دبئی: ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت نے باؤلنگ اور بیٹنگ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی اور یوں ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بھارت سے شکست کی روایت برقرار رہی۔دبئی میں کھیلے گئے ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تمام بیٹرز ذمہ دارانہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم کا روایتی حریف کے خلاف آغاز مایوس کن تھا اور پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گری جب گل فیروزہ 4 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد کھاتہ کھولے بغیر رینوکا سنگھ کی گیند پر آؤٹ ہوگئیں، جس کے بعد سدرہ امین نے منیبہ علی کا 8 رنز بنا کر اسکور 25 رنز تک پہنچانے میں ساتھ دیا۔
عمیمہ سہیل بھی 6 گیندوں کی مہمان ثابت ہوئیں اور 3 رنز کااضافہ کیا جبکہ اوپنر مبینہ علی نے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور 17 رنز کے انفرادی اسکور پر شریانکا پٹیل کی وکٹ بنیں۔تجربہ کار عالیہ ریاض بھی ناکام ہوئیں اور صرف 4 رنز بنائے، طوبیٰ حسن کو بھی شریانکا پٹیل نے صفر پر ہی آؤٹ کردیا، اسی طرح کپتان فاطمہ ثنا جلدی آؤٹ ہوئیں تاہم انہوں نے 8 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 13 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے سب سے زیادہ 28 رنز بنائے اور سیدہ عروبہ شاہ نے آؤٹ ہوئے بغیر 14 رنز کی اننگز کھیلی۔قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا کر بھارت کو ایک آسان ہدف دے دیا۔بھارت کی جانب سے اروندھتی ریڈھی نے 4 اوورز کے کوٹے میں صرف 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، شریانکا پٹیل نے اپنے کوٹے میں ایک میڈن اوور کرایا اور 12 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرلیں۔بھارت نے ہدف کے تعاقب شروع کیا تو سعدیہ اقبال نے سمرتی مندھنا کو 18 کے اسکور پر آؤٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی تاہم شفالی ورما اور جمیمہ روڈریگز نے دوسری وکٹ کے لیے اچھی شراکت قائم کی اور اسکور 61 رنز تک پہنچایا اور بالترتیب 32 اور 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔فاطمہ ثنا نے 80 کے اسکورپاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی اور رچاگوش کو صفر پر آؤٹ کیا۔
بھارت نے 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنا کر پاکستان کو شکست دی اور قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھارت کی جانب سے کپتان ہرمنپریت کور نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔بھارت کی اروندھتی ریڈھی کو 19 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
(بشکریہ:ایکسپریس نیوز)
منگل, اگست 25, 2026
تازہ خبریں:
- سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
- آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
- عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
- راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
- ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
- مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
- معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
- انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
- حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
- بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم

