Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اگست 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • چل میرےلا پتا خامے..مفت خوری کے جدید طریقے : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • اچھی حکمرانی کے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے: پاکستان فوج
  • آزاد کشمیر الیکشن ۔۔بات نکل کر بہت دْور چلی گئی ہے : نصرت جاوید کا کالم
  • نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا سمیت 10 مہم جو پاکستانی چوٹی براڈ پیک پر لاپتا
  • کوئلے کی کان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی
  • ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: ڈی ایس پی سمیت نو پولیس اہلکار ہلاک، 15 شدت پسند مارے گئے
  • آئی ایم ایف کا باقاعدہ شکریہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • وطن ماﺅف گوجرانوالہ کی باتیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • ہمارے کاکروچ کہاں گئے ؟ مظہر عباس کا کالم
  • ریاست، کشمیر اور پاکستانی عوام کا امتحان : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آزاد کشمیر الیکشن ۔۔بات نکل کر بہت دْور چلی گئی ہے : نصرت جاوید کا کالم
لکھاری

آزاد کشمیر الیکشن ۔۔بات نکل کر بہت دْور چلی گئی ہے : نصرت جاوید کا کالم

ایڈیٹرجولائی 31, 202610 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اپنے پائوں پر کلہاڑا مارنا کوئی ہمارے سیاستدانوں سے سیکھے۔ وہ بخوبی آگاہ تھے کہ ہمارے حساس ترین اور شہ رگ تصور ہوتے آزادکشمیر میں ایک تحریک جاری ہے۔ بے تحاشہ حوالوں سے واجب نظر آتی شکایتوں کی بنیاد پر چلی یہ تحریک بتدریج انتہا پسندی کی راہ پر چل نکلی۔ مذاکرات کے ذریعے کچھ لو کچھ دو کا رویہ اختیار کرنے کے بجائے ’’تخت یا تختہ‘‘ کی ضد اپنائی تو کالعدم اور متشدد تنظیموں سے منسلک افراد اس کی صفوں میں گھس کر بالآخر ریاست کو للکارنے لگے۔ ریاستی رٹ بحال کرنے پر توجہ مرکوز رکھنے کے بجائے فیصلہ یہ ہوا کہ آزادکشمیر میں انتخابات ہر صورت ’’بروقت‘‘ ہونگے۔ ’’بروقت انتخابات‘‘ کے لئے اپنائی ضد ان ہی سیاستدانوں نے اپنائی جو آئینِ پاکستان کی ان شقوں کو 2002ء کے بعد حقارت سے نظرانداز کرتے رہے تھے جو قومی یا صوبائی اسمبلیوں کے تحلیل ہوجانے کے بعد ہر صورت ’’نوے دنوں‘‘ میں نئے انتخابات کا تقاضہ کرتی ہیں۔ حساس اور شہ رگ کہلاتے آزادکشمیر میں جبکہ جائز وجوہات کی بنیادپر ’’بروقت‘‘ کی گردان بھلاتے ہوئے ریاستی رٹ کی بحالی پر توجہ مرکوز رکھنا درکار تھی۔
منتخب حکومت کی جستجو میں انتخابی عمل کو لیکن مرحلہ وار کروانے کا فیصلہ ہوا۔ اس فیصلے کا اعلان ہوتے ہی اس کالم میں یہ خاکساردہائی مچانا شروع ہوگیا کہ انتخابی عمل کو دہائیوں سے مشکوک تصور کرنے والی قوم مرحلہ وار انتخاب کے نتائج تسلیم کرنے کے بجائے ان کی شفافیت پر سوال اٹھائے گی۔ میری بدقسمتی کہ انتخابی عمل کے پہلے مرحلے کے دوران میرپور ڈویڑن کے لئے مختص 13نشستوں پر ہوئی پولنگ کے دوران بے تحاشہ بے ضابطگیاں دیدہ دلیری سے سرزد ہوتی نظر آئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے ایک دیرینہ اور قدآور رہنما ہیں۔ نام ہے ان کا چودھری یٰسین۔ میرا ان سے محض دو مرتبہ چند سماجی تقاریب میں سرسری تعارف اور ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ آزادکشمیر کی سیاست پر نگاہ رکھنے والے تمام ساتھی مگر ان کی سیاست سے ہزاروں اختلافات کا اظہار کرتے ہوئے بھی مجھے سمجھاتے رہے کہ وہ اپنے آبائی شہر کوٹلی اور اس کے مضافاتی قصبوں میں بہت مقبول ہیں۔ برادری اور دھڑے کے حوالے سے بھی بہت طاقتور مانے جاتے ہیں۔ آزادکشمیر کے لئے گزشتہ ہفتے منعقد ہوئے انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران وہ دونشستوں سے امیدوار تھے۔ ان میں سے ایک حلقہ نسبتاََ ’’شہری‘‘ تھا۔ اس حلقے میں دیگرشہری حلقوں کی طرح ووٹ ڈالنے والوں کا تناسب یا ٹرن آئوٹ روایت سے کہیں کم رہا۔ مذکورہ حلقے میں نسبتاََ کم ٹرن آئوٹ کے باوجود وہ یہ حلقہ جیت گئے۔ اپنے ’’آبائی‘‘ قصبے اور دیہات سے لیکن وہ ریکارڈ بناتے ٹرن آئوٹ کے باوجود حیران کن اکثریت سے ہارتے نظر آئے۔ دریں اثناء سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیوز کے ذریعے تصور یہ پھیلا کہ ان کے ’’دیہاتی‘‘ حلقے میں تقریباََ 30پولنگ اسٹیشن ان کے مخالفین کے کامل قبضے میں جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی حلقے کے ایک گھر میں بھی مبینہ طورپر مشکوک افراد بیلٹ پیپروں پر ٹھپے لگاتے ہوئے بکسے بھرتے نظر آئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیوز نے پیپلز پارٹی کو دھاندلی کی دہائی مچانے کو مجبور کردیا۔ دھاندلی کا واویلا مچانے والی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مظفر آباد گئے۔ وہاں اپنی جماعت کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی مزاحمتی تاریخ کو جذباتی انداز میں یاد کیا۔ عہد باندھا کہ وہ میرپور کے ’’دھاندلی زدہ‘‘ نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔
قضیہ فقط میرپور ڈویڑن کے لئے مختص 13نشستوں کے نتائج پر سوالات اٹھانے تک ہی محدود رہتا تو شاید مجھے یہ کالم لکھنے کی ضروت ہی محسوس نہ ہوتی۔ بات نکل کر لیکن بہت دور چلی گئی اور سندھ کے وزیر اطلاعات جناب شرجیل میمن کی جانب سے روزانہ ہوتی اور ملک بھر کے ٹی وی چینلوں کی سکرینوں پر براہ راست دکھائی پریس کانفرنسوں کے ذریعے پیپلز پارٹی 2024ء کے فروری میں پاکستان میں ہوئے عام انتخابات پر سوالات اٹھانا شروع ہوگئی۔ وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت اب نام نہاد فارم 47کی پیداوار پکاری جارہی ہے۔ میرپور کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی بتدریج فروری 2024ء کے انتخابی عمل پر سوالات اٹھانا شروع ہوگئی ہے۔ اس برس ہوئے انتخاب پر سوالات اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی بھول گئی کہ مذکورہ انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے کی بدولت ہی وہ آصف علی زرداری صاحب کو دوبارہ صدر مملکت بنواکر بتاریخ بنانے کے قابل ہوئی ہے۔ پنجاب اور سندھ کے گورنر بھی اس کے حصہ میں آئے اور سابق وزیر عظم یوسف رضا گیلانی سینٹ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔
اپریل 2022ء سے قائم حکومتی بندوبست کی ہر حوالے سے ساجھے دار پیپلز پرٹی اب 2024ء کے انتخابی عمل کو مشکوک بنارہی ہے۔ اس کے سوالات کے تسلی بخش جوابات فراہم کرنے کے بجائے مسلم لیگ (نون) بھی پیپلز پارٹی کو ’’رونے دھونے‘‘ کے طعنے دے رہی ہے۔ ابتداََ وسوسوں بھرے دلوں کے مالک عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان جاری لفظی گولہ باری کو اس تحریک سے توجہ ہٹانے کی چال تصور کرتی رہی جس نے کئی ہفتوں سے آزادکشمیر کے معمولات زندگی کو مفلوج بنارکھا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے مگر اس جنگ کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔ دیکھنا ہوگا اس کا انجام کیا ہوگا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آزاد کشمیر ہنگامے نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا سمیت 10 مہم جو پاکستانی چوٹی براڈ پیک پر لاپتا
Next Article اچھی حکمرانی کے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے: پاکستان فوج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان کشمیر پر اپنا مقدمہ ہار رہا ہے۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 29, 2026

نام نہاد عرب بہار اور بھارتی سی جے پی کی کامیاب تحریک : نصرت جاوید کا کالم

جولائی 28, 2026

راولا کوٹ میں پانچ کارکنوں کی ہلاکت ہوئی : جوائنٹ ایکشن کمیٹی ۔۔ پولیس کا تصدیق سے گریز

جولائی 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • چل میرےلا پتا خامے..مفت خوری کے جدید طریقے : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت جولائی 31, 2026
  • اچھی حکمرانی کے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے: پاکستان فوج جولائی 31, 2026
  • آزاد کشمیر الیکشن ۔۔بات نکل کر بہت دْور چلی گئی ہے : نصرت جاوید کا کالم جولائی 31, 2026
  • نیپالی کوہ پیما نرمل پُرجا سمیت 10 مہم جو پاکستانی چوٹی براڈ پیک پر لاپتا جولائی 31, 2026
  • کوئلے کی کان میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہو گئی جولائی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.