Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, نومبر 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی
  • اسرائیلی انتخابات میں عرب پارٹیوں کی کامیابی :کیا نیتن یاہو اقتدار بچا لیں گے ؟
  • ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس: سہیل آفریدی سمیت چار افراد کے وارنٹ گرفتاری
  • نیتن یاہو اکثریت حاصل نہ کرسکے ’’ حکومت گر گئی، اب نئی حکومت بنانا ہوگی: اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لیپڈ
  • خان آف قلات کے بیٹے شہزادہ محمد خان تین ساتھیوں سمیت لاپتا : پارلیمانی سیکریٹری آغا عمر کا دعویٰ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امر جلیل کا کالم:غیر اختیاری خصلتیں
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:غیر اختیاری خصلتیں

ایڈیٹرستمبر 14, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم انسانوںکی فطرت میں کئی ایک جانوروں کی خصلت کے کبھی نمایاں، کبھی پوشیدہ اشارے ملتے ہیں۔ یہ اختراع فقیر کی نہیں ہے،میرا مطلب ہے یہ اختراع میری نہیں ہے۔ یہ اختراع ایک درویش صوفی کی ہے۔ پر اسرار شخصیت کے مالک ہیں۔ ایک لمبے عرصہ تک کالج میں پڑھاتے رہے تھے۔ پروفیسر تھے۔پھر نہ جانے کیا ہوا کہ انہوں نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ دوست احباب سے ملنا جلنا چھوڑ دیا۔ گوتم بدھ کی طرح سب کچھ چھو ڑچھاڑ کرتیاگ لے لیا۔ وجود کے گھپ اندھیرے میں ایک دیا جلانے کی جستجو میں نکل پڑے۔ایک لمبے عرصے تک الوپ رہے۔ نہ جانے انہوں نے کیا کھویا، کیا پایا۔ کبھی کبھی دکھائی دینے لگے۔ کسی سے نہ کچھ پوچھتے تھے۔ کسی سے کبھی کچھ نہیں مانگتے تھے۔ اکثر خاموش رہتے تھے۔ سوچ میں کھوئے رہتے تھے۔ اگر کسی نے کچھ پوچھ لیا تب منہ کھولتے تھے اور پوچھی ہوئی بات کا جواب دیتے تھے۔ ہم جیسے حاجتمند،ضرورتمند، دانش اور دانائی کے دوبول جھولی میں ڈالنے کے لئے ان کے آنگن میں جھولی پھیلائے بیٹھے رہتے تھے۔ آج کی کتھا میں، جو کچھ میں آپ کو سنارہا ہوں، وہ میں نے درویش کے آنگن سے سمیٹا ہے۔ ایک بات کی وضاحت کروں۔ درویش کی باتیں کچھ کچھ میری سمجھ میں آتی ہیں، اور کچھ باتیں میری سمجھ میں نہیں آتیں۔ سر سے گزر جاتی ہیں۔ ویسے بھی سنی ہوئی بات ہوبہو بیان کرنا امکان سے باہر ہے۔ اس لئے جو باتیں میں نے درویش سے سنیں اور جتنی باتیں میری سمجھ میں آئی ہیں، وہ باتیں میں آپ سے شیئر کررہا ہوں۔
انسان کی فطرت میں ایک یا ایک سے زیادہ جانوروں کی خصلت محسوس کی جاتی ہے۔ انگریزی کی ایک کہاوت ہے، As brave as lionفلاں شخص شیر کی طرح بہادر ہے،شیردل ہے،اپنی ذات میں شیر ہے۔ اس طرح کی کہاوتیں اب دقیانوسی لگتی ہیں۔ آپ نیشنل جیوگرافک کے جانوروں کے بارے میں پروگرام دیکھتے ہیں؟ اگر نہیں دیکھتے ۔ تودیکھنا شروع کردیجئے۔ ایسےپروگرام علم اور آگاہی کا بھنڈار ہوتے ہیں۔ اگر واقعی کسی شخص میں شیر کی سی خصلتیں ہیں، تو پھر یقین جانیے کہ وہ شخص کبھی بھی سامنے آکر آپ سے مقابلہ نہیں کریگا۔ وہ آپ پر پیچھے سے وار کریگا۔اگر آپ اس شخص سے طاقتور اور تگڑے ہیں ، تو پھر وہ دوچار لوگوں کیساتھ ملکر آپ پر پیچھے سے حملہ کریگا۔ نڈر، دلیر اور بہادر ہم اس شخص کو سمجھتے اور مانتے ہیں، جو تن تنہا آفتوں سے نبردآزما ہوجائے۔ مگرشیر ایسا نہیں کرتا۔ وہ کبھی بھی تن تنہا ہاتھی، گینڈے، اور بھینسے سے مدمقابل نہیں ہوتا،خاص طور پر ببر شیر۔سات آٹھ شیر جھنڈ بناکر ہاتھی، گینڈے اور بھینسے پر پشت کی طرف سے حملہ کرتے ہیں۔ ببر شیر اگر لگڑ بگوں اور بھیڑیوں کے نرغے میں آجائے، تو دم دباکربھاگ کھڑا ہوتا ہے۔ آج سے بیس پچیس برس پہلے تک ہم شیر کی شرمناک اوررسوا کرنے جیسی خصلتوں سے واقف نہیں تھے۔ ٹیکنالوجی کی حیرت انگیز ایجادات کی وجہ سے اب ہم دنیا بھر کے سفاری پارکس میں جانوروں کی نقل وحرکت دیکھ سکتے ہیں۔ کچھ دستاویزی فلمیں اس قدر اعلیٰ ہوتی ہیں، لگتا ہے کہ سیاحوں کے ساتھ ہم خود سفاری پارک میں موجود ہیں، اور آٹھ دس شیروں کو بے بس بھینسے پر پشت سے حملہ کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ سامنے آکر مقابلہ کرنے کی بجائے پیٹھ میں خنجر گھونپنے والے شخص کو ہم کیسے نڈر، بہادر اور سینہ سپر ہونے والا شخص کہہ سکتے ہیں؟ شیر کی کوتاہیاں دیکھنے کے بعدکون شخص خود کو شیر کہلوانا پسند کرے گا! اس گفتگو سے طے ہوا کہ انسان میں شیر کی خصلتیں ہیں۔مگر یہ لازمی نہیں کہ ہرانسان کی فطرت میں شیر کی خصلتیں ہوں۔کسی انسان میں بندر کی خصلتیں ہوتی ہیں۔ کسی انسان کی فطرت میںلومڑ کی خصلتیں ہوتی ہیں۔ کچھ انسانوں میں گیدڑکی خصلتیں پائی جاتی ہیں۔ گینڈا قطعی طور پر پروا نہیں کرتا کہ اس کا مدمقابل جسامت میں اس سے کتنا بڑا او رطاقتور ہے۔ ہاتھی ہو یا دریائی گھوڑاگینڈا سب سے بھڑ جاتا ہے۔ایسے سرپھرے اکادکا ہمیں اپنے کولیگز میں مل جاتے ہیں۔کئی افسران کی فطرت میں بندر کی خصلت ہوتی ہے۔ کبھی ایک جگہ ٹک کر بیٹھ نہیں سکتے۔ ایک میٹنگ سے فارغ ہوتے ہیں، اور پھر دوسری کسی میٹنگ میںجاکر بیٹھ جاتے ہیں۔ دوسری میٹنگ سے اٹھ کرتیسری میٹنگ میں ٹانگ اڑانے پہنچ جاتے ہیں۔ اندرون ملک دورے سے واپس آتے ہیں، اور آتے ہی بیرون ملک کسی کانفرنس ، کسی سیمینار، کسی ورک شاپ میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہوجاتے ہیں۔ تاثر یہ دیتے ہیں کہ محکمہ کوسرخرو رکھنے کے لئے دن رات کام کرتے ہیں ۔محکمہ کے نامیا چار کے لئے بھاگ دوڑ کرتے رہتے ہیں۔ مگر سرکارکی فائلوں میں بندر صاحب کا محکمہ کارکردگی کے حوالے سے تمام محکموں کے آخرمیں آتا ہے۔
زیادہ ترلوگوں کی فطرت میں گیدڑ کی خصلت نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ وہ ڈرپوک ہوتے ہیں۔ آزمائش کی گھڑی میں کہیں غائب ہوجاتے ہیں۔ جوکھم کے معاملوں میں رسک نہیں لیتے۔ آپ کو تکلیف میں دیکھ کر کبھی آپ کے قریب نہیں آتے ۔ بیچ بھنور میں آپ کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔ وہ ہوتے تو گیدڑ ہیں، مگر دیکھنے میں آدمی لگتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی ہمارے ملک میں کمی نہیں ہے۔
ہم خود تو اعتراف نہیں کرتے، مگر دیکھنے والے بھانپ لیتے ہیںکہ ہماری فطرت میں کس جانور کی خصلتیں ہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکشور ناہیدکا کالم:صدیوں پرانے درختوں کا نوحہ
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:گھوڑے شاہ روڈ لاہور کی فضیلت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 31, 2026

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 31, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 1, 2026
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 31, 2026
  • گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 31, 2026
  • نونی سیاست اور ’’ گستاخ ‘‘ تماشائیوں کا خطرہ : سہیل وڑائچ کا کالم اکتوبر 30, 2026
  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو 10 ، 10 سال قید کی سزا : عدالت اڈیالہ جیل میں لگی اکتوبر 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.