اسلام آباد : رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ایوان میں ناک سے لکیریں نکالنے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمشید دستی، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کے دوران کانوں کو ہاتھ لگاتے رہے ہیں۔جمشید دستی اپنے نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کی سیٹ کے سامنے آئے، انہوں نے ایوان کے فلور پر ناک سے لکیریں نکالیں ، وہ کانوں کو ہاتھ بھی لگاتے رہے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب رکن اسمبلی جمشید دستی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سامنے ایوان کے فلور پر ناک رگڑنا شروع کردی، ہاتھ جوڑے اور کان بھی پکڑے لیکن یہ سب کچھ کیوں کیا وجہ سامنے نہ آسکی۔جمشید دستی اگلی نشستوں پر بیٹھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے پاس آئے ان سے کچھ گفتگو کی۔
گفتگو کے بعد جمشید دستی اپنی نشست سے اٹھ کر اپوزیشن لیڈر کے سامنے فلور پر بیٹھ گئے، جمشید دستی نے بیرسٹرگوہر اور عمر ایوب کے سامنے کئی بار زمین پر ناک سے لکیریں نکالیں اور واپس اٹھ کر نشست پر جاتے ہوئے کانوں کو ہاتھ بھی لگایا اور ہاتھ بھی جوڑے۔جمشید دستی کی اس حرکت کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی اور چہ میگوئیاں جاری رہیں ۔
( بشکریہ : آج نیوز )
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

