران میں سب کچھ تباہ کیا جا چکا ہے۔ اس صورت میں امریکہ جلد ہی جنگ بند کر سکتا ہے۔ البتہ ایران کے نومنتخب رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم کے نام ایک پیغام میں نہ صرف تمام شہدا کا انتقام لینے کا اعلان کیا ہے بلکہ آبنائے ہرمز بند رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔ انہوں نے امریکہ سے کہا کہ وہ علاقے میں اپنے تمام فوجی اڈے بند کرے۔
اسی دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’میری روس اور پاکستان کے لیڈروں سے بات ہوئی ہے اور میں نے واضح کیا ہے کہ ایران پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ لیکن امریکہ اور اسرائیل کی شروع کی گئی اس جنگ کو بند کرنے کے لیے ایران کے جائز حق کو تسلیم کرنا پڑے گا، جنگ سے پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ دیا جائے اور آئندہ کبھی ایران پر حملہ نہ کرنے کی بین الاقوامی ضمانتیں فراہم کی جائیں‘ ۔
اسی دوران ایران کی سکیورٹی کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ دشمن کو سبق سکھائے بغیر جنگ بند نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ تیزی سے جنگ میں فتح حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جنگ شروع کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اسے چند ٹویٹس سے نہیں جیتا جاسکتا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر امریکہ نے ایران میں بجلی کی سپلائی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم یقینی بنائیں گے کہ ریجن کے تمام پاور اسٹیشنز کو نشانہ بنایا جائے۔ واضح رہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی فوج ایک گھنٹے میں ایران میں بجلی کی ترسیل بند کر سکتی ہے۔
حیرت انگیز طور پر صدر ٹرمپ ایران کو دھمکیاں دینے اور یہ دعوے کرنے کے باوجود کہ ایران کی ہر قسم کی قوت کو ختم کر دیا گیا ہے اور اب اس کے پاس چند میزائلوں کے سوا کچھ باقی نہیں بچا، ابھی تک جنگ بند کرنے کا اعلان نہیں کر پا رہے۔ اس کی ایک وجہ تو اسرائیل کا دباؤ بھی ہے جو جنگ کو طول دینے اور ایران کو مسلسل دباؤ میں رکھنے پر زور دیتا ہے۔ لیکن دوسری طرف یہ بھی دکھائی دینے لگا ہے کہ صدر ٹرمپ یک طرفہ طور سے جنگ بند کرنے کا اعلان کر بھی دیں تو شاید ایران جنگ بندی پر راضی نہیں ہو گا۔ اس کے نتیجے میں خلیجی ممالک میں ایرانی حملے جاری رہیں گے۔
آج ہی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سمیت متعدد ممالک نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ان ممالک میں ایران کے متعدد میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے گئے ہیں۔ اندیشہ ہے کہ اگر امریکہ جنگ بند کرنے کا اعلان کرنے کے باوجود جنگ میں پھنسا رہا تو اسے امریکی طاقت اور صدر ٹرمپ کی ذاتی سبکی سمجھا جائے گا۔ ان حالات میں یہ امکان موجود ہے کہ امریکہ نے ثالثی کی کوشش کرنے والے اور جنگ بندی پر اصرار کرنے والے ممالک سے کہا ہو کہ وہ تہران سے جنگ بندی پر رضامندی کی ضمانت حاصل کریں۔ البتہ صدر ٹرمپ کے لیے یہ بھی ضروری ہو گا کہ جنگ بندی کے کسی اعلان میں الفاظ کا چناؤ ایسا ہو جسے امریکہ اپنی واضح فتح قرار دے کر یہ دعویٰ کرسکے کہ اس نے کامیابی حاصل کرلی ہے اور ایران کے خلاف جنگ جوئی میں تمام اہداف حاصل کرنے کے علاوہ ایران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ بھی پورا کرا لیا گیا ہے۔ اس امریکی خواہش کی عکاسی وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لویٹ کے اس بیان میں بھی ہوتی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’صدر ٹرمپ ہی فیصلہ کریں گے کہ جنگ کب بند کی جائے۔ یہ فیصلہ ایران کی طرف سے ہتھیار پھینکنے کے باقاعدہ اعلان یا غیر علانیہ اقرار کی صورت میں جا سکتا ہے‘ ۔ تاہم آج دن کے دوران ایرانی لیڈروں کے رد عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وقت جنگی صورت حال اس حد تک پیچیدہ اور مشکل ہو چکی ہے کہ صدر ٹرمپ کے لیے بھی یک طرفہ طور سے جنگ بندی کا اعلان ممکن نہیں ہے۔ وہ اپنے تمام تر دعوؤں اور بے پناہ عسکری طاقت کے باوجود اس وقت لاچار اور بے بس محسوس ہوتے ہیں۔
ایران کے نئے رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا بیان کسی مفاہمت یا صلح جوئی کی کوشش نہیں ہے بلکہ اس میں امریکہ کو براہ راست چیلنج کیا گیا ہے اور میناب میں اسکول کے بچوں سمیت جاں بحق ہونے والے تمام ایرانیوں کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایران کی جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ’دشمن کے خلاف ایسے دیگر محاذ کھولنے کے بارے میں مطالعہ کیا گیا ہے جہاں اسے کم تجربہ ہے اور وہ شدید کمزور ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر جنگی صورتحال برقرار رہی تو ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان محاذوں پر کارروائی کی جائے گی‘ ۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم دشمن سے ہرجانہ وصول کریں گے۔ اگر وہ انکار کرے تو ہم ایسا ہی نقصان دشمن کی املاک کو پہنچائیں گے اور اُن کو تباہ کر دیں گے‘ ۔ انہوں نے خطے کے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’جیسا کہ ہم نے پہلے خبردار کیا تھا، ہم نے ان ممالک پر حملہ نہیں کیا بلکہ صرف وہاں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے اور آئندہ بھی مجبوراً ہمیں ایسا کرنا پڑے گا۔ اس کے باوجود ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو ضروری سمجھتے ہیں‘ ۔
نئے رہبر اعلیٰ کا بیان جاری ہونے کے فوری بعد پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند رکھنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل امریکی صدر بار بار اس آبنائے کو کھلا رکھنے کی ضمانت فراہم کرتے رہے ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو امریکی بحریہ کمرشل جہازوں کو آبنائے سے بحفاظت نکلنے میں مدد کرے گی۔ البتہ امریکی حکومت کے اعلی ترجمانوں کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ فی الوقت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو اسکارٹ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ان متضاد دعوؤں کے دوران البتہ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت محدود ہو چکی ہے۔ بیشتر کمپنیاں حملے کے خطرہ کی وجہ سے وہاں سے گزرنے کا خطرہ مول نہیں لے رہیں اور ایرانی بحریہ کا کہنا ہے کہ دشمن ممالک یا ان کے حلیفوں کو جانے والے تیل کا ایک قطرہ بھی آبنائے ہرمز سے نہیں گزرنے دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایرانی کشتیوں نے عراق کی ایک بندگاہ پر ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا جس کے بعد اس علاقے میں تیل کی رہی سہی سپلائی بھی رک گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد مارکیٹ میں تیل کی قیمت ایک سو ڈالر بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ ان حالات میں صدر ٹرمپ کبھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ تیل کی قیمتیں جلد ہی حیران کن حد تک کم ہوجائیں گی تو کبھی یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ امریکہ کو تیل کی قیمتوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہمارا تیل مہنگے داموں بکے گا تو امریکہ کو فائدہ ہو گا۔ البتہ اس بے یقینی کی وجہ سے تیل کی فراہمی کے بارے میں شبہات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ حالات عالمی معیشت کے لیے تباہ کن ہوسکتے ہیں۔
ایرانی لیڈروں کی طرف سے حملے کرنے، انتقام لینے اور جنگ کا معاوضہ ملے بغیر جنگ بند نہ کرنے کے دعوؤں کو اگر پبلک گیلری اور اپنے عوام کے حوصلے بڑھانے کا ہتھکنڈا بھی سمجھ لیا جائے تو بھی اس جنگ میں ایران بہر حال اس قدر مجبور اور بے بس نہیں ہوسکا کہ امریکہ اسے اپنی شرائط ماننے پر مجبور کرسکے۔ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا طریقہ درحقیقت ایران کی طرف سے معاشی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس طریقے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ضرور کہا جاسکتا ہے لیکن پھر اس کے ساتھ ہی ایران پر ہونے والے حملے کو بھی ناجائز اور غیر قانونی قرار دینا پڑے گا۔ یہ صورت حال سلامتی کونسل میں بحرین کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد پر ووٹنگ کے دوران بھی دیکھنے میں آئی۔ اس قرار داد میں عرب ممالک پر ایرانی حملے رکوانے پر زور دیا گیا ہے لیکن ایران پر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کا ذکر نہیں ہے۔ روس اور چین نے یہ کہتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ لینے سے انکار کیا کہ کوئی بھی قرار داد متوازن ہونی چاہیے۔
حالت جنگ میں فریقین اپنی پوزیشن اور دشمن کی کمزوری کے بارے میں مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے بلند بانگ دعوے کرتے ہیں۔ یہی صورت حال اس وقت ایران کے خلاف جنگ جوئی میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکہ تمام تر طاقت کے باوجود نہ تو تہران میں حکومت تبدیل کرا سکا ہے اور نہ ہی اب جنگ بند کرنا اس کے اختیار میں دکھائی دیتا ہے۔ دنیا کے امن اور اس ریجن کے استحکام کے لیے یہ صورت حال نہایت تشویشناک ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#gulfwar #iranamerica #iranisrael امریکا ایران
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلکی مروت دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار شہید
Next Article حکومت آج پھر پیٹرول مہنگا کرے گی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی گرم جوشی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 3, 2026

مشہد احتجاج کیس: ایران میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی

ستمبر 30, 2026

ایرانی گلوکارہ پرستو احمدی کو 74 کوڑوں کی سزا برقرار : بغیر آستینوں والا لباس پہننے کا الزام

ستمبر 29, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ اکتوبر 28, 2026
  • عبدالمجید سالک صاحب کی باتیں : حامد میر کا کالم اکتوبر 27, 2026
  • زبانِ خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : یورپین زبانیں اور انڈین اور ایرانی زبانوں سے رشتہ اکتوبر 27, 2026
  • الف کا پولیس مقابلہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم اکتوبر 26, 2026
  • کیا وزیر اعلیٰ کوتشدد کا پرچار زیب دیتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.