Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » امر جلیل کا کالم:صدیوں سے لکھی جانے والی آتم کتھا
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:صدیوں سے لکھی جانے والی آتم کتھا

ایڈیٹرجون 22, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک صوفی کی آتم کتھا بیان کرنے سے پہلے میں آپ کو کرشن چندر کے جگ مشہور ناول ’’غدار‘‘ سے ایک اقتباس سنانا چاہتا ہوں۔ تقسیم ہند کے آس پاس ہونےوالے خون ریز فسادات کے پس منظرمیں لکھے گئے ادب میں ناول ’’غدار‘‘ اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ اس ناول کی برصغیر میں لاکھوں کاپیاں بک چکی ہیں۔ ناول سردست میرے سامنے نہیں ہے۔ اس لئے اقتباس میں ہو بہو وہی پیراگراف عین اسی طرح لکھنے سے قاصرہوں۔ مگر پیراگراف کا پیرا یہ وہی ہے۔ فسادات کی آگ نے برصغیر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ محبتیں، چاہتیں، دوستیاں، رشتے ناتے جل کر خاکستر ہو رہے تھے۔ ایسے میں ناول کا ہیرو بیجناتھ لاہور سے امرت سر جانےکے لئے دریا میں کود پڑتا ہے۔ دریا کے بیچوں بیچ بیجناتھ محسوس کرتا ہے کہ اس کا کتا تیرتے ہوئے اس کے پیچھے آرہا تھا۔ بیجناتھ پلٹ کر اپنے کتے سےکہتا ہے کہ تو نہ ہندو ہے، تو نہ مسلمان ہے۔ پھر تو کس سے جان بچانے کے لئے بھاگ رہا ہے؟ تو واپس چلا جا ۔ کوئی تجھے کچھ نہیں کہے گا۔
اب آپ ایک صوفی کی آتم کتھا، آٹو بائیوگرافی سنیے۔ یہ چھ صفحوں پرمشتمل آتم کتھا نہیں ہے۔ یہ چھ سو صفحوں پر مشتمل آتم کتھا نہیں ہے۔ یہ چھ ہزار صفحوں پر لکھی ہوئی آتم کتھا نہیں ہے۔ اس آتم کتھا کی ابتدا تب سے ہوئی تھی جب پہلے صوفی نے جنم لیا تھا۔ یہ لگا تار لکھی جانےوالی آتم کتھا ہے۔ یہ آتم کتھا تب تک لکھی جائے گی جب تک ایک صوفی جنم لیتا رہے گا۔ اورکسی قدیم یا جدید باب میں سر عام وحدت الوجود Union With Universal Truth کی تصدیق کرتا رہے گا۔آپ کو ایک اہم بات بتا دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ میں پیدائشی جھوٹا ضرور ہوں، مگر میں کسی سے کچھ نہیں چھپاتا۔ میرا صوفیوں سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ایک مرتبہ موج مستی کی کیفیت میں جنرل پرویز مشرف نے پاکستان صوفی کونسل بنانے کا فیصلہ سنا دیا تھا۔ خود پاکستان صوفی کونسل کے تاحیات صدر بن بیٹھے تھے، اور چوہدری شجاعت حسین کو صوفی کونسل کا سیکرٹری جنرل لگا دیا تھا۔ من موجیوں کے دیکھا دیکھی، میں بھی صوفی کونسل کا ممبر بنا تھا اورزندگی میں پہلی مرتبہ صوفی کہلانے میں آیا تھا۔ مجھے اچھا لگا تھا۔ ہم کھاتے تھے، پیتے تھے اور رنگ رلیاں مناتے تھے۔ اگر صوفی ایسےہوتے ہیںتو پھر میں زندگی بھرصوفی بننے کو تیار بیٹھا تھا۔ مگر میری بدقسمتی تھی کہ ایک روز ہم نے عروج کازوال دیکھا، نہ رہے جنرل پرویز مشرف اور نہ رہی پاکستان صوفی کونسل۔ ہم کچھ دیر کےمن موجی صوفی تتر بتر ہو گئے۔ ایک اعتراف کر دوں۔ ضروری سمجھتا ہوں۔ جنرل پرویز مشرف کے صوفی کونسل میں من موجی صوفی بننے کی ایسی لت پڑی کہ میں اور صوفی کونسل کے دیگر من موجی صوفی آج تک صوفی کہلوانے میں آتے ہیں۔ ہم من موجی صوفی تگڑم قسم کے صوفی ہوتے ہیں۔ ہم تگڑم صوفیوں کی ایک بڑی پہچان یہ ہے کہ جو ناقص دیوارہم خود بناتے ہیں، وہ دیوار جب گرنے لگتی ہے تب اس دیوار کو آخری دھکا ہم خود دیتےہیں۔ ہم تگڑم صوفیوں کی ایک اہم پہچان یہ بھی ہوتی ہے کہ ہم پرانے رشتے ناتے توڑنے اورنئے رشتے ناتے جوڑنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ آپ کو سن کر خوشی ہو گی کہ پاکستان میں من موجی صوفیوں کی بھر پور طریقہ سے افزائش ہو رہی ہے۔ من موجی صوفیوں کی تعداد بتدریج بڑھتی جارہی ہے۔ اگر آپ چاہیں، تو آپ بھی من موجی صوفیوں کی صف میں شامل ہو سکتےہیں۔ اس کے لئے آپ کو کسی قسم کی تپسیا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس کھائیں، پئیں، اور موج کریں اور ببانگ دہل اپنے آپ کو صوفی کہلوائیں۔ مگر صدیوں سے آتم کتھا لکھنےوالے خود کو صوفی ظاہر نہیں کرتے۔ جب آپ صوفی ہوتے ہیں تب آپ کو کسی قسم کا سوانگ رچانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ ہم جھوٹوں کا ظرف ہے کہ جو صوفی ہوتےہیں۔ ان کاموازنہ ہم اپنے من موجی صوفیوں سےنہیں کرتے۔ ہم جھوٹوں کی بات یاد رکھیں کہ آپ پیدائشی، فطر تاً صوفی ہوتے ہیں۔ آپ صوفی بن نہیں سکتے۔ آپ کھانے پینے والے من موجی صوفی تو بن سکتے ہیں۔ مگر آپ صدیوں سے لکھی جانےوالی آتم کتھا کے صوفی مصنف نہیں بن سکتے۔ سیدھی سی بات ہے۔ آپ صوفی ہوتےہیں یا پھر آپ صوفی نہیں ہوتے۔ آپ کسی بھی قیمت پرصوفی بن نہیں سکتے۔ آپ صوفی ازم Mysticism کے بارے میں ایک ہزار ایک کتاب پڑھ لیں۔ آپ صوفی مت پر لیکچر تو دے سکیں گے ، مگر آپ صوفی نہیں بنیں گے۔ وجہ؟ صوفی ہوتے ہیں۔ صوفی بنتے نہیں۔ صوفی ہونا اور صوفی مت کے بارے میں علم رکھنا دو الگ الگ حقیقتیں ہیں۔ کسی روز الگ تھلگ اس موضوع پر بات چیت ہو گئی۔
ہم تگڑم قسم کےصوفی بڑےہی استاد قسم کےآدمی ہوتےہیں۔ ہم ساس کو بہو اور بہو کو ساس بنانے کا ہنرجانتے ہیں۔ چونکہ ہم کاپی کلچر میںپل کر جوان، ادھیڑ اور بوڑھےکھوسٹ ہوئے ہیں۔ اس لیے تانک جھانک سے باز نہیں آتے۔ صدیوں سے لکھی جانےوالی ایک صوفی کی آتم کتھا تک میری رسائی نہیں ہے۔ تانک جھانک کے دوران جو سطر، جوپیرا گراف پڑھنے کومل جائے ، آپ سب کو سناتا ہوں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:گالی کلچر نہیں، جرم کی دھمکی ہے
Next Article گل نو خیز اخترکا کالم:سچی محبت چیک کرنے کے آٹھ طریقے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.