Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عمار غضنفرکا اختصاریہ :لڑکیو! جلدی سے شادیاں کر لو
اختصاریئے

عمار غضنفرکا اختصاریہ :لڑکیو! جلدی سے شادیاں کر لو

ایڈیٹردسمبر 4, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mariage halls
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیسا کل یگ ہے کہ ہماری لڑکیاں شادی سے بھاگنے لگی ہیں۔ بے چارے والدین۔ ادھر بیٹی نے ذرا قد کاٹھ نکالا نہیں اوراُدھران کی راتوں کی نیندیں اُڑی نہیں۔ مگرآج کل کی لڑکیوں کو اس بات کا کیا احساس۔ ان کے تو مزاج ہی نہیں ملتے۔ والدین کی نیندیں حرام کیے رکھتی ہیں۔
کسی کے سر پراعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا بھوت سوار ہے تو کوئی اپنا کیرئیر بنانے کے خبط میں مبتلا ہے۔ کوئی ابھی شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں اور کسی کے ناک پر کوئی رشتہ ہی نہیں بیٹھ رہا۔ کوئی پڑھنے کے لیے بیرونِ ملک جانا چاہتی ہے اور کوئی زندگی میں کچھ کرکے دکھانا چاہتی ہے۔ یعنی جو کرنے کا کام ہے وہ چھوڑ کر باقی سب کام کرنے ہیں۔
کیا اچھے وقت ہوا کرتے تھے جب بیٹیاں پیدا ہی شادی کے لیے ہوتی تھیں۔ بلکہ خاندان کے کسی مرد سے اگر کچھ اونچ نیچ ہو جاتی تو صلح صفائی کے کام بھی آ جاتی تھیں۔ پنچائتی فیصلے پر ایک آدھ لڑکی فریقِ مخالف کو تھما کرمعاملہ رفع دفع کر لیا جاتا۔ کیا فرمانبردار بچیاں ہوا کرتی تھیں۔ مجال ہے جو اف بھی کر جائیں۔
یوں بھی بالی عمرمیں بیاہ دے جانے کے بھی اپنے ہی فوائد تھے۔ دماغ میں خناس نہیں ہوتا تھا۔ عادتیں پکی نہیں ہوئی ہوتی تھیں۔ خاوند اپنی مرضی کے مطابق ڈھال لیا کرتے تھے۔ ضد کرتیں تو تھوڑی بہت گوشمالی بھی کر دیا کرتے۔ دیر تک زرخیز رہتیں۔ بارہ چودہ بچے تو آرام سے پیدا کرلیا کرتی تھیں۔ خاوند اور سسرالیوں کی خدمت سعادت سمجھ کرکرتی تھیں۔ خاوند کا موڈ بن جاتا تو تھکن کا بہانہ کر کے جان نہیں چھڑاتی تھیں۔ کنفرم جنّتی تھیں۔
اور ایک آج کل کی لڑکیاں ہیں۔ ایک تو پڑھ زیادہ لیتی ہیں، اور پھر لڑکا بھی اپنے ہی جتنا پڑھا لکھا چاہیے ہوتا ہے۔ غلطی تم نے کی اور بھگتیں والدین۔ کس سیانے نے مشورہ دیا تھا اتنا زیادہ پڑھنے کا؟ پڑھنے میں جوانی کے اتنے برس گلا دیے۔ اب قسمت سے کوئی نگ ہاتھ آ رہا ہے تو اچک لو۔
اور یہ کیرئیر کا کیا ٹنٹا ہے؟ جب ایک بندہ تمھارا خرچ اٹھا رہا ہے تو خود سے کمانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ وہ کون سا بدلے میں کچھ زیادہ مانگ رہا ہے؟ بس دل و جان سے اس کی اور اس کے گھر والوں کی خدمت کرو۔ اس کا بستر گرم کرو۔ اسے یہ نہ کہو کہ اپنا کھانا خود گرم کرے۔ اسے بچے پیدا کرکے دو اور پھر بچوں کو پالنے میں جت جاءو۔ اللہ للہ خیر سلا۔ ہاں اگر خاوند کا ہاتھ تنگ ہو تو کما کر لانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔ آخر میاں بیوی ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں۔ مگر کمانے کا مطلب یہ نہیں کہ برابر کے حقوق بھی مانگے جائیں۔ جب خدا نے مرد کو برتر بنایا ہے تو اعتراض کی گنجائش ہی نہیں رہ جاتی۔
تو لڑکیو! ابھی بھی موقع ہے سدھرجاءو۔ لڑکوں کی تعداد پہلے ہی کم ہوتی جا رہی ہے۔ جلدی جلدی شادیاں کرلو۔ موقع ہاتھ سے نکل گیا تو صرف پچھتاوا ہی رہ جائے گا۔ یہ اعلیٰ تعلیم اور کیرئیر کا کیڑا ذہن سے نکال دو۔ جب گول روٹی ہی بنانا نہ آئی تو ڈگریاں کس کام کی؟

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شادی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہر خزاں کے بعد بہار کی امید: لندن سے ایک خط/فیضان عارف
Next Article وکی کوشل و کترینہ کیف اگلے ہفتے کورٹ میرج کریں گے، بھارتی میڈیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محبت، مذہب اور معاشرتی تضادات : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

مارچ 29, 2026

سرکاری افسر کی بیٹی کی 24 کروڑ روپے سے زیادہ کی شاہانہ شادی، صرف سجاوٹ پر 4 کروڑ خرچ

ستمبر 28, 2025

بالی وڈ اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 38 سال بعد مشکلات کا شکار

اگست 25, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.