Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » موت کا خوف ؟ اپنے ہی گھر پر محرم کی تقریب میں خامنہ ای کی عدم شرکت پر چہ میگوئیاں
اہم خبریں

موت کا خوف ؟ اپنے ہی گھر پر محرم کی تقریب میں خامنہ ای کی عدم شرکت پر چہ میگوئیاں

ایڈیٹرجولائی 3, 202514 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
iran khamna
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تہران : ایران میں بدھ کی شب محرم کے سلسلے میں ہونے والی ایک اعلی سطح کی تقریب میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی موجودگی کے بغیر ان کی رہائش گاہ امام خمینی حسینیہ میں منعقد ہوئی۔ یہ تقریب ہر سال رہبر اعلیٰ کی موجودگی میں منعقد ہوتی تھی۔ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سے علی خامنہ ای کی عوام کی نظروں سے غیر موجودگی نے عوام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔
صرف کورونا وائرس وبائی مرض کے دوران صحت کے ضوابط کی وجہ سے تقریب ہجوم کے ساتھ منعقد نہیں کی گئی تھی اور آیت اللہ خامنہ ای امام خمینی کے روضہ حسینیہ میں اکیلے نمودار ہوئے۔ آیت اللہ خامنہ ای اسرائیل اور ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے تقریباً 22 دن سے روپوش ہیں اور معمول کے برعکس انھوں نے ہلاک ہونے والے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈروں کے جنازوں میں بھی شرکت نہیں کی۔ یہ تقریب جو گذشتہ کئی برس سے مختلف انداز میں منعقد ہوتی تھی اس میں کئی فوجی کمانڈروں کے ساتھ انتظامیہ اور عدلیہ کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں کئی بچوں کو بھی لایا گیا جنھوں نے مقتول کمانڈروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے خامنہ ای کی غیر موجودگی کا ذکر نہیں کیا ہے اور جس طرح سے ملکی میڈیا میں خبریں شائع ہوئی ہیں اس سے ان کی غیر موجودگی کو معمول پر لانے کی کوشش کی عکاسی ہوتی ہے۔
لبنان میں ایران کے ثقافتی مشیر اور آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کامل باقر زادہ نے تقریب میں ایران کے رہبر اعلیٰ کی غیر موجودگی کو ’تحفظ پسندانہ نظریہ‘ کی پاسداری قرار دیا ہے۔ انھوں نے مشرق نیوز کے ایک نوٹ میں لکھا کہ اس ’تقریب سے غیر حاضری کوئی نادر، بے مثال یا عجیب واقعہ نہیں ہے، درحقیقت یہ ان کے معمول کے کردار اور روایت سے وابستگی ہے، جو اپنے ذاتی مفادات پر محافظ ٹیم کی ماہرانہ رائے کو ترجیح دینا ہے۔‘13 جون کو اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے جو 12 دن تک جاری رہے جس کے بعد جنگ بندی ہو گئی لیکن علی خامنہ ای کا عوام کے سامنے نہ آنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کی زندگی اب بھی خوف میں گزر رہی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اسرائیل کے چینل 13 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم خامنہ ای کو ختم کرنا چاہتے تھے، لیکن ایسا کرنے کا آپریشنل موقع پیدا نہیں ہوا۔‘اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اپنی تقاریر میں بھی کہا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو ’قتل‘ کرنے سے جنگ کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل ایران جنگ کے درمیان کہا تھا کہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں لیکن ان کا ’ابھی‘ انھیں قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اس سے قبل خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنما کے قتل کے اسرائیل کے منصوبے کو ویٹو کر دیا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ایران خامنہ ای
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحامد میر کا کالم : سیاہ دل لوگ
Next Article سیدمجاہدعلی کا تجزیہ : مخصوص نشستیں ملنےکے بعد دو تہائی کا جشن
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آبنائے ہرمز کے سوال پر ایران کی عالمی تنہائی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 9, 2026

یہ کسی کی ہار جیت نہیں ۔ جنگ بند رہنا ضروری ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 27, 2026

امن سے انتقام تک: ایران کے اہداف واضح نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.