Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے ۔۔ عاصمہ شیرازی کا کالم
لکھاری

رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے ۔۔ عاصمہ شیرازی کا کالم

ایڈیٹراپریل 23, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سیاست کے سینے میں دل کہاں۔ ہوتا تو اسد عمر وزارت خزانہ سے کبھی نہ ہٹائے جاتے، آخری وقت تک اسد عمر کا دفاع کرنے والے وزیراعظم اپنے ہی اوپننگ بیٹسمین کو ہٹانے کا فیصلہ کسی طور نہ کرتے۔ وزیراعظم کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے عامر کیانی کبھی یوں بر طرف نہ ہوتے اور مشکل ترین حکومت کے مطمئن ترین ترجمان فواد چوہدری سائنس اور ٹیکنالوجی کے نیوٹن نہ بنا دیے جاتے۔سیاست کے دماغ کی اصل ‘ڈاکٹرائن’ کافی کامیاب ہے۔ یوں تو پارلیمانی نظام ہے مگر پارلیمنٹ کا عمل دخل محض رونق شونق لگانے تک رہ گیا ہے۔ جمہوریت ہے مگر جمہور کو دال روٹی کی لگن میں مشغول کر دیا گیا ہے۔ منتخب حکومت ہے مگر فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں۔ سیاست کو گالی اور سیاست دانوں کو داغی بنایا جا رہا ہے۔اجتماعی جوابدہی کے اصول کے مطابق کابینہ موجود مگر نظام کہیں اور سے چلایا جا رہا ہے، انصرام چنندہ ٹیکنوکریٹس کو سونپ دیا گیا ہے۔ عملاً ٹیکنوکریٹس کا نظام آ چکا ہے جس کے لیے نہ کوئی ترمیم کرنا پڑی نہ ہی جوڑ توڑ۔ ایسے میں کوئی سیاسی ڈاکٹرائن کی تعریف نہ کرے یہ ممکن نہیں۔وفاق کی سیاست اور حکمران جماعت میں پھیلی بےچینی ابھی ختم ہوئی نہیں کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں طرز حکمرانی پر اعتراضات اٹھ گئے ہیں۔ بزدار چل نہیں پا رہے یا چلائے نہیں جا رہے، حیرت کی بات تو یہ ہے کہ شاید پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے اور محوِ تماشا ہے جبکہ حکومتی جماعت خود بحران پیدا کرتی ہے اور خود ہی واویلا بھی۔بزدار صاحب سے کسی نے اعتماد کا ووٹ نہیں مانگا مگر پی ٹی آئی خود ہی ووٹ لیتی نظر آتی ہے۔ شاید بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ بزدار کو ہٹایا گیا تو ق لیگ ناراض اور انھیں برقرار رکھا گیا تو ووٹ بنک ہاتھ سے چھن جانے کا خوف۔ حالت یہ ہے کہ پنجاب کے آزاد 26 اراکین جو پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اُن میں سے لگ بھگ 18 وزیراعظم سے کہہ چکے ہیں کہ اُن سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں ورنہ ۔۔۔۔ سیاست کے سینے میں دل کہاں۔چوہدری سرور الگ مشکل میں ہیں۔ پنجاب سرکار ق لیگ کی مرہون منت ہے جبکہ گورنری کی کرسی پر نظر کسی اور کی ہے؟ ایک وزارت اعلیٰ اور کئی وزرائے اعلیٰ۔۔۔ میں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہے کے مصداق پنجاب کی سیاست کا محور فقط معصوم بزدار ہیں کوئی اور نہیں۔پاکستان کی تقریباً 60 فی صد آبادی رکھنے والے سب سے بڑے صوبے کی پولیس قابو میں ہے اور نہ ہی خاکروب۔ میونسپل کارپوریشن سے لے کر صحت اور پرائس کنٹرول سے لے کر ٹرانسپورٹ تک معاملات صرف پھونکوں سے ہی چل رہے ہیں۔پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی ایک طرف معاملات غیرمنتخب لوگوں کے ہاتھوں دیے جانے پر چیخ رہے ہیں تو دوسری جانب تھانے تک ان کے قابو میں نہیں کی شکایتیں لگا رہے ہیں۔اچھی خاصی مملکت خداداد کو ریاست مخولیہ بنانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی والا صوبہ اقتدار کی ریشہ دوانیوں اور رسہ کشی کا شکار ہو رہا ہے، نتیجہ کیا نکلے گا کوئی نہیں جانتا۔ایک طرف عدلیہ سے محاذ آرائی کا سامان کچھ یوں کیا جا رہا ہے کہ پنجاب بار کونسل قاضی فائز عیسی جیسے معزز جج کے خلاف قرارداد منظور کرتی ہے تو سندھ، اسلام آباد سمیت پاکستان بار کونسل قاضی فائز عیسی کے حق میں قرارداد منظور کر کے ایک واضح لکیر کھینچ رہے ہیں۔کون ہے جو چاہتا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کو بھی متنازع بنا دیا جائے؟ اعلی عدلیہ البتہ اس سازش کو بھانپ رہی ہے جبھی تحریک انصاف سمیت د اداروں کو اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔انتظامیہ سخت دباؤ کا شکار، مقننہ غیر مؤثر اور عدلیہ کو قابو میں لانے کی کوئی بھی کوشش ملک کو اس دہانے پر لا کھڑا کرے گی جہاں صرف نقصان ہو گا، کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
(بشکریہ : بی بی سی اردو)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبے شک انسان خسارے میں ہے۔۔وسعت اللہ خان
Next Article اقلیتی رہنما کے خیالات۔۔ظہوردھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.