بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شنکو 3 روز کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ائیربیس پر بیلا روس کے صدر کا استقبال کیا، بیلا روس کے صدر 27 نومبر تک پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی ، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور سینیئر سرکاری حکام بھی معزز مہمان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔بیلاروس کے صدر کی دورہ پاکستان میں اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ پاک بیلاروس قیادت دوطرفہ تعاون اور روابط بڑھانےکیلئے بات چیت کرے گی۔
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے
اس کے علاوہ بیلا روس کے صدر کے دورہ پاکستان میں کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔یاد رہے کہ بیلاروس کے وزیرخارجہ کی زیر قیادت 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا۔ وفد میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزراء سمیت معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں۔اب پیر کو وزیراعظم شہبازشریف کی دعوت پربیلاروس کےصدر پاکستان پہنچے ہیں۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

