Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عمار مسعودکا کالم:میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے
عمار مسعود

عمار مسعودکا کالم:میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

ایڈیٹرستمبر 24, 202313 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nawaz sharif APC
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جس دن سے شہباز شریف نے ایون فیلڈ کے فلیٹ کی سیڑھیوں میں کھڑے ہو کر یہ اعلان کیا ہے کہ میاں صاحب 21 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں، اس دن سے ملکی سیاست میں ایک ہلچل سی مچ گئی ہے۔ شہباز شریف حکومت کے صدمے سے نڈھال، مسلم لیگ ن کے تن مردہ میں جان سی پڑ گئی ہے۔
چوکوں، چوراہوں پر یہ بحث زور پکڑ گئی ہے کہ نواز شریف کے استقبال کو کتنے لوگ آئیں گے؟ روزانہ تنظیمی اجلاسوں کی کارروائی میڈیا پر شیئر ہونے لگی۔ کارکنوں کو مختلف کارنر میٹنگز میں ہلا شیری دی جا رہی ہے۔ پارٹی کے جھنڈے تقسیم کئےجا رہے ہیں۔ انقلابی ویڈیوز بن رہی ہیں، جذباتی ترانے ریکارڈ کروائے جا رہے ہیں، نت نئے نعرے تخلیق کئے جا رہے ہیں۔ وال چاکنگ کے بارے میں بھی غور کیا جا رہا ہے۔ موٹر سائیکل والوں کے ہراول دستے ترتیب دیے جا رہے ہیں۔اگرچہ یہ نواز شریف کی عین خوش قسمتی ہے کہ اس دفعہ ان کے استقبال کی تیاریاں مریم نواز کی رہنمائی میں ہو رہی ہیں۔ اگر یہ فریضہ شہباز شریف کو سونپ دیا جاتا تو خدشہ تھا کہ ایک دفعہ پھر وہ ہجوم کو لے کر گلیوں میں پھرتے رہتے اور کسی ایسے مقام پر لاوارث چھوڑ دیتے جہاں سے نہ آگے جانے کا کوئی رستہ ہوتا نہ واپسی کی کوئی سبیل ہوتی۔
لوگ نہ ایئرپورٹ پہنچ پاتے نہ مینار پاکستان تک کا رستہ ان کی دسترس میں ہوتا۔ ہجوم وہیں پہنچتا جہاں اپنی تمام تر سیاست کے بعد شہباز شریف پہنچے ہیں یعنی وزیر اعظم تو بن گئے مگر کوئی تسلیم ہی نہیں کر رہا تھا۔ کسی کو کیا کہیں شاید خود شہباز شریف کو بھی اب تک یقین نہیں آیا ہوگا۔اگرچہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ یہ بیانیہ اپنایا کہ ’قائد محترم‘ کی سزا اور نااہلی کے بعد پارٹی کا ایک بھی کارکن نہیں ٹوٹا۔ سب ثابت قدمی سے قائد کے بیانیے پر ڈٹے رہے۔ سب جانتے ہیں کہ یہ پورا سچ نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر چلنے کو فوقیت دینے لگے۔ وہ مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسلیم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔ المیہ یہ ہے کہ جب نواز شریف آئیں گے تو یہی لوگ ان کے دائیں بائیں نظر آئیں گے اور ان کی شان میں وہ، وہ قصیدے پڑھیں گے کہ میاں صاحب کے دل سے جلاوطنی کی تمام ترکلفت جاتی رہے گی۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہوگی، یہ ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا مزاج رہا ہے۔
نواز شریف بہت عرصے سے خاموش تھے اب دھیرے دھیرے ان کے بیانات پھر منظر عام پر آنے لگے ہیں۔ اب وہ قوم کو شہباز شریف کی حکومت میں کئے گئے فیصلوں کا جواز پیش کرنے لگے ہیں ۔ وہ بتانے لگے ہیں کہ ہم نے ریاست کو بچایا مگر اپنے ہاتھوں سے اپنی سیاست کو تباہ کر لیا۔اگرچہ وہ اب بھی عمران خان کی حکومت اور اس کے لانے والوں سے سخت نالاں ہیں۔ کبھی کہتے ہیں کہ ان کو سخت سزا دی جانی چاہئے، پھر فرماتے ہیں کہ ہم انتقام کی سیاست نہیں کرنا چاہتے۔ کبھی عمران خان کے لانے والوں پر برستے ہیں تو کبھی امن و آشتی کا پیغام دیتے ہیں۔ نواز شریف قریباً 4 برس کے بعد وطن واپس آ رہے ہیں۔ جس وقت نواز شریف ملک سے گئے تھے، اس وقت ان کی گرتی صحت اور پلیٹلیٹس کی کمی میڈیا کی سب سے بڑی خبر تھی۔ اس زمانے میں ’ووٹ کو عزت دو‘ سب سے بڑا نعرہ تھا۔ اس وقت مسلم لیگ ن اینٹی اسٹیبلشمنٹ کا سب سے بڑا استعارہ تھی۔ اس وقت عمران خان کی حکومت تھی۔
اب نواز شریف کو اس ملک سے گئے 4 برس گزر چکے ہیں۔ ان 4 برسوں میں یہ ملک بہت بدل چکا ہے۔ اب الحمدللہ وطن عزیز میں کوئی ووٹ کی عزت کا نعرہ نہیں لگا رہا۔ اب مسلم لیگ ن اینٹی اسٹیبلشمنٹ جماعت نہیں رہی۔ اب مسلم لیگ ن کا کوئی رہنما جیل میں قید نہیں ہے۔ اب لوگ مسلم لیگ ن کی حکومت کو مہنگائی کا موجب سمجھتے ہیں۔اب پاکستان بہت بدل چکا ہے۔ اب عمران خان اور ان کے بیشتر ساتھی قید میں ہیں۔ اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ جماعت ن لیگ نہیں پی ٹی آئی کہلاتی ہے۔ اب لوگوں کو سیاست کا ہوش نہیں۔ اب لوگوں کو دو وقت کی روٹی فکر ڈس رہی ہے۔ اب بجلی کے بل عوام کا سینہ چاک کر رہے ہیں۔ اب اشیائے صرف کی قیمتیں لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر رہی ہیں۔ اب بے روزگار نوجوان دن دہاڑے لوٹ مار کر رہے ہیں۔ اب بھارت چاند پر پہنچ چکا ہے۔ اب افغانستان دوست ملک سے ایک فتنہ پرداز ملک میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اب پاکستان بہت بدل چکا ہے۔میاں صاحب! 4 سال پہلے جس پاکستان کو چھوڑ کر آپ دیار غیر گئے تھے، اب یہ وہ پاکستان نہیں رہا۔ اب یہ وہ ملک نہیں جہاں نظریے کی سیاست ہو سکتی ہو۔ اب یہاں دو وقت کی روٹی سب سے بڑا نظریہ ہے۔ یہاں موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانا سب سے بڑی عیاشی ہے، یہاں بجلی کا بل ادا کرنا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ یہاں بچوں کے اسکول کی فیس دینا ایک اہم واقعہ ہے۔
میاں صاحب! یہ ملک آپ کا ہے، آپ شوق سے واپس آئیں۔ بس! یاد رہے کہ یہ وہ ملک نہیں جس کو آپ چھوڑ کر گئے تھے۔ اب یہ ملک بہت بدل چکا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعطا ء الحق قاسمی کاکالم:چڑیا گھر کا بن مانس!
Next Article محمد حنیف کا کالم:مودی جی کا گھر میں گھس کر مارنے کا خواب
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.