Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
لکھاری

”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم

ایڈیٹرجون 12, 20268 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
new logo nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سہیل وڑائچ مجھے بہت عزیز ہیں۔ہم عصر کالم نگار ہوتے ہوئے مگر بدھ کے روز ان سے بے حد پیشہ ورانہ حسد محسوس ہوا۔ بے شمار صحافی ،قارئین اور چند (یہاں چند پر غور ضروری ہے ) سیاستدان رات گئے تک فون کے ذریعے مجھ سے یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے کہ برادرم نے بدھ کی صبح چھپے کالم میں موجودہ حکومتی بندوبست کے خاتمے کا اعلان کیوں کیا ہے ۔
دیانتداری سے میں ہر شخص کو ایک ہی جواب دیتا رہا اور وہ یہ کہ میری سہیل وڑائچ سے عرصہ ہوا ٹیلی فون پر بھی گفتگو نہیں ہوئی۔ جو دلائل اگرچہ موصوف نے موجودہ حکومتی بندوبست کی خامیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بیان کئے ان میں سے اکثر سے اتفاق کرتا ہوں۔ چند حقائق جو موصوف نے بیان کئے وہ گزشتہ کئی مہینوں سے مجھے بھی پریشان کئے ہوئے ہیں۔
سہیل وڑائچ کا یہ دعویٰ مثال کے طورپر قطعاََ درست ہے کہ سیاستدانوں نے عوام کے دلوں میں ابلتے جذبات سے آگہی کے لئے اخبار نویسوں سے رابطہ ختم کردیا ہے ۔ گنتی کے چند سیاستدان فقط اپنی جماعتوں کا موقف بیان کرنے کے بجائے سیاسی قائدین کی نگاہ میں رہنے کے لئے ٹی وی کے چند مشہور اینکروں کے ٹاک شوز میں ہفتے میں کم از کم ایک بار شمولیت کے علاوہ کمی کمین صحافیوں سے عموماََ دوری اختیار کئے رکھتے ہیں۔
کئی دہائیوں تک آزادی اظہار کے چمپئن رہے سیاستدانوں کی بے پناہ اکثریت نے باہمی اختلافات بھلاکر موجودہ حکومتی بندوبست کے دوران صحافت کا گلا گھونٹنے کے لئے ایسے قوانین بھی پارلیمان سے منظور کروالئے ہیں جن کے اطلاق کی ایوب خان اور جنرل ضیاء جیسے فوجی آمروں کو بھی ہمت نہیں ہوئی تھی۔
مجھ جیسے کئی صحافی جسٹس سجاد علی شاہ کے دور ہی سے عدالتی فعالیت سے گھبرانا شروع ہوگئے تھے ۔ افتخار چودھری کے نام نہاد انکار کے بعد ہمارے ہاں آزاد عدلیہ کے ذریعے ریاست کو ماں جیسی بنانے کے وعدے ہوئے تو عوام میں مقبول سوچ کے برعکس میں عدالتوں سے مسیحا تلاش کرنے کی روش کے بارے میں تحفظات کا مسلسل اظہار کرتا رہا۔ عوامی تحریک کے نتیجے میں افتخار چودھری نے چیف جسٹس آف پاکستان کے منصب پر لوٹتے ہی میرے خدشات درست ثابت کرنا شروع کردئے ۔ منتخب پارلیمان کی مسلسل تحقیر افتخار چودھری نے ہماری اجتماعی سوچ بناڈالی۔ بالآخرنوبت بہ ایں جارسید کہ ایک منتخب وزیر اعظم کو غیر ملکی حکومت کے نام ملک کو بدنام کرنے والی ایک چٹھی نہ لکھنے کے جرم میں گھریلو ملازموں کی طرح چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے فارغ کردیا گیا۔ موصوف کے متعارف کردہ رویے کو ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ جیسے لوگوں نے خودپسندی کی انتہا تک پہنچایا۔
سیاستدانوں کا تاریخی جرم یہ ہے کہ اقتدار کے حصول کے بعد وہ ایسے فورم تشکیل نہ دے پائے جہاں تعزیری رویہ اختیار کرنے کے بجائے سنجیدگی سے یہ معلوم کیا جاتا کہ اعلیٰ عدلیہ میں موجود مسیحائی کی تمنا رکھنے والے کس نوعیت کی محلاتی سازشوں میں مصروف رہے اور عدالتی نظام کو ان سازشوں سے محفوظ رکھنے کے لئے کونسے اقدامات درکار ہیں۔
عدالتی فعالیت سے اکتاکر سرکار مائی باپ کے طاقتور ترین ادارے نے بالآخر آئین میں 26اور27ویں ترمیم کی راہ نکالی۔ ان تمام کی تیاری میں ہمارے منتخب سیاستدان عملاََ شامل نہیں تھے ۔ انہوں نے محض ان کے مسودے پارلیمان میں پیش ہونے کے بعد تفصیلی مباحث سے گریز اختیار کرتے ہوئے منظور ہے منظور ہے کی صداسے انہیں منظور کرلیا۔ عدالتی فعالیت اور ازخود نوٹسوں کے ذریعے انتظامی معاملات پر کامل کنٹرول کی ہوس یقینا پریشان کن تھی۔ 26ویں اور 27ویں ترامیم نے مگر عدالتی نظام کو مفلوج بنادیا ہے ۔
فرانس کے ایک مشہور فلاسفر نے ایک ڈرامہ لکھا ہے ۔ انگریزی میں اس کا عنوان عموماََ جہنم بنایا جاتا ہے ۔ ژاں پال سارتر نے مگر فرانسیسی زبان میں اس کو جو عنوان دیا اس کا سادہ ترجمہ ہے جب عدالت چھٹی پر گئی ہو۔ اس عنوان تلے لکھے ڈرامے کے تین کردار ایک کمرے میں مقید ہیں۔ وہاں سے باہر نکلنے کی گنجائش نہیں۔ 24گھنٹے ایک ہی کمرے میں قید رہنے کی وجہ سے تینوں کردار ایک دوسرے سے بالآخر نفرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ عموماََ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ساتر نے اس ڈرامے کے ذریعے یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ جہنم درحقیقت دوسرے لوگوں کے ساتھ ان کی توقع کے مطابق رہنے کی مجبوری کا نام ہے ۔ فرانسیسی میں لیکن اپنے ڈرامے کا جو عنوان اس نے سوچا تھا وہ عدالتی تعطیلات یا معاشرے میں عدل میسر نہ ہونے کے عذاب پر توجہ دیتا ہے ۔ ان دنوں حکومتی بندوبست کا حصہ نہ ہوتے سیاستدانوں کی بے بسی دیکھتا ہوں تو اکثر یہ خیال آتا ہے کہ کل کلاں حکومتی بندوبست سے باہر ہوکر یہ سیاستدان جب اپنی بے بسی کا رونا روئیں گے تو عوام ان سے ہم دردی کیوں محسوس کریں گے ۔
سہیل وڑائچ،وضع دار آدمی ہیں۔ پرانے لاہور کے بارہ دروازوں میں پیدااور بڑا ہونے کی وجہ سے لیکن میں ابھی تک اپنی زبان پر کامل کنٹرول کے حصول میں ناکام رہا ہوں۔ نہایت دیانتداری سے اصرار کروں گاکہ ہر متحرک صحافی ان دنوں جیب میں پتھر جمع کررہا ہے اور ان پتھروں کو وہ یقینا ان ہی سیاستدانوں پر اچھالنا چاہے گا جب وہ اقتدار میں موجود نہیں ہوں گے ۔
یہ لکھنے کے بعد کھلے دل سے اعتراف یہ بھی کرنا ہوگا کہ صحافت کو بے وقعت ہمارے ہی چند اہم ناموں نے وقتی فوائد یا راتوں رات شہرت کے حصول کی ہوس میں کیا اور ہم بطور کمیونٹی خود کو ان سے جدا نہ کرپائے ۔ دو ٹکے کے صحافیوں کو ان کی اوقات میں رکھنے کے بعد سیاستدان اب ان ہی افراد سے رابطے کو مرے جاتے ہیں جن کے ساتھ پنجابی محاورے والی گل ہوجائے تو نام نہاد فارم 47فارم 45کے اعدادمبینہ طورپر بدل دیتا ہے ۔ صحافت عوامی رائے کے ساتھ پل کا کام کرتی ہے ۔ اس پل کو نظرانداز کرتے ہوئے سیاستدان جن راہوں پر چل پڑے ہیں وہ فقط محلاتی سازشوں کی جانب لے جاتی ہیں۔
آدھا تیتر آدھا بٹیر والا حکومتی بندوبست جسے ہائی برڈ کہتے ہوئے توقیر عطا کرنے کی کوشش ہوئی اب قابل عمل نہیں رہا۔ کئی دنوں تک میرے اور آپ جیسے عام شہری کو بے خبر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے تکنیکی کمیٹیوں کے ذریعے ایک دوسرے سے مشاورت جاری رکھی۔ ہم سے خفیہ رکھی ان ملاقاتوں کے طفیل 28ویں ترمیم متعارف کروانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ نہ ہی نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں ردوبدل درکار ہوا۔ وفاقی حکومت نے ان کے بغیر ہی اپنی منشاء کے مطابق تمام صوبائی حکومتوں کو گرانٹ کے نام پر اپنے خرچ کے لئے رقوم فراہم کرنے کو رضا مند کرلیا ہے ۔ حکمران اشرافیہ خوش ہے کہ تمام تر اختلافات کے باوجود ان کے مابین ریاست کے مائیکرو ڈھانچے کو برقرار رکھنے کا فارمولا طے ہوگیا ہے ۔ خلق خدا کا مگر کیا ہوگا جس کی اکثریت خطِ غربت سے نیچے گرنے کے خوف سے کاملاََ مایوس و مفلوج محسوس کرنا شروع ہوگئی ہے ۔
( بشکریہ : نوائے وقت )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سید مجاہد علی کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
Next Article آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 3, 2026

ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 1, 2026

ہند یورپی زبانیں بولنے والوں کا آبائی وطن : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ نومبر 6, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی نومبر 6, 2026
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم نومبر 5, 2026
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 5, 2026
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ نومبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.