Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عشق آباد سے اشک آباد : ایک ناول جو لکھاریوں کو بھی پڑھنا چاہیے : باقر نجیب کا تبصرہ
ادب

عشق آباد سے اشک آباد : ایک ناول جو لکھاریوں کو بھی پڑھنا چاہیے : باقر نجیب کا تبصرہ

ایڈیٹردسمبر 5, 202518 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’’ عشق آباد سے اشک آباد ‘‘ کی خوبصورتی کیا ہے ؟ یہ پڑھنے والوں کے لیۓ تو ضروری ہے کہ وہ خود پڑھیں لیکن یہ ناول لکھاریوں کو ضرور پڑھنا چاہیۓ -یہ فیض کی ان نظموں کی طرح ہے جن کو ہر مکتبہ فکر اپنے لیۓ سمجھتا ہے . وہ مظلوم کہ جن کو سننے کی بھی طاقت نہیں بخشی گئی وہ بیچارے گونگے بھی بول کہ لب آزاد ہیں ترے گنگناتے پھرتے ہیں . اور کیوں نہ گائیں کہ حق ہے ان کا۔
چند ہزار سال کی انسانی تاریخ میں عام انسان کا یہی المیہ ہے ذہنی اور جسمانی طاقت رکھنے والے خود غرض طبقہ کے سامنے کہ جو غیر قدرتی اور من گھڑت قوانین کو قدرتی کہہ کے نافذ کرتا رہا جن سے ہماری آج تک کی تہذیب اور روایات کی پرورش ہوئی – جس نے شرم و گناہ کے ضابطے مقرر کیۓ – دوسروں کے لیۓ ۔ قدرتی وسائل صرف اجناس نہیں ہیں کہ جن پر قبضہ کیا گیا ۔ سوچوں پر بھی پہرے بٹھاۓ گۓ اور ذہنی استحصال کیا گیا ۔۔
جہاں پی ایچ ڈی کا مطلب پھرا ہوا دماغ مشہور ہو یا اکثر سنا ہو کہ کتابیں پڑھ پڑھ کے اس کا دماغ خراب ہو گیا ہے وہاں واقعی کتابوں نے مسلۓ کیا حل کرنے تھے وہ تو خود مسلۂ تھیں ۔
یہ ناول ایک ایسی پینٹنگ بھی ہے جس کو ہر پڑھنے والا اپنی مرضی کی شکل دے گا وہی جیسے اپنی مونا لیزا کی مسکراہٹ مرے تمہارے عنکبوت وہم سے بنی ہوئی ۔ وہ ہے بھی کہ نہیں بتا ۔پڑھتے ہوۓ کسی لمحے یہ احساس بھی ہوا کہ جیسے دوستوسکی کا ایڈیٹ اپنے اندر چھڑی جنگ کو امن بخشنے چھوٹے پاگل خانے سے اپنی اداس نسلوں کا پتا لگانے نکلا توگدھ اس کا دل و دماغ نوچنے دائروں میں گھوم رہے تھے اور ہر راستہ اک آگ کا دریا تھا جسے منیر نیازی کی طرح اس نے پار کیا – لیکن دماغ کے دامن پے اتنے ہاتھ پڑے کہ پھر سیدھا چھوٹے پاگل خانے پہنچ گیا –
کچھ اجنبی دوستوں نے اس ناول کا ماخذ صرف معاشی استحصال کے ظلم سے منسلک کیا – یہ درست ہے کہ معاشی استحصال ایک خاص جزو ہے باقی بیشمار محرومیوں کو جنم دینے کو ۔ لیکن یہ ناول ان بے بس مرے ہوۓ انسانوں کا بھی ذکر کرتا ہے کہ جو اپنی سوچ کی قبروں میں زندہ دفن کر دیۓ گۓ اور ان کو اپنے قتل کا احساس بھی نہ ہونے دیا گیا اور اگر احساس شرمندگی احساس گناہ سے زیادہ تکلیف دہ ہے تو پھر وہ خود بھی قاتل بن گۓ –
ہم اپنے ارد گرد کے ماحول سے مہیا کچھ اوزار اور اپنے حاصل کردہ علم کی اینٹوں سے ایک مضبوط حویلی تعمیر کر کے اور اپنی سوچ کا ایک تخت بنا کر بیٹھ جاتے ہیں تو پھر ہر کسی کو اسی چند فٹ کی اونچائی سے دیکھتے رہتے ہیں. یہ جانتے ہوۓ بھی کہ دوسروں کو کھڑے ہو کر ملنے سے اپنا ہی قد بڑا ہوتا ہے . صرف اس تخت سے تھوڑی دیر کو خوش دلی سے اٹھنے کی ضرورت ہوتی ہے اور تخت تو اپنی جگہ موجود ہے ضرورت پڑے تو دوبارہ وہیں تشریف فرما سکتے ہیں ۔۔
پڑھتے ہوۓ سرکار قدیم و حاضر ، تاریخی واقعات و بیانات ، گناہ گاروں کے بولے ہوۓ سچ اور سچے لوگوں کے بتاۓ ہوے جھوٹ اور ان میں نحیف انسانوں کی پناہ و امان کی مجبوریوں اور بے وجہ ضرورتوں کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے –

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مہدی لغاری ناول
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسرائیکی وسیب کی جامعات اور فیکلٹی کی کمی : ایچ ای سی تاجروں کے ہتھے کیسے چڑھا ؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تعلیمی کالم
Next Article ذہنی مریض ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گیا ہے : ترجمان پاک فوج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

’’ عشق آباد سے اشک آباد ‘‘ : مارکیز کے ناول کی یاد تازہ کرنے والا شاہکار ۔۔ ڈاکٹر پروفیسر(ریٹائرڈ) نجیب حیدر ملغانی کا اختصاریہ

اکتوبر 10, 2025

عشق آباد کا اجتماعی دماغ کیوں پریشان تھا ؟ : مہدی لغاری کے ناول کا تجزیاتی مطالعہ : عبدالقیوم چانڈیہ کے قلم سے ( پہلا حصہ )

اکتوبر 6, 2025

شعریت اور تخلیقیت :مہدی لغاری کے ناول کو کیسے مختلف بناتی ہے ؟ ۔۔ڈاکٹر انوار احمد کا کتاب کالم

اکتوبر 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.