اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اپنے 11 اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی سے قیادت کا رابطہ نہیں ہوپا رہا اور قیادت کوکوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بھی 7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ دو سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہوپا رہا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہےکہ جن اراکین سے رابطہ نہیں ہوپا رہا ان میں زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اور چوہدری الیاس شامل ہیں۔ پارٹی ذرائع کےمطابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان بھی رابطے سے باہر ہیں جبکہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا سہروردی سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج شام کو ہونے ہیں جن میں ممکنہ طور ہر آئینی ترمیم پیش کی جائیگی اور اس پر ووٹنگ کا بھی امکان ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

