Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ
  • لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم
  • پروفیسر شہزاد احمد خان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈیرہ نواب یونٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب
  • تحریک انصاف کا نظریہ کیا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عابد عبداللہ کو آخری سلامی : رضی الدین رضی کا کالم
  • ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم
  • کوہاٹ میں پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت کم از کم 10 اہلکار شہید ، متعدد زخمی
  • عمران خان کا رات گئے ہسپتال میں طبی معائنہ: آنکھ میں انجیکشن لگانے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا، پمز انتظامیہ
  • بلاول بھٹو زرداری اور سمجھ بوجھ رکھنے والی قیادت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • ایران و امریکہ: نئے حملے رکنے سے کیا امن قائم ہوجائے گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کاکالم : زندہ بیٹی گھر میں ہے، شکر کیجیے
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کاکالم : زندہ بیٹی گھر میں ہے، شکر کیجیے

ایڈیٹرنومبر 25, 202439 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وسطی پنجاب کے شہر ڈسکہ میں اس مہینے پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں ساس اور نند نے ایک رشتے دار کے ساتھ مل کر اپنی حاملہ بہو کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔یہ خبر دس بارہ راتوں سے مجھے سونے نہیں دے رہی۔ جب میں نے ’جہیز‘ ڈرامہ لکھا اور اس میں سسرال والوں کے ہاتھوں ایک بہو کو زندہ جلایا گیا تو اپنے پرائے ہر شخص نے تنقید کی کہ ایسا کہاں ہوتا ہے؟
’آخری سٹیشن‘ میں شکی شوہر کے ہاتھوں تیزاب گردی کا شکار ہونے والی لڑکی کی کہانی دکھائی تو اکثر تقریبات میں لوگوں کے چبھتے ہوئے جملے سننے کو ملے، ’یہ تو شرمین بننے چلی ہیں ہمارے ملک کی بری تصویر دکھا رہی ہیں۔‘
’الو برائے فروخت نہیں ہے‘ میں سسر کے ہاتھوں نوبیاہتا بہو کا قتل دکھایا تو ایک نجی چینل نے مجھ پہ باقاعدہ ’ڈارک‘ لکھنے کا ٹیگ چسپاں کر دیا اور اب میری کہانی لے کر جانے والے پروڈیوسرز کو دیکھتے ہی سارے چینل کا کانٹینٹ ڈیپارٹمنٹ میز کے نیچے چھپ جاتا ہے اور کہتا ہے ہم اتنی ڈارک سٹوریز نہیں دکھا سکتے۔میرا دل بھی نہیں چاہتا کہ میری کہانیوں کے کردار مرتے، کٹتے، جلتے اور روتے ہوئے نظر آئیں۔ میں بھی ایک حسین ہیروئین جو بقول فردوس جمال صاحب چودہ پندرہ سال یا زیادہ سے زیادہ سترہ اٹھارہ سال کی ہو، اور ایک نٹ کھٹ ہیرو کی اول اول عشق کی داستان لکھنا چاہتی ہوں۔ بخدا میں یہی لکھنا چاہتی ہوں۔
مگر اس کا کیا کروں کہ کئی راتوں سے ڈسکہ کی وہ معصوم پیاری چلبلی لڑکی نظر سے ہی نہیں جا رہی۔ اس کی ساس کے چہرے پہ چھائی رعونت بہت دیکھی دیکھی لگتی ہے۔ کتنا شناسا چہرہ ہے۔ نند کی آنکھوں کی سفاکی اور بتائی گئی کہانی کے بڑے بڑے جھول۔
بیٹیاں بہت پیاری ہوتی ہیں، پھر ہم ان کی شادیاں کر دیتے ہیں اور جن لڑکوں کے حوالے ہم انہیں کرتے ہیں وہ ان سے چاہے کتنی بھی محبت کریں ان کو اپنے گھر والوں کے آگے پھینک دیتے ہیں۔گھر والے کبھی شاید انسان رہے ہوتے ہیں مگر جس روز ان کے گھر پہ باجے بجتے ہیں اور ان کا بیٹا دولہا بنتا ہے وہ انسانیت کا چولا اتار کے اپنے اصل روپ میں آ جاتے ہیں۔ بارات کے استقبال، دولہا کے رشتے داروں کو صوفوں پہ بٹھانے، بکرے کے بوٹیاں اور بوتل پیش کرنے سے لے کے لڑکی کی شکل و صورت، شادی ہال کے معیار، جہیز، لڑکی کی تعلیم اور اس کی پھپھی کی طلاق سے لے کر بات وہاں تک پہنچتی ہے جہاں اس واقعے میں پہنچی۔
جو ماں اتنی سفاک تھی کہ اپنی حاملہ بہو کے ٹکڑے کرنے کے لیے، بغدہ، چھری اور مڈھی خود خرید کے لائی اس ماں نے ایک اچھے انسان کو کیسے جنم دیا ہو گا؟
شادی کرتے ہوئے ماں باپ کیا دیکھتے ہیں؟ چچا کا لڑکا، پھپھی کا بیٹا، خالہ کا لڑکا، بہن کا دیور، کیونکہ اپنا ہے تو مار کے چھاؤں میں ڈالے گا۔ یہ سماجی توقع رکھتے ہوئے جب رشتے کیے جاتے ہیں تو وہ لڑکیاں جو آج تک زندہ بیٹھی ہیں صرف خوش نصیب ہیں۔
لڑکوں کے لیے اچھا کمانا، موروثی جائیداد یا اچھی ڈگری کافی سمجھی جاتی ہے۔ ہم لڑکیوں کو یہ سکھاتے ہیں کہ اجنبیوں سے بات نہ کرو کیونکہ ایک دن ہم نے تم کو ایک اجنبی کے پلے ہی باندھنا ہے۔جوائنٹ فیملی ایک جنجال بن چکی ہے ، شادی کا ادارہ تباہ ہو چکا ہے اور ہمارے ایک دوست کے بقول معاشرے میں باپ کا کردار ختم ہو رہا ہے۔ عورت ماں تو بننا چاہتی ہے لیکن ماں بننے کے لیے اسے جن تلخ رویوں اور رشتوں کو سہنا پڑتا ہے اگر ان کی اصلاح نہ کی گئی تو شاید معاشرے میں (موجودہ) ماں کا کردار بھی خطرے میں پڑ جائے۔
حالیہ واقعے کی صرف ایک سرسری سی خبر نے ہی ہلا کر رکھ دیا۔ مجھے اپنے پراجیکٹس کے سلسلے میں ریسرچ کے دوران اس طرح کے کئی واقعات دیکھنے اور متاثرہ خواتین سے ملنے کا موقع ملا۔ کہیں نہ کہیں جا کے سب کہانیاں مل جاتی ہیں۔
ہر کہانی کی بنیاد میں دھوکہ دہی سے کی گئی شادیاں، لالچ، حسد جلن اور سب سے بڑھ کر عورت کا کمزور ہونا ہی جرم کا محرک ہوتا ہے۔ عورت کی مضبوطی نہ اسے تعلیم دلا سکتی ہے نہ پیسہ نہ جائیداد۔تعلیم یافتہ، جائیداد والی اور امیر عورت تو شکاری خاندانوں کو دور سے نظر آجاتی ہے۔ ان بظاہر طاقتور عورتوں کی کہانی تو اور بھی دکھی ہوتی ہے۔ ان کو جن بغدوں سے ٹکڑے کیا جاتا ہے وہ تو نظر بھی نہیں آتے۔
مسائل کا حل کیا ہے؟ معاشرتی مسائل، معاشرے کے کھڑے کیے ہوئے ہی ہوتے ہیں اور ان کو حل بھی معاشرہ کرتا ہے۔ ادیب کا کام صرف نشاندہی کرنا ہوتا ہے۔ معاشرے کے جن ٹھیکیداروں کو معاشرے اور خاندانی نظام کے امیج کی فکر کھائے جاتی ہے وہ ادیبوں کو دھمکانے اور سب اچھا ہے کی تکرار کرنے کی بجائے اپنے آس پاس نظر دوڑائیں۔
ڈسکہ کی اس مقتولہ کے سسرال کے بارے میں آج تمام اہل محلہ ایک رائے ہیں کہ یہ سخت دل لوگ تھے اور ان کی کارروائیاں ہمیشہ ہی سے مشکوک رہی ہیں۔ یہ ہی اہل محلہ کیا اس سانحے یا اس شادی سے پہلے لڑکی کے خاندان کو خبردار نہیں کر سکتے تھے؟
کر سکتے تھے مگر اس وقت ماں باپ کے دماغ میں صدیوں کی بنائی دیوار کھڑی ہو جاتی ہے اور آنکھوں پہ کھوپے چڑھ جاتے ہیں۔ وہ محلے داروں کی ایک نہیں سنتے، اپنے اندر لگے قدرتی سینسر کی ہر آگہی کو نظر انداز کرتے ہیں اور لڑکی کو ایک بوجھ کی طرح سر سے لڑھکا دیتے ہیں۔میں پھر کہوں گی کہ جو زندہ ہیں وہ خوش نصیب ہیں اور سروائیور ہیں۔ ان کی کہانیاں تو سنانے کے لائق بھی نہیں کیونکہ سروائیور کی کہانی میں سمجھوتوں کے اس قدر تاریک موڑ ہوتے ہیں کہ نہ وہ قابل اشاعت ہوتے ہیں اور نہ ہی سکرین پہ دکھائے جاتے ہیں۔
زندہ بیٹی، آپ کے گھر میں بیٹھی ہے شکر کیجئے۔ اس کی شادی ہوئی، یا ہو کر ختم ہو گئی وہ آپ کے پاس ہے اور زندہ ہے۔ آپ خوش نصیب ہیں۔ اپنی بیٹیوں کو باقی حقوق دیجیے یا نہ دیجیے زندہ رہنے کا حق ضرور دیجیے۔
کتنی صدیوں سے میں ڈھونڈتی ہوں اسے
اک وہ بستی جہاں مجھ سے انصاف ہو

بے بسی اور تشدد سے یکسر الگ
ایک ایسی فضا جو کہ شفاف ہو

آئینے کو مرے اب چمک چاہیے
مجھے اپنے جینے کا حق چاہیے

وہ زمیں جس پہ میرے قدم جم سکیں
اور سر پہ کشادہ فلک چاہیے
(امجد اسلام امجد )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

خواتین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :حکومت چلانے کے یہ ڈھنگ کب تک کامیاب ہوں گے؟
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم : کون جیتا؟ کون ہارا ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ربیعہ احسن کی پراسرار موت : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 12, 2026

ٹی وی اینکر ربیعہ احسن کے قتل کا مقدمہ شوہر کے خلاف درج، تفتیش شروع

نومبر 9, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم / آرامی زبان ، عربی اور آرامی کا رشتہ نومبر 14, 2026
  • لندن میں لاہور کی وفات : سہیل وڑائچ کا کالم نومبر 14, 2026
  • پروفیسر شہزاد احمد خان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن ڈیرہ نواب یونٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب نومبر 14, 2026
  • تحریک انصاف کا نظریہ کیا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 13, 2026
  • عابد عبداللہ کو آخری سلامی : رضی الدین رضی کا کالم نومبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.