Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » شہباز نے ٹھیک کہا لیکن…….؟: چوراہا / حسن نثار
حسن نثار

شہباز نے ٹھیک کہا لیکن…….؟: چوراہا / حسن نثار

ایڈیٹرمارچ 19, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شہباز شریف نے بات تو ٹھیک کی ہے کہ’’عدلیہ، فوج اور سیاستدان مل کر کا م کریں‘‘ لیکن پرابلم یہ ہے کہ سیاستدان کو لگام بلکہ سچ پوچھیں تو لگامیں کون دے گا؟اس شتربےمہار کو نکیل کون ڈالے گا کہ اس مخلوق کا تو سر پیر ہی کوئی نہیں۔ یہ ایک ایسی عجب مخلوق ہے جو کھیلن کو چاند ہی نہیں مریخ، سورج، زہرہ اور دیگر سیارے بھی مانگتی ہے۔ یہ کام چور بھی ہیں جو اپنی’’کلاسوں‘‘ یعنی اجلاسوں میں نہیں جاتے، یہ حرام خور بھی ہیں جو ترقیاتی فنڈز کا’’رام رام یعنی عوام عوام جپنا ’’پرایا مال اپنا‘‘ کردیتے ہیں۔ عجب قانون ساز ہیں جو خود کو ہر قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، اکثریت جہلا کی ہے جو آج تک ذات برادری کا بیرئیر نہیں توڑ سکے اور میرٹ کے بدترین دشمن ہیں۔ 2018میں بھی تھانیدار اور پٹواری ان کے’’اوزار‘‘ ہیں اور’’ہتھیار‘‘ بھی۔ میں ان کی شان میں بہت لمبا قصیدہ قلم بند کرسکتا ہوں لیکن ضرورت اس لئے نہیں کہ عوام ان کی اوقات مجھ سے بہتر طور پر جانتےہیں جبکہ دوسری طرف عدلیہ اور فوج کی سب سے بڑی طاقت ان کا ڈسپلن اور میرٹ ہےاور یہ دونوں سیاستدانوں کے قریب سے بھی گزرے جب جی چاہے کسی بلاول یا مریم کو سکائی لیب یا چھاتہ بردار کی طرح ’’اوپر‘‘ سے اتار دیتے ہیں اور شرمسار بھی نہیں ہوتے۔ عدلیہ، فوج اور سیاستدان کایکجا ہوناکچھ ایسا ہی ہے جیسے کوئی تین گھوڑوں کی رتھ میں دو گھوڑوں کے ساتھ ایک بیمار گدھا باندھ یا جوت دے۔ اس لئے ایسا خواب دیکھنے سے پہلے سیاستدان کو چاہئے اپنے لئے کوئی ضابطہ اخلاق، اصول، قاعدے اور دیگر ضابطے بھی طے کریں۔ یہ تو پولیٹیکل پارٹیاں بھی یوں چلاتے ہیں جیسے پنساری کی دکان (پنساریوں سے معذرت کے ساتھ) سو بھائی! ’’پہلے اپنے پیکر خاکی میں جاں پیدا کرو‘‘……….پھر جم جم ’’خاکی‘‘ اور ’’عدالتی‘‘ کے ساتھ بریکٹ ہونے کے تھری ڈی خواب دیکھو ورنہ ایک تو تم ہو ہی’’دیہہ جماعتاں پاس ڈریکٹ حوالدار‘‘ اوپر سے رج کے کرپٹ اور نالائق بھی۔ لوگ کہتے ہیں’’ایم پی اے‘‘ مخفف ہے’’میں پاگل آں‘‘ کا اور ’’ایم این اے‘‘مخفف ہے ’’میں نالائق آں‘‘ کا، جس کا جی چاہے سروے کراکے دیکھ لے کہ سب سے ناپسندیدہ بلکہ قابل نفرت پیشہ کون سا ہے؟ عوام اپنے نمائندوں کو ہی’’نمبرون‘‘ قرار دیں گے۔ یہی دو ادارے تو ان کے شر سے محفوظ ہیں اور آج عوام کے لئے ’’تحفظ‘‘ کی علامت بن چکے، تیسرا’’نیب‘‘ اپنی نئی قیادت میں تیزی سے نئے مقام کی طرف گامزن ہے۔ باقی تو ہر ادارہ یہ منحوس کھاگئے، کسی کو’’احد چیمہ‘‘ ہوگیا، کسی کو’’ظفر حجازی‘‘ جیسا مرض چمٹ گیا۔ ’’اقتدار نہیں اقدار کی سیاست‘‘ کے نام نہاد چمپئنز کا پنجاب میں سب سے بڑا کارنامہ بیوروکریسی کی ہڑتال ہے۔ سنا ہے یہ تو ’’نیب‘‘ کا ریکارڈ بھی اغوا کرنے کے چکر میں تھے اور یہ بھی سنا ہے کہ احد چیمہ کوئل کی طرح کوک رہا ہے۔میں نے دو ڈھائی سال پہلے اک خواب دیکھا اور کالم لکھا جس کا عنوان تھا……..’’عوام، افواج اور عدلیہ‘‘ آج کل اس خواب کی تعبیر دیکھ رہا ہوں۔ یہ ایک تکون ہی کافی ہے، باقی سب کچھ اضافی ہے کیونکہ ’’غالب خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں‘‘ پھر بھی اگر سیاستدان ’’عوام کی بہبود‘‘ جیسے جہاد میں شامل ہونا چاہیں تو سو بسم اللہ لیکن ایسا کرنے سے پہلے’’ کبوتر با کبوتر باز باباز‘‘والی بات دھیان میں رکھتے ہوئے انہیں اپنے رویوں پر ازسرنو غور کرنا ہوگا لیکن نہیں کیونکہ یہ وہ ٹیڑھی دمیں ہیں جو کبھی سیدھی نہیں ہوسکتیں اور قصور بھی ان کا نہیں، ان کے ڈی این اے کا ہے۔ کہتے ہیںعادتیں سروں کے ساتھ ہی جاتی ہیں، مغز سے خالی سر تو اور بھی خطرناک ہوتا ہے جس کا ایک دل دہلا دینے والا ثبوت عدلیہ بارے زبان درازی کی عادت ہے۔ ذہن بنجر، ضمیر مردہ اور زبانیں لمبی جنہیں انجام کی خبر ہی نہیں۔ چند روز پہلے سابق چیئرمین سینیٹ ، ملک کے ممتاز ترین قانون دان وسیم سجاد جان اور سابق ہائی کمشنر شاہد ملک دلجوئی کے لئے تشریف لائے کہ دونوں ہی ٹین ایج سے ابتک بڑے بھائیوں سے بڑھ کر ہیں۔باتوں باتوں میں وسیم بھائی نے بتایا بلکہ سمجھایا کہ’’توہین عدالت کبھی پرانی نہیں ہوتی، اگر کوئی آج توہین عدالت کا مرتکب ہورہا ہے تو دس بیس سال بعد بھی آج کی فوٹیج دکھا کر اس سے حساب لیا جاسکتا ہے‘‘۔ اگلے روز’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں وسیم بھائی کے اس سنسنی خیز انکشاف کا حوالہ دیتے ہوئے میں نے اپنے ساتھی بیرسٹر بابر ستار سے پوچھا کہ مجھے سمجھنے میں غلطی تو نہیں ہوئی۔ بابر ستار نے کہا’’نہیں‘‘ یہ ہے عقل اور اوقات صف اول کے سیاستدانوں کی جن کے بارے شہباز شریف کا خیال ہے کہ انہیں عدلیہ اور افواج کے ساتھ مل کر چلنا چاہئے۔شہباز شریف نے بات تو ٹھیک کی ہے لیکن سیاستدانوں کو لگام کون دے گا کہ وہ تو بھائی جان اور بھتیجی جان کے پاس اپنا بیانیہ بیچنے کے قابل بھی نہیں۔
(بشکریہ : روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ایس ایل 3: رونکی کی طوفافی اننگز، اسلام آباد فائنل میں
Next Article 2023ء کا پاکستان : قلم کمان / حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.