Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایک ویڈیو جو ہمیں باعزت بری کرا دے! ۔۔ آمنہ مفتی
آمنہ مفتی

ایک ویڈیو جو ہمیں باعزت بری کرا دے! ۔۔ آمنہ مفتی

ایڈیٹرجولائی 7, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Amna Mufti column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آخر کار وہ پریس کانفرنس ہو ہی گئی جس کے سب منتظر تھے۔ شاید یہ ہی بم پھوڑنے کو رانا ثنا اللہ فیصل آباد سے نیلے سوٹ کیس میں مبینہ طور پر 15 کلو ہیروئن رکھ کے نکلے تھے۔وہ بے چارے تو اپنی کرنیاں بھگت رہے ہیں، مگر جج صاحب کا ضمیر جاگ گیا ہے۔
مجھے بچپن سے انڈین اور پاکستانی اصلاحی فلمیں بہت پسند تھیں۔ان فلموں میں ولن انجام سے پہلے اقرار گناہ کر لیتا تھا۔ اکثر اسے معاف کر دیا جاتا تھا، کبھی کبھار منھ کا مزہ بدلنے کو اسے کیفرِ کردار تک بھی پہنچا دیا جاتا تھا۔



وقت ذرا آگے کھسکا اور کالج میں پہنچ کے شیکسپیئر کو پڑھا تو معلوم ہوا کہ ضمیر صاحب کے جاگنے کا سلسلہ ایلزبیتھین تھیئٹر کے زمانے سے چلا آ رہا ہے۔میکبتھ اپنے مربی بادشاہ کو قتل کر کے ضمیر کی ملامت کا شکار ہوتا ہے۔ لیڈی میکبتھ کا وہ مکالمہ کسے یاد نہیں ہو گا کہ ’آل دا پرفیومز آف عریبیا کین ناٹ سویٹن دس لٹل ہینڈ۔‘اب بات یہ ہے کہ ’وہ‘ جنھوں نے جج صاحب کو چائے پہ بلایا تھا، ان کا نام سرگوشی میں سب ہی لینے لگے ہیں اور یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے۔ریاست کے چاروں ستونوں سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔اس پریس کانفرنس سے آزاد عدلیہ کا بت (کیا اس نام کی کوئی شے کبھی پاکستان میں موجود بھی تھی؟) پاش پاش ہو گیا۔عوام کا اعتماد تو پہلے ہی اداروں سے اٹھ چکا تھا، کوئی خوش فہمی تھی تو اب رفع ہو گئی۔مریم نواز کی یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں آئی ہے جب بجٹ پر عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔ اپوزیشن کے بڑے لیڈر گرفتار ہیں۔ معیشت منھ کے بل پڑی ہے اور بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آنے والا ہے ۔ایسے وقت میں ہر شخص کو اپنی پڑی ہے۔ مہنگائی کے باعث متوسط طبقہ ضروریاتِ زندگی کے حصول کے لیے پریشان ہے۔نہ تو وہ ملازمتیں ملیں جن کا ذکر کیا گیا تھا اور نہ ہی وہ گھر جن کے خواب دکھائے گئے تھے۔نواز شریف جیل میں ہے۔ اس بات سے ایک بھوکے کو روٹی نہیں مل سکتی۔ ایک بے روزگار کو روزگار نہیں مل سکتا۔ لوگ تبدیلی سرکار سے مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔



یہ وقت حزب مخالف کے لیے بڑا قیمتی ہوتا ہے۔عوامی جذبات کے سیلاب کا رخ دیکھ کے اگر حزبِ اختلاف ان کی رہنمائی کرے اور ان کی سچی ترجمانی کرے تو حکومت کے لیے واقعی مشکل کھڑی ہو سکتی ہے۔بات یہ ہے کہ اس پریس کانفرنس میں جن کا نام اشاروں کنایوں میں لیا گیا وہ بہت برے ہیں، یہ تو سب جانتے ہیں۔لیکن اس وقت عوام کو نہ جج صاحب کے ضمیر کے جاگنے سے غرض ہے اور نہ اس چیز سے کہ جو جج آج بھی عجیب سی کیفیت میں اعتراف کر رہا ہے اور جس کی دس سال پرانی ویڈیو اسے خود کشی پہ مجبور کر سکتی ہے وہ کس حد تک قابل اعتبار ہے؟ نہ ہی کسی کو ’وہ‘ کے بارے میں کوئی خوش فہمی ہے۔سب کچھ روز روشن کی طرح عیاں ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ مسائل عوام کے نہیں ہیں۔یہ ویڈیو کم سے کم مجھے حیران نہیں کر سکی۔ تمام پاکستانیوں کو کافی حد تک اندازہ ہے کہ ان کے ساتھ کیا کھیل کھیلا جا رہا ہے ۔ایک طبقہ تو یہاں تک کہتا ہے کہ مارشل لا لگا کر ترقی ہوتی ہے تو بھلے مارشل لا لگا دیں، ہم سیاستدانوں اور ’ان‘ کی لڑائی سے تنگ آ چکے ہیں۔عوام کو بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی چاہیئے۔کیا ہی اچھا ہوتا کہ مریم نواز شریف اس نیوز کانفرنس کے آخر میں کوئی ایسا لائحہ عمل بھی بتا دیتیں جس پہ عمل کر کے ہم بھی کسی کنارے لگتے۔کوئی ویڈیو ایسی بھی برآمد کرتیں جو یہ بتاتی کہ 73 برسوں سے ’ان‘ کی اور سیاستدانوں کی اس آنکھ مچولی میں پستے عوام کیا کہہ رہے ہیں۔نواز شریف بے قصور ہے، جج دباؤ میں تھا۔ ہم یہ مان لیں گے مگر ہم بھی تو بے قصور ہیں۔ہمارا مقدمہ کون لڑے گا؟ نواز شریف کے حامی اور ان کے مخالف، ہر دو طرح کے خیالات کے حامی یکساں پس رہے ہیں، ان کی بات کون کرے گا؟کاش بلاول اور مریم کو کوئی ایسی ویڈیو بھی مل جائے جو 73 سال سے قید بامشقت جھیلتی اس قوم کو بھی باعزت بری کرا سکے۔
( بشکریہ :‌بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مریم نواز ویڈیو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایک اورنگوتان ماں۔۔زاہدہ حنا
Next Article پانی کا سنگین بحران: دہشت گردی سے بھی بڑا خطرہ ۔۔ سروش خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر فخر عباس ، مریم نواز اور لاہور سے محبت : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم

اگست 29, 2026

ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز

جون 30, 2026

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے

اپریل 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.