Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اصل امتحان حکومت یا اپوزیشن کا نہیں، فیصلہ سازوں کا ہے۔۔ عاصمہ شیرازی
لکھاری

اصل امتحان حکومت یا اپوزیشن کا نہیں، فیصلہ سازوں کا ہے۔۔ عاصمہ شیرازی

ایڈیٹراکتوبر 2, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اس میں شبہ نہیں کہ کپتان کا جادو اقوام متحدہ کے اجلاس میں تقریر کے بعد سر چڑھ کر بول رہا ہے
اُمید اور ناامیدی کے درمیان فقط انتظار ہوتا ہے اور منتظر چہرے اضطراب کا شکار۔ اضطراب وہ واحد کیفیت ہے جسے جانچنے کا کوئی پیمانہ موجود نہیں۔ اضطرابی کیفیت میں امید کی کوئی اُمید نظر نہ آئے تو ہیجان جنم لیتا ہے اور ہیجان انتشار کا سبب بنتا ہے۔ بہر حال کہنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اس وقت قوم کو معیشت کی بحالی کی اُمید ختم ہو رہی ہے اور اضطراب بڑھ رہا ہے۔
گذشتہ ایک برس میں خود کو یقین دلاتے عوام امید اور نا امیدی کی کیفیت میں الجھتے چلے آ رہے ہیں۔ اعشاریے جیسے بھی ہیں دعوے جو بھی ہوں مگر سچ تو یہ ہے کہ عوام کی حالت دگرگوں ہوتی چلی جا رہی ہے۔
اس میں شبہ نہیں کہ کپتان کا جادو اقوام متحدہ کے اجلاس میں تقریر کے بعد سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ تقریر کشمیر پر حاوی ہو گئی ہے۔ لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ سوال پھر جنم لے رہا ہے کہ ’اب آگے کیا۔۔۔؟‘ یہی وہ سوال ہے جس کا کوئی جواب کم از کم حکومت میں سے کسی کے پاس نہیں ہے۔
اس وقت قوم کو معیشت کی بحالی کی اُمید ختم ہو رہی ہے اور اضطراب بڑھ رہا ہے


وزیراعظم کے پاس سب کچھ ہے، اختیار، اقتدار، اسباب۔۔۔ نہیں ہے تو کوئی ایسی طاقت نہیں جو چھومنتر کے ساتھ ہی پنجاب میں ناقص حکمرانی ٹھیک کر سکے۔ کوئی ایسی جادوئی چھڑی نہیں کہ گھمائیں تو صنعتیں چل پڑیں۔ کوئی ایسا چراغ نہیں کہ گھسائیں تو دن بہ دن چڑھتے قرضے اتارنے کی سبیل ہو۔
کوئی ایسی پھونک نہیں جو بجھتے چراغوں کو روشنی دے، کوئی ایسا استخارہ نہیں جو بے روزگاروں کو روزگار دے، کوئی ایسا دم نہیں جو غریبوں کے بے جان جسموں میں دم ڈال دے۔
مشکل ہے تو اُن کے لیے جن کی آرزوؤں کا واحد مرکز اور امیدوں کا محور یہی چنیدہ حکومت ہے۔ اب کیا کیا جائے۔۔۔ جلائی ہوئی تمام کشتیوں کے سرے ڈھونڈے جا رہے ہیں۔ راندہ درگاہ ایک بار پھر نوازنے کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔


نیب کی ستائی حزب اختلاف میں کہیں اُمید نے انگڑائی لی ہے لیکن نہ تو نواز شریف فی الحال باہر آنے کو تیار ہیں نہ ہی زرداری صاحب کوئی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی لیے تاحال اُن کی جانب سے ضمانت کی کوئی درخواست دائر نہیں کی گئی۔ اخیر نومبر تک چھڑی نہیں ہلے گی لیکن دسمبر کے بعد چھڑی کو ہلنا تو ہے ہی۔
مولانا کے دھرنے نے جو سراسیمگی پھیلائی ہے اُس کا توڑ بھی ڈھونڈا جا رہا ہے۔ منتشر حزب اختلاف اور عدم کارکردگی دکھانے والی حکومت دونوں ہی درد سر بن رہے ہیں۔ حزب اختلاف کی سیاست کی کمان کس کے ہاتھ ہے یہ بھی مسئلہ۔۔۔ اور حکومت کی کمان فرد واحد کے پاس ہے، یہ بھی مجبوری۔۔۔


اپوزیشن کے مطالبات بھی ناممکن اور حکومت کی خواہشات بھی لا محدود۔۔۔ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر تناؤ، امریکہ، سعودی، ایرانی اور چینی دائرہ تنگ تو اندرونی محاذ پر صف آراء سیاسی طاقتیں، کہیں جیلوں کا دباؤ، کہیں باہر والوں کی طنابوں کو کھینچنے کی تگ و دو۔ غرض چارہ گر، کیا چارہ کریں۔۔۔ یہ ایک انوکھی صورتحال ہے۔ بہر حال اب گتھیوں کو سلجھانا تو ہے ہی۔
کہیں نہ کہیں، کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی کو اُمید دلانا ہے، کارکردگی دکھانی ہے، عوام کو نا امیدی سے بچانا ہے تاکہ ہیجان برپا نہ ہو اور انتشار سے بچا جا سکے۔۔۔ ڈور جن کے ہاتھ ہے انھی کو سرا ڈھونڈنا ہے، گیم جہاں سے الجھی ہے وہیں سے سلجھنی ہے۔۔۔ بہر حال وقت کم مقابلہ سخت ہے۔
اصل امتحان حکومت یا اپوزیشن کا نہیں، فیصلہ سازوں کا ہے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اقوام متحدہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملیحہ لودھی برطرف، حفیظ اللہ نیازی پابند: ملک بادشاہ کا، حکم کمپنی بہادر کا۔۔ سید مجاہد علی
Next Article ملیحہ لودھی کو ہٹانے کا پس منظر اور منیر اکرم کی ’’گج وَج‘‘۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کر دی

نومبر 18, 2025

جنرل اسمبلی کے لیے وزیر اعظم کی تقریر اسرائیل نواز شمع جونیجو سے کس نے لکھوائی ؟ حامد میر کا کالم

ستمبر 29, 2025

اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی گمراہ کن باتیں : سیدمجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.