Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»امر جلیل»امر جلیل کا کالم:کراچی کے کچھ قصے، کچھ کہانیاں
امر جلیل

امر جلیل کا کالم:کراچی کے کچھ قصے، کچھ کہانیاں

ایڈیٹرجنوری 23, 202411 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
karachi habib bank
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تاریخ میں کئی ممالک سےوابستہ حکایتیں، شکایتیں، حماقتیں، تقریباً ایک جیسی لگتی ہیں۔ حالانکہ تہذیبی، تمدنی اور ثقافتی طور پر ایسے ممالک ایک دوسرے سے الگ ہوتے ہیں۔ سب سے پہلے ہم مفتوح ملک کا حلیہ بگاڑناشروع کردیتے ہیں۔ مفتوح کے معنی تو جانتے ہیں نا آپ؟ یہ بات اس لیے پوچھی ہے میں نے آپ سے کہ اس سے پہلے میں لفظ مفتوح سے نابلد تھا۔ تیر تکے سے کام چلانے کی عادت پڑی ہوئی ہے۔کبھی کبھار کوئی دانشور مل جائے تو اس سے استفادہ کرلیتا ہوں۔ میں نے ایک درویش سے سنا ہے کہ مفتوح کا مطلب ہے فتح کرنا۔ہم جب کوئی ملک فتح کرلیتے ہیں تب سب سے پہلے انجانے میں اس مفتوح ملک کی تاریخ کا ستیا ناس کردیتے ہیں۔ مفتوح ملک میں ہم بڑے بڑے سماجی، ثقافتی اور تہذیبی کام کرکے دنیا کو دکھارہے ہوتے ہیں۔ مگر دانستہ نا دانستہ ہم مفتوح ملک کی تاریخ کا ستیاناس کررہے ہوتے ہیں کہنے والے کہتے ہیں کہ مفتوح ملک کی تاریخ کو مسخ کرنے کے لیے فاتح مفتوح ملک کی تاریخ پھر سے،اپنی نظرداری میں نہیں لکھواتے۔ فاتح بغیر کسی روک ٹوک کے مفتوح ملک کی شناخت ، مفتوح ملک کی پہچان اس سےچھین لیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم ان کے باغ باغیچے، روڈ راستے، عمارتیں اور یادگار غائب کردیتے ہیں۔ سب کچھ اپنی جگہ قائم اور دائم ہوتا ہے، البتہ کچھ یادگار عمارتیں ڈھاکر یعنی گراکر ہم ان کی جگہ کچھ نیا بنالیتے ہیں۔ جیسے کراچی میں ہم نے پیلس ہوٹل نام کی نہایت دیدہ زیب عمارت، ماربل سے بنی ہوئی ، گرادی ، مسمار کر دی۔ اس جگہ پر بھدی سی ہوٹل کی عمارت بنی۔ اس عمارت کو مختلف ناموں سے آج تک ہوٹل کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔ جس نے بھی پیلس ہوٹل دیکھا تھا، اس کی جگہ بجری لوہے اور کنکریٹ کے بلاکوں سے بنی ہوئی ڈرائونی بلڈنگ دیکھ کر اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔ پیلس ہوٹل کی عمارت اتنی ہی خوبصورت تھی جتنی کہ موہٹہ پیلس، ہندوجیم خانہ، ڈی جے سائنس کالج اور میونسپل کارپوریشن کی عمارتیں خوبصورت اور عالیشان ہیں۔ ہمیں عادت ہے مفتوح ملک کی وضع دار ، جاذب اور پرکشش عمارتوں کو مسمار کرنے کی۔
انیس سو سینتالیس میں جتنے بھی آثار قدیم کے مقام ملے تھے، انہیں سنبھالنے اور ان کی حفاظت کرنے کی بجائے ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا۔کئی ایک لاجواب آثار قدیمہ کے مقامات ہم نے اپنی لاپروائی سے صفحہ ہستی سے مٹا دیے۔ آپ موہن جو دڑو دیکھنے جائیں۔ یونیسکو کی حفاظت میں آئے ہوئے موہن جو دڑو کی دیکھ بھال کرنے کے لیے پاکستان سرکار کو کروڑوں ڈالر ملتے ہیں۔، موہن جو دڑو کی حالت غیر ہوتی جارہی ہے۔ دیدہ دلیری سے نوجوان موہن جودڑو میں موٹر سائیکلیں بھگاتے رہتے ہیں۔ نشہ خور گوشہ نشینی میں پڑے ہوئے ہوتے ہیں، جرائم پیشہ پناہ لیتے ہیں۔ کسمپرسی میں پڑے ہوئے موہن جو دڑو میں سیاح شاذونادر ہی دکھائی دیتے ہیں۔ ایک سال میں موہن جو دڑو کو دیکھنے کے لیے آنے والے سیاحوں کی تعداد اگر دنیا کو پتہ چل جائے تو ہمارا سر خودبخود شرم سے جھک جائے گا۔ یاد ہے نا آپ کو کہ موہن جودڑو کا شمار دنیا کے قدیم ترین آثار قدیمہ میں ہوتا ہے؟ دنیا بھر میں یونیسکو کی حفاظت میں آئے ہوئے دیگر ممالک میں واقع آثار قدیمہ کی حفاظت اور وہاں آنے والے لاکھوں سیاحوں کی ویڈیو ڈاکیو منٹریز دیکھ کر ہمیں چھپنے کی جگہ نہیں ملتی۔ پنجاب میں آثار قدیمہ کی بڑی دیکھ بھال اور حفاظت کی جاتی ہے۔ حفاظت کے نام پر حکومت پنجاب بجٹ کی بھاری رقم آثار قدیمہ کی حفاظت پر خرچ تو کرتی ہے، مگر آثار قدیمہ کے لیے مروجہ اصولوں کی دھجیاں اڑادی جاتی ہیں۔ وہاں آثار قدیمہ کی رینوویشن یعنی تجدید ، مرمت کی جاتی ہے۔ ہوبہو ویسی کی ویسی ٹائلیں اینٹیں وغیرہ بنواکر اصلی ٹائیلوں اور اینٹوں کے ساتھ لگا دی جاتی ہیں۔ آثار قدیمہ کے ماہر اس حرکت کی اجازت نہیں دیتے۔ اگر اٹلی میں صدیوں پرانا پساکا ٹیڑھا مینار پاکستان میں ہوتا توہم کب کا ٹیرھے مینار کو گراکر اس کی جگہ نیا مینار بناچکے ہوتے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ پسا کا ٹیڑھے مینار کو گراکرہم اس کی جگہ کثیرالمنزلہ فائیو اسٹار ہوٹل بناچکے ہوتے۔تاریخ کا حلیہ بگاڑنے میں ہم اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ ہمارے دیرینہ دشمن بھی اس کام میں بڑے ماہر ہیں،مگر ہم سے بہت کم ماہر نہیں۔
کراچی میں قدیم آرام باغ کے نام سے گاڑی کھاتے ہیں، فریئر روڈ پر آرام باغ کے نام سے پبلک پارک ہوا کرتا تھا۔ ہم نے لفظ رام کے آگے یعنی رام کے سرے پر الف مد آ کا اضافہ کیا اور رام باغ کو آرام باغ بنادیا ۔ہمارا دیرینہ دشمن بھلا ہم سے پیچھے کیسے رہ سکتا تھا۔ لکھنؤ میں مغلوں نے ایک خوبصورت پارک کہیں یا باغیچہ یا باغیچہ بنوایا تھا۔ اس باغیچہ کا نام تھا آرام باغ۔ ہم نے رام باغ کو الف مد آ لگاکر آرام باغ بنادیا۔ دیکھا دیکھی کچھ عرصہ بعد ہمارے دیرینہ دشمن نے آرام باغ کے نام سے الف مد آ حذف کردیا، یعنی نکال دیا۔ آرام باغ بن گیا رام باغ ۔ہم نے بنادیا تھا رام باغ کو آرام باغ۔یہ کام ہم نے کراچی میں کرکے دکھا دیا تھا۔ ہمارے دیرینہ دشمن نے لکھنؤ میں آرام باغ کو رام باغ بنادیا۔ اس ہاتھ دے،اس ہاتھ لے ۔ تاریخ سے کھلواڑ کرنے کے قصے یونہی چلتے رہیں گے۔ اس مقدس فریضہ میں ہم سے بھیانک بھول چوک بھی ہوجاتی ہے۔ ان کا بھی ذکر کتھاؤں میں آتا رہے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسہیل وڑائچ کا کالم:ایسے نہیں چل سکتا!!
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:احسن اقبال اور دانیال عزیز میں مقامی سیاست کے تنازعات
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم

جولائی 22, 2026

ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 21, 2026

میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

جولائی 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے جولائی 20, 2026
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.