Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم : چلو چلو نانی کے گھر چلو
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : چلو چلو نانی کے گھر چلو

ایڈیٹرجون 24, 2024281 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna-mufti.jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تاریخ اٹھا کر دیکھیں انسان نے شدید موسمی حالات سے گھبرا کر اور خوراک کی تلاش میں اکثر ہجرت کی۔ پرندوں کو بھی دیکھیے، سرد ملکوں سے گرم ملکوں کو جاتے ہیں اور وہاں کا موسم بدلتے ہی واپس آجاتے ہیں۔کچھ ایسی ہی موسمی ہجرت ہمارے خطے میں بھی ہوتی ہے اور یہ اپنے گھر سے نانی کے گھر کی طرف ہوتی ہے۔ اس کی مدت کم سے کم ایک مہینہ اور زیادہ سے زیادہ تین مہینے ہو سکتی ہے۔
جون کے آتے ہی بکسے بندھنے لگتے ہیں اور اس قسم کے میمز موصول ہونے لگتے ہیں، ’گرمی سے تنگ آکے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نانی کے گھر چلے گئے وہاں سولر پہ اے سی چلتے ہیں۔‘ مجھ جیسے لوگ جو نہ تو خود کبھی نانی بن سکتے ہیں اور نہ ہی کبھی نانی کے گھر جا سکتے ہیں ایسے لطیفوں کے خوب مزے لیتے ہیں۔
یہ واقعات نما لطیفے سن کے ہم ایسا ہی لطف لیتے ہیں جیسے ’سلیپ اوورز‘ پہ دس بارہ کزن اکٹھے ہو کر ڈراونی فلم دیکھ کے محظوظ ہوتے ہیں۔
ڈر تو لگتا ہے مگر یہ بھی یقین ہوتا ہے کہ یہ حادثہ ہمارے ساتھ کبھی نہیں گزر سکتا۔
گرمیوں کی چھٹیوں میں نانی کے گھر نواسے نواسیوں کا حملہ ہمارے متوسط طبقے کی سمجھداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سکول سے آزاد کیے گئے بچے، آسمان سے برستی آگ، بجلی کے بھیانک بل اور اشیائے صرف کی گرانی۔ سب کی سب ایک دروازہ کھلتے ہی نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہیں اور وہ دروازہ ہے نانی کا دروازہ۔
نانی کے گھر میں اکثر ایک یا ایک سے زیادہ ممانیاں بھی پائی جاتی ہیں۔ مہمان بچوں کی ماں بھی کسی کی ممانی ہوتی ہے اور جس گھر سے وہ آئی ہوتی ہے وہ بھی کسی کی نانی کا گھر ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر کچھ نانیوں کے ہاں دوسری نانیوں کی نسبت نواسے نواسیاں جون میں آ کر اگست تک کیوں جمے رہتے ہیں۔
اول الذکر نانیوں میں ایسے کیا خواص ہوتے ہیں کہ وہ اس موسمی حملے سے بچی رہتی ہیں؟
زیادہ تر اس کی وجوہات کے ڈانڈے نانا جی کی جوانی سے ملتے ہیں۔ وہ نانا جو خوش حال تھے اور جوانی میں لگ کے کام کرتے رہے اور نانی کے لیے خوب اندوختہ چھوڑ گئے، ان کے ہاں نواسے نواسیوں کا قیام زیادہ اور مسلسل ہوتا ہے۔
لاابالی قسم کے نانا، جو نانی کو زمانے اور اپنی اولاد کے رحم و کرم پہ چھوڑ کے سکندر کی طرح اس دنیا سے کوچ کرتے ہیں وہاں یہ واقعات کم ہی پیش آتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس موسمی ہجرت کا انحصار مامووں کی جیب اور ممانیوں کی برداشت پہ بھی ہوتا ہے۔
کم حیثیت ماموں پہلے ہفتے ہی میں مین سوئچ بند کر کے اے سی میں ایسی فنی خرابی کرتے ہیں کہ خود بھی گرمی میں جھلسیں اور دوسروں کو بھی جھلسائیں۔
ثانی الذکر ماموں خود اپنے بچوں کی نانی کے چکر میں ہوتے ہیں۔ چنانچہ یا تو مہمانوں کی آمد سے قبل یا ان کے آتے ہی نانی کے گھر جانے کی تیاری شروع کر دیتے ہیں۔
نانی کے گھر جانے والے ان انسانوں کے طرز زندگی میں بھی نانی کے گھر جاتے ہی شدید تبدیلی آجاتی ہے۔اپنے گھر میں کدو کھا لینے والے داماد نانی کے ہاں صرف ’چھوٹا گوشت‘ کھاتے ہیں۔ اپنے گھر میں ایک کمرے میں میٹرس ڈال کے سونے والے نانی کے گھر میں ’پرائیویسی‘ کے خواہاں ہوتے ہیں۔
رات بھر جاگنے اور دن بھر یخ بستہ کمرے میں سونے والی نواسہ نامی یہ مخلوق نانی کے گھر میں پیزے کے علاوہ کسی چیز کو منہ بھی نہیں لگاتی۔
مذاق برطرف، دنیا بھر میں لوگ گرمیوں کی چھٹیاں جانے کہاں کہاں مناتے ہیں لیکن ہم سب کے بچپن کی جو یادیں نانی کے گھر کے آنگن میں رکھے کورے گھڑوں اور موتیے کے پھولوں کی خوشبو میں بسی ہیں، ان کا مقابلہ کوئی مہنگے سے مہنگا سفر بھی نہیں کر سکتا۔
مجھے نانی اماں بس ایک جھلک سی یاد ہیں۔ اونچی چھتوں کے کمروں میں روں روں چلتے پنکھے، لمبی لمبی کھڑکیوں پہ موٹے پردے۔
برامدوں اور برساتی میں ایزل پہ کینوس رکھے پینٹ کرتے میرے خوبصورت ماموں، باورچی خانے میں ہفتے کے دن پکنے والی نوڈلز بناتی ممانی اور شہ نشین پہ چھپ چھپ کے انگریزی کے ناول پڑھتی ماموں زاد بہنیں۔
گرمیاں اب بھی آتی ہیں۔ نہ تو میری نانی رہیں، نہ میرے بچوں کی نانی اور نہ ہی میری کوئی بیٹی ہے کہ میرا گھر نانی کا گھر بن سکے تو اب یہ پہاڑ سی گرمیاں ہوتی ہیں، نانی کے گھر جانے والوں کے لطیفے اور نانی کے گھر کی کچھ یادیں۔
جن کی نانیاں ہیں ان سے التماس ہے نانی کی قدر کریں۔ اس سال ذرا نانی کو بھی کہیں چھٹیوں پہ لے جائیں، نانی کا بھی دل ہوتا ہے، نانی بھی انسان ہوتی ہے۔ بل نانی کے گھر بھی آتا ہے۔ پیارے نواسو! کچھ تو سوچو۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

تعطیلات گرمیاں
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمظہر عباس کا تجزیہ : فائر وال اور میڈیا مخالف قوانین کی بھرمار
Next Article مدین : حادثہ ایک دم نہیں ہوتا ۔۔ عاصمہ شیرازی کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

مئی 30, 2025

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

مارچ 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.