اسلام آباد:سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 8 حاضر سروس ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ جب الیکشن کمیشن اور لاہور ہائیکورٹ کے درمیان اس ضمن میں معاملات طے پاچکے ہیں تو پھر ایسے فیصلوں کی ضرورت نہیں رہتی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اگر یہ مشاورت پہلے ہوجاتی تو بہتر ہوتا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آئینی اداروں میں باہمی احترام کا رشتہ ہونا چاہیے اور عوام ان اداروں میں بیٹھے ہوئے افراد سے یہی توقع کرتے ہیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک پانچ رکنی لارجر بینچ نے پیر کو متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فیصلے کی روشنی میں لاہور ہائی کورٹ کے 8 ججز کی بطور الیکشن ٹربیونل تعیناتی کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: حاضر سروس ججز کی الیکشن ٹربیونل میں تعیناتی کالعدم
ایڈیٹر1 Views

