ملتان : پنجاب بھر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 13 شہری جاں بحق جبکہ 92 زخمی ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتے کے روز صوبہ بھر میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں13 شہری جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے۔ راولپنڈی میں 1، جہلم میں 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں 1، 1 شہری جاں بحق ہوا۔
اس کے علاوہ سیالکوٹ میں دو شہری جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔ طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

