Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جولائی 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم
  • بہار گزشت : وجاہت مسعود کی جیون کہانی کا ایک باب
  • حسن رضا گردیزی ۔سرائیکی اور انگریزی : رضی الدین رضی کا 1989 میں لکھا گیا مضمون
  • اٹھو، اب ماٹی سے اٹھو، جاگو میرے لال ( جنگ کے گم نام ہیرو ) – وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب اصل وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کی ’ریڈ لائنز‘ کیا ہیں؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
اہم خبریں

آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی

ایڈیٹرجون 12, 202618 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
long march azad kashmir
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مظفر آباد : پاکستان کے زیر انتظام میں ضلع پونچھ کے کمشنر سردار وحید خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تنظیم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں کو راوالاکوٹ کے دو مقامات سے منتشر کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق احتجاج کے دوران جھڑپوں میں چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی جانی والی جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر ہونے والے لانگ مارچ کے شرکا راولاکوٹ میں جمع ہو رہے ہیں جہاں سے وہ مظفر آباد کی طرف جانا چاہتے ہیں لیکن سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انھیں وہیں روک کر رکھا ہوا ہے۔
حال ہی میں کشمیر حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں کے خاتمے سے متعلق اپنے مطالبے کے حق میں کشمیر بھر میں نو جون سے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
حکام نے اس گروپ پر بغاوت کا الزام لگا کر اس پر پابندی لگا دی ہے اور اس کے رہنماؤں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور روپوش ہونے والے رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
پونچھ کے کمشنر سردار وحید خان نے کہا کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے راولاکوٹ کے علاقے دریک میں عید گاہ اور بس ٹرمینل کے قریب لانگ مارچ کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کیا جس میں مظاہرین ان علاقوں سے منتشر ہو گئے۔
انھوں نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران درجنوں کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس وقت آپریشن کیا گیا اس وقت مظاہرین کی تعداد آٹھ سے لے کر دس ہزار کے درمیان تھی۔
کمشنر پونچھ کا کہنا تھا کہ راولاکواٹ کے کچھ مقامات پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزاحمت کا سامنا ہے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان کے کارکن ایک منصوبہ بندی کے تحت منتشر ہوئے ہیں۔
اس تنظیم کے ایک رہنما اکرم عباسی کے مطابق ان کا لانگ مارچ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کی قیادت کی طرف سے اس لانگ مارچ اور احتجاج کی کال کو ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا جاتا۔
واضح رہے کہ 9 جون کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بھمبر سے مزکورہ کالعدم جماعت کی طرف سے شروع ہونے والا یہ لانگ مارچ میرپور سے ہوتا ہوا گذشتہ دو روز سے راولاکوٹ کے مقام پر رکا ہوا تھا۔ سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مظاہرین کو مظفر آباد کی طرف پیش قدمی سے روک دیا تھا اور جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب عوامی ایکشن کمیٹی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ ابھی راولاکوٹ میں ہی رکیں گے۔
اس سے پہلے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری احتجاج کے دوران جھڑپوں میں چار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف اضلاع میں حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر مختلف علاقوں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آزاد کشمیر لانگ مارچ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
Next Article ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے

جنوری 31, 2026

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں پرتشدد مظاہرے میں تین پولیس اہلکار ہلاک، 150 زخمی آٹھ کی حالت نازک : وزیرِ اعظم انوار الحق

اکتوبر 2, 2025

کشمیر کی سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت سے حاضر سروس سیشن جج گرفتار

جولائی 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 27, 2026
  • "جھیل، سمندر اور سبزہ زار” کا ایک جمالیاتی جائزہ : سراج احمد تنولی کا کتاب کالم جولائی 26, 2026
  • جامعات کی گھٹن اور میرٹ کا تماشا : یاسر پیرزادہ : کا مکمل کالم جولائی 26, 2026
  • انسانی پلیسینٹا: شفا کا ذریعہ یا ضمیر کا سودا؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 26, 2026
  • بھارتی نوجوان جیت گئے : وزیرِ تعلیم کے مستعفی ہونے کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج ختم جولائی 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.