کراچی:جمعرات کی شام نمائش چورنگی پر صورتحال کشیدہ ہوگئی، پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔پارا چنار میں قیام امن کے لیے کراچی میں کچھ دنوں سے کئی مقامات پر دھرنا دینے والی جماعت کے دھرنے آج صرف 4 رہ گئے۔ نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ پر مرکزی دھرنے پر پولیس ایکشن کے دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ جبکہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔
تصادم کے دوران پولیس موبائل، پولیس چوکی اور اہلکاروں کی 6 موٹر سائیکلیں جلادی گئیں جبکہ پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس نےنمائش چورنگی سے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔کامران چورنگی، گلستان جوہر، عباس ٹاؤن اور گولی مار میں دھرنے جاری ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں دھرنےکی آڑ میں متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکل جلانے جانے کانوٹس لیاہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ شہری و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں، احتجاج کا حق سب کو ہے مگر شہری املاک کو نقصان پہنچانا شرانگیزی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنہوں نے گاڑیاں جلائیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

